Allah Ke Bare Mein Aqaid Ke Mutaliq Sawal Jawab
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Bachon Ko Islami Aqeeday Sikhaiye | بچوں کو اسلامی عقیدے سکھائیے

    Allah Ke Bare Mein Aqaid Ke Mutaliq Sawal Jawab

    book_icon
    بچوں کو اسلامی عقیدے سکھائیے
                
    اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَـلِیْنط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمطبِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمط دس رحمتیں نازل ہوں گی رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشا دفرمایا: مَنْ صَلّٰی عَلَيَّ وَاحِدَةً صَلَّى الله عَلَيْهِ عَشْرًا یعنی جو مجھ پر ایک بار دُرُود پڑھے، اللہ پاک اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔(مسلم، ص 172، حدیث: 1912) صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

    والدین اور سرپرستوں سے گزارش!

    آپ کی طرف سے اپنی اولاد کے لئے بہترین تحفہ اچھی تعلیم و تربیت ہے ………اور بچوں کی بنیادی تعلیم میں سب سے اہم انہیں اسلامی عقیدے سیکھانا ہے ………یہ اس لئے بھی آپ کی ذمہ داری ہے کہ اللہ پاک نے جہاں ہمیں خود کوجہنم سے بچانے کا حکم دیا وہیں اپنے گھروالوں کو بھی اس سے بچانے کا حکم دیا ……… اللہ پاک فرماتا ہے : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَة (پ28،التحریم6) ترجمہ: ”اے ایمان والو! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اس آ گ سے بچاؤ جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں“۔ ……… یوں ہی رسول پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں: کُلُّکُمْ رَاعٍ وَکُلُّکُمْ مَسْئُوْلٌ عَنْ رَعْیَتِہٖ ترجمہ:تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور ہر ایک سے اس کے ماتحتوں کے بارے میں سوال ہوگا۔ (صحیح بخاری،1/122) ……… پیش نظر مختصررسالے میں بنیادی اسلامی عقائد کو آسان انداز میں پیش کیا گیا ہے تاکہ والدین اور سرپرستوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی باآسانی سمجھ آجائیں ………والدین پڑھیں، اپنے بچوں کو سکھائیں اور انہیں بھی یہ رسالہ پڑھائیں۔………یہ رسالہ پیش کرنے کی سعادت دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز کے حصے میں آئی ہے……… اللہ پاک قبول فرمائے۔اٰمین اسلامی تعلیمات سیکھئے اسلام ایک فطری اور آفاقی دین ہے اور انسانیت کے لیے کامل ہدایت ہے اس کی تعلیمات اور اَحکام خالق کائنات اللہ پاک کے نازل کردہ ہیں لہٰذا اِنہیں پر عمل پیرا ہوکر دونوں جہان میں کامیابی ممکن ہے ۔ہر ایک کو چاہیے کہ اسلامی تعلیمات سیکھے اور اپنے عقائد، عبادات ، معاملات اور اخلاقیات وغیرہ میں اگر کچھ کوتاہی پائے تو اسلام کی روشنی میں اس کوتاہی کو دور کرے اور مکمل طور پر اسلامی ضابطۂ حیات کے مطابق زندگی گزارنے میں کوشاں رہے۔

    درسِ توحید:

    اللہ پاک ایک ہے ………اس کا کوئی شریک نہیں ……… وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا……… اللہ پاک نے سارے جہان والوں کو بنایا ہے………زمین، آسمان،چاند تارے، دن رات،پہاڑ، سمندر، جنات،آدمی، فرشتے،جانور اور ہر چیز کو اُسی نے پیدا کیا ہے………وہ ہی سب کوپالنے والاہے ……… وہ ہی سب کو رزق دیتا ہے………سب اُسی کے محتاج ہیں………وہ سب کا مالک ہے ………وہ جو چاہے کرے………اُس کے حکم کے بغیر ایک پتہ بھی حَرَکت نہیں کرسکتا……… وہ ہر کمال وخوبی والا ہے………اور ہر عیب سے پاک ہے………وہ ظاہر اور چھپی ہر شے کو جانتا ہے،کوئی شے اُس کے علم سے باہر نہیں………وہ ہماری شہہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے………عزت اور ذلت اُسی کے اختیار میں ہے ………وہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے………اُس کے ہر کام میں حکمت ہے………جس کو چاہے امیر بنائے اور جسے چاہے غریب کرے……… اس کی نعمتیں اور احسانات بے شمار ہیں………اس کے علاوہ کسی کی عبادت جائز نہیں ……… صرف وہ ہی عبادت کے لائق ہے ………اس کے علاوہ کسی کو عبادت کے لائق سمجھنا شرک ہے۔چاند،سورج اور بتوں کی پوجا کرناکفر وشرک ہے……… اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے کرنا چاہیے ………اس سے دعا مانگتے رہنا چاہیے……… اور اُس کا شکر اداکرتے رہنا چاہیے۔

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن