Is Kay Kitab Ke Bare Mein Bataya Gaya Hai
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Arbaeen e Hasnain | اربعین حسنین

    Is Kay Kitab Ke Bare Mein Bataya Gaya Hai

    book_icon
    اربعین حسنین
                
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط دس رحمتیں نازل ہوں گی رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشا دفرمایا: مَنْ صَلّٰی عَلَيَّ وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا یعنی جو مجھ پر ایک بار دُرُود پڑھے،اللہ پاک اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا ۔ (مسلم،ص172،حدیث:912) صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

    مقدّمہ

    سیِّدالسَّادات،فخرِ موجودات، باعثِ تخلیقِ کائنات جناب محمد مصطفیٰ،اَحمد مجتبیٰ ﷺکی سب سے چھوٹی اورپیاری صاحبزادی خاتونِ جنّت حضرت سیِّدَتُنا فاطمۃ الزہرا رَضِیَ اللہُ عَنْھَا ہیں۔آپ رَضِیَ اللہُ عَنْھَا کی مقدّس اَولاد میں سےدو صاحبزادےحضرت سیِّدالاَسخیا امام حَسَن مُجتبیٰ رَضِیَ اللہُ عَنْہ اورحضرت سیِّد الشہدا امام حُسین رَضِیَ اللہُ عَنْہ اپنے فضائل و مناقب اور شرف و کمال کی بناء پر اہلِ بیت ِ اَطہار میں بھی ایک خاص مقام و مرتبہ رکھتے ہیں۔ سلطانِ کائنات ﷺ کا ان دونوں شہزادوں کے وقتِ پیدائش ان کے کان میں اَذان دینا، ان کے نام رکھنا، عقیقہ فرمانا،ان سے محبت فرمانا، ان کی محبت کو اپنی محبت قرار دینا، انہیں اپنا بیٹا کہنا، انہیں چُومنا، سُونگھنا، اُٹھانا، سینے سے لگانا ، انہیں اپنے مبارَک شانوں اور نورانی پُشت پر سوار کرنا وغیرہ کابیان تفصیل اور کثرت کےساتھ حدیث اور سیرت کی کتابوں میں موجود ہے۔ چنانچہ شارحِ بخاری امام بدر الدین عینی حنفی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ’’ فَضَائِلُهُمَا لَاتُعَدُّ وَمَنَاقِبُهُمَا لَاتُحَدُّ ‘‘۔(1) یعنی، حضراتِ حَسنَین کریمَین رَضِیَ اللہُ عَنْھُمَا کے نہ تو فضائل کا کوئی شُمار ہے اور نہ ہی ان کے مناقب کی کوئی حد و اِنتہاء ہے۔ قُدرت نے ان دونوں شہزادوں کو یہ شرف بھی بخشا ہے ان کے ذریعہ نسلِ مصطفیٰ اور آلِ محمد ﷺ کا مبارَک سلسلہ چلا ہے۔ آج دُنیا میں موجود نبیِ کریم ﷺکی مبارَک آل کے افراد یعنی سیِّد حضرات یا تو حَسنی ہیں یا حُسینی۔ اَحادیثِ مبارکہ میں ویسے تو امام حَسن اور امام حُسین رَضِیَ اللہُ عَنْھُمَا کےفضائل و مناقب کا بیان الگ الگ بھی ملتا ہے ،لیکن اکثر مقامات پر ان دونوں شہزادوں کے فضائل کا بیان ایک ساتھ ملتا ہے۔ اس کی ایک بنیادی وجہ علما و شارحینِ حدیث نے یہ بیان فرمائی ہے کہ منفرد اور جُداگانہ فضائل کے ساتھ ساتھ اکثر فضائل میں یہ دونوں ہستیاں باہم شریک ہیں۔ اسی وجہ سے ہمیں کئی اَحادیثِ مبارَکہ میں حَسنَینِ کریمین رَضِیَ اللہُ عَنْھُمَا کا ذکر ایک ساتھ ملتا ہے اور محدِّثینِ کرام نے بھی اپنی کتابوں میں ا ن حضرات کے فضائل سے متعلّق الگ الگ اَبواب کے ساتھ فضائل ومناقب کےمشترکہ اَبواب بھی قائم فرمائے ہیں۔ صحیح بخاری شریف میں بھی امیرالمؤمنین فی الحدیث امام محمد بن اسمعٰیل بخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے حضراتِ حَسنَین رَضِیَ اللہُ عَنْھُمَا کے فضائل کا مشترکہ باب قائم فرمایا ہے۔ شارحِ بخاری مفتی شریف الحق امجدی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اس کی وجہ بیان فرماتے ہیں کہ: ’’اکثر فضائل میں یہ(امام حسین رَضِیَ اللہُ عَنْھ ) اپنے برادر عالی وقار (امام حسن رَضِیَ اللہُ عَنْھ ) کے شریک ہیں ۔اسی لیے امام بخاری نے ان دونوں حضرات کے مناقب ایک ساتھ ذکر فرمایا ۔‘‘(2) زیرِنظر رسالہ بھی سیِّدَین،جَلیلَین،سعیدَین،شہیدَین،عظیمَین، قَمَرَین، مُنیرَین، نَیِّرَین، زاھرَین، باھِرَین، طَیِّبَین، طاھِرَین حضراتِ حَسنیَن کریمَین رَضِیَ اللہُ عَنْھُمَا کےفضائل ومناقب پرمشتمل 40 اَحادیث و روایات کا خوبصورت مجموعہ اور گلدستہ ہے۔ اِس رسالے کا نام’’ قُرُوْرَۃُ الْعَیْنَیْن فِیْ تَذْکِرَۃِ الْحَسْنَیْن رَضِیَ اللہُ عَنْھُمَا ‘‘ بنام ’’اربعینِ حسنَین‘‘ تجویز کیا گیا ہے۔اِس رسالے میں بھی نقل کردہ اکثر اَحادیث حضراتِ حَسنیَن کریمَین رَضِیَ اللہُ عَنْھُمَا کے مشترکہ فضائل پر مشتمل ہیں۔تاہم کچھ اَحادیث ان حضرات کے جُدا جُدا فضائل پر بھی نقل کی گئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے محبوبِ اعظم ﷺ کےصدقے راقم الحروف کی اِس کاوش کو اپنی بارگاہِ بےنیاز میں شرفِ قبولیت بخشے۔اس تحریر کو راقم اور قارئین کے حق میں نانائے حَسنین،شافعِ اُمم، نبیِ محتشَم ﷺ کی شفاعت کاوسیلہ و ذریعہ بنائے۔ بتقاضائے بشریت اور علمی بے بضاعتی کے سبب اِس رسالے میں جوبھی کمی یا کوتاہی رہ گئی ہو تو ربّ کریم اپنے عفو و کرم سے اُسے معاف فرمائے۔ آمین بجاہ جدِّ الحسنین ﷺ۔ سگِ درگاہِ اعلیٰ حضرت:ابوالحقائق راشد علی رضوی عطاری مدنی
    [1]’’ عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری ‘‘ ،16/358 [2] ’’ نزھۃ القاری ‘‘4/477 ’ فتح الباری شرح صحیح البخاری ‘‘ ،٧/١١٩، ملخصّاً

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن