30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط دس رحمتیں نازل ہوں گی رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشا دفرمایا: مَنْ صَلّٰی عَلَيَّ وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا یعنی جو مجھ پر ایک بار دُرُود پڑھے،اللہ پاک اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا ۔ ( مسلم ،ص172،حدیث:912) صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدصحابۂ کرام کی کہکشاں میں سے ایک روشن ستارہ
اللہ پاک نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہر صحابی کو نہایت بلند و بالا مقام و مرتبہ عطا فرمایا ہے۔حالتِ ایمان میں چہرۂ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گھڑی بھر دیدار کرنے والے اور پھر اس ایمان کی حالت میں ہی دنیا سے جانے والے خوش نصیب کا مقدر ایسی بلندی پر جاپہنچتا ہے کہ بعد میں آنے والا کوئی مسلم ان اگر چہ ہزاروں لاکھوں سال تک عبادت و ریاضت کرے لیکن ان کی گردِ راہ کو بھی نہیں پہنچ سکتا۔ ان چمکتے دمکتے ستاروں کی انجمن میں سے ایک روشن و مُنَوَّر ستارے کو دنیا ’’حضرت سیدنا عمر فاروق ِ اعظم رضی اللہ عنہ ‘‘ کے نام سے جانتی ہے۔ یکم محرم الحرام کو عاشقانِ رسول نہایت عقیدت و احترام سے حضرت سیدنا عمر فاروق ِ اعظم رضی اللہ عنہ کا عرس مبارک مناتے ہیں۔اس مناسبت سے آپ کی عظمت و شان سے متعلق 40 فرامینِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا گلدستہ بنام’’ اَرْبَعِیْنِ فاروقی ‘‘ پیشِ خدمت ہے۔ اس رسالے میں فرامینِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عربی متن مع اعراب ، آسان بامحاورہ اردو ترجمہ اور مستند علمائے کرام کی کتابوں سے ضروری شرح شامل کی گئی ہے ۔فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طویل ہونے کی صورت میں صرف اردو ترجمہ درج کیا گیا ہے۔ بعض طویل احادیث میں سے صرف اتنا حصہ نقل کیا گیا ہے جو حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی عظمت و شان کے بیان پر مشتمل ہے۔اِسنادی حیثیت کا بیان
’’ اَرْبَعِیْنِ فاروقی ‘‘میں جو 40 احادیث نمبرنگ کے ساتھ بیان کی گئی ہیں ان سب کی اِسنادی حیثیت یعنی سند کے اعتبار سے صحیح ، حَسَن ، حَسَن لِغَیرِہٖ یا پھر ضعیف ہونابھی بیان کردیا گیا ہے۔احادیث کی اِسنادی حیثیت طے کرنے کے سلسلے میں مولانا زبیر احمد جمالوی عطاری مدنی اور مولانا نعیم احمد عطاری کا خصوصی تعاون حاصل رہا ۔اللہ کریم ان دونوں حضرات کو دنیا و آخرت کی بے شمار بھلائیں نصیب فرمائے۔ ہماری تحقیق کے مطابق ان 40 احادیث میں سے 12 صحیح ،8 حَسَن ، 4 حَسَن لِغَیرِہٖ جبکہ16 ضعیف ہیں۔فضائل کے معاملے میں ضعیف حدیث مقبول ہے
اے عاشقانِ رسول ! کسی عمل یا شخصیت کی فضیلت کے معاملے میں ضعیف حدیث مطلقا (کسی شرط کے بغیر ) مقبول ہوتی ہے۔تفصیل جاننے کے لئے فتاوی رضویہ،جلد5،صفحہ 478تا 537ملاحظہ فرمائیے۔ قارئین(Readers) سے گزارش ہے کہ آپ اس رسالے میں کوئی بھی غلطی یا کمزوری پائیں تو ہمیں اس میل آئی ڈی (shaboroz@dawateislami.net) پر تحریری صورت میں ضرور آگاہ فرمائیں تاکہ اس کی اصلاح کی جاسکے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع