my page 1
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Bachay Zid Kiyon Kartay Hain? | بچے ضد کیوں کرتے ہیں؟

    book_icon
    بچے ضد کیوں کرتے ہیں؟

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    بچے ضِدکیوں کرتے ہیں؟ ([1])

    شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۱۴ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا۔

    دُرُود شریف کی فضیلت

    فرمانِ مصطفےٰ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم   جو لوگ اپنی مجلس سے اللہ پاک کے ذِکر اور نبی   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم   پر دُرُود شریف پڑھے بغیر اُٹھ گئے تو وہ لوگ بَدبودار مُردار سے اُٹھے۔([2])  

    صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

    بچے ضِد کیوں کرتے ہیں؟

    سُوال: چھوٹے بچے بہت ضِدی ہوتے ہیں ان کی ایسی تَربیت کس طرح کی جائے کہ یہ ضِدی نہ بنیں اورجب یہ ضِد کر رہے ہوں اُس وقت ایسا کیا کیا جائے کہ یہ ضِد سے باز آجائیں؟ نیز  بچوں کی  تَربیت کے حوالے سے راہ نمائی فرمادیجیے۔

    جواب:اگر یہ ضِد نہیں کر یں  گے تو انہیں بچہ کون بولے گا؟بچے کچھ نہ  کچھ ضِد تو کرتے ہی ہیں ان سے بڑوں کو سیکھنا چاہیے گویا وہ ضِد کرکے اپنے بارے میں بتا رہے ہوتے ہیں کہ میں بچہ ہوں لیکن آپ بچے نہیں ہیں لہٰذا آپ ضِد نہ کیا کریں ۔ یعنی ضد کرنا بچوں کا کام ہے بڑوں کا کام نہیں ہے۔

    بچوں کے مستقل طور پر ضِدی بن جانے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ والدین شروع سے ہی ان کی ہر ضِد پوری کرتے آرہے ہوتے ہیں تو بچے بڑے ہوکر بھی اِسی عادت میں مبتلا رہتے ہیں۔ شروع شروع میں بچہ بہت پیارا لگتا ہے جو مانگتا ہے اس سے بڑھ کر دِلا دیا جاتا ہے لیکن کچھ بڑا  ہونے کے بعد اس کی ہر مانگ پوری نہیں کی جاتی ، اِس طرح بچے کے ذہن میں یہ بات بیٹھ جاتی ہے کہ پہلے جو مانگتا تھا مل جاتا تھا لیکن اب میرے مُطالبات پورے نہیں کیے جاتے ، یوں وہ ضِد شروع کر دیتا ہے۔ بعض اوقات واقعی خواہ مخواہ کی ضِد کر رہا ہوتا ہے لیکن اس کا ہرگز یہ حل نہیں ہے کہ بچے کو مار پیٹ شروع کر دی جائے  بلکہ اس کا علاج یہ ہے کہ بچے کی ضِد پوری کرنا چھوڑ دیں آہستہ آہستہ اس کی عادت نکل جائے گی۔ اِس میں بھی یہ نہ ہو کہ ایک دَم سے بچے کو سب کچھ دِلانا چھوڑ دیں بلکہ کبھی کبھی ضِد پوری بھی کردیاکریں ورنہ بچہ باغی اور والدین سے بَدظن ہو جائے گا ، اس کے ذہن میں غیر محسوس طور پر یہ بات جم جائے گی کہ میرے ماں باپ مجھ پر ظلم کرتے ہیں۔ ایسے ہی بچے ہوتے ہیں جو بڑے ہوکر کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ہمیں ہمارے والدین کا پیار نہیں ملا! بہتری اِسی میں ہے کہ حکمتِ عملی سے اپنے بچوں کی ضِد کی عادت ختم کریں۔ یاد رَکھیے! یہ عادت ایک دَم ختم نہیں ہو سکتی۔

    بعض والدین اپنی اَولاد کے ساتھ اِنتہائی نامناسب رَوَیَّہ اِختیار کرتے ہیں ان کو بات بات پر جھاڑتے ہیں بلکہ مار دھاڑ بھی کرتے ہیں ، ان کی کوئی ضِد پوری نہیں کرتے ، ان کا مان نہیں رکھتے ، خرچہ کرتے ہیں بچے کے کہنے پر نہیں کرتے اپنے طورپر جو سمجھ آتا ہے کرتے رہتے ہیں ، اِس طرح بچے اپنے والدین سے باغی ہو جاتے ہیں اور پھر بے چارے نا فرمانی پر اُتر کر اپنی آخرت خراب کر بیٹھتے ہیں۔

    بچوں کی ضِد دور کرنے کا روحانی علاج

    بچہ اگر ضِد کرتا ہو اور والدین میں سے کوئی صحیح قرآنِ پاک پڑھنا جانتا ہو تو روزانہ ایک ایک بار یا تین تین بار سورۂ فَلق اور سورۂ ناس اَوَّل آخر ایک بار یا تین بار دُرُود شریف پڑھ کر بچے پر دَم کریں اِنْ شَآءَ اللّٰہ بہتری آئے گی۔

    اپنی تحریر یا پیغام میں تاریخ لکھنے کی عادت بنائیے

    سُوال:بعض لوگ اپنا پیغام بھیجتے ہیں مگر نہ اس میں تاریخ ڈالتے ہیں اور نہ یہ واضح کرتے ہیں کہ کس کو پیغام دے رہے ہیں ، اِس حوالے سے کچھ اِرشاد فرما دیجیے۔ ([3])


     

     



    [1]    یہ رِسالہ ۹رَبِیْعُ الْآخر  ۱۴۴۱ھ بمطابق 6دسمبر 2019 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے۔ (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)     

    [2]    شعب الایمان ، الخامس عشر ،  باب تعظیم النبی   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم    و اجلاله  و توقیرہ ، ۲ / ۲۱۴ ،  حدیث : ۱۵۷۰۔

    [3]    یہ اور اس کے بعد والا ایک سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اَہلِ سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا  عطا فرمودہ  ہی ہے۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن