مدنی مذاکرے کیا ہیں
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Bad Chalan Kaisay Taib Hoa? | بد چلن کیسے تائب ہوا؟

    book_icon
    بد چلن کیسے تائب ہوا؟

    مدنی مذاکرے کیا ہیں ؟

                اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے انسانی زندگی کے مختلف اَدْوَار میں اپنے مُقَرَّب نبیوں اور رسولوں عَلَیْھِمُ السَّلام کو دنیا میں جلوہ افروز فرمایا تاکہ لوگوں کی ہدایت اور فلاح و کامرانی کا سلسلہ جاری و ساری رہ سکے ۔  یہ سلسلہ حضرت سیِّدنا آدم عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَم سے شروع ہوا اور ہمارے آقا و مولیٰ ، سیِّد المُرسَلین ، خاتَمُ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تک پہنچ کر اختِتام پذیرہو گیا ۔  زمانۂ قدیم میں جب کسی نبی َعَلَیْہِ السَّلام کی تعلیمات کو ان کے وصالِ ظاہری کے بعد بدل دیا یا بھلا دیا جاتا تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان کی رہنمائی کے لئے پھر کسی نبی َعَلَیْہِ السَّلام کو مبعوث فرماتا جو اُس قوم کی ڈوبتی نیّا (کشتی) کو پار لگاتا اور یوں توحید و رسالت کا پرچم سر بلند رہتا ۔  حضورِاکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد انبیائے کرام عَلَیْھِمُ الصلٰوۃُوالسَّلام کا سلسلہ منقطع ہو گیا مگر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد آپ کے نائبین و جانشین کے ذریعے اصلاحِ اُمَّت کا سلسلہ جاری و ساری رکھا چنانچہ صحابۂ کرام، فقہائے عظام، سلف و صالحین اور اولیائے کاملین رَحِمہُم اللّٰہُ المُبِیْن کے ذریعے لوگوں کی اصلاح کا سلسلہ رواں دواں ہو گیا جو صبحِ قیامت تک اپنی ضواِفشانی کرتا رہے گا ۔  اسی مبارک سلسلے کی ایک کڑی دورِ حاضر کی عظیم علمی و روحانی شخصیت، یادگارِ سلف، بَقِیَّۃُ الخلف، شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ بابرکت بھی ہے ، جن سے ایک عالَم فیضیاب ہورہا ہے ۔  آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی انتھک محنت کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آنے والی ’’دعوتِ اسلامی‘‘ آپ کا ایک عظیم شاہکار ہے جس میں آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے متعارف کردہ مختلف شعبہ جات آپ کے اِرشادات کی روشنی میں مصروفِ عمل ہیں ۔ آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ بابرکات سے ظہور پذیر ہونے والی مختلف اسلامی خدمات میں سے ’’مدَنی مذاکرہ‘‘ اپنی مثال آپ ہے ۔  جس میں آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بالکل عام فہم انداز میں قرآن و حدیث کی روشنی میں نہ صرف شرعی سوالوں کے جوابات ارشاد فرماتے بلکہ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مسائل کے حل کی نشاندہی بھی فرماتے اور اپنے بیش قیمتی مشاہدات و تجربات کے ذریعے اسے مزید دلچسپ بنا دیتے ہیں ۔ جس میں آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ قیمتی طِبِّی معلومات سے روشناس فرماتے ، متعدد گتھیوں کو سلجھاتے بلکہ مختلف علمی نکات کے ذریعے اسے اور منفرد بناتے اور اپنے سامعین کے دلوں میں خوفِ خدا و عشقِ مصطفی کی شمع فروزاں کرنے میں تو آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ منفرد مقام کے حامل ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے یہ مدَنی مذاکرات ہر عام و خاص میں مقبولِ عام کا درجہ رکھتے ہے ۔  شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی ہر کاوِش کا مقصد محض راہِ راست سے بھٹکے ہوئے لوگوں کو ہدایت پر لانا اور انہیں سنّتوں کا پابند بنانا ہے ، چونکہ ان مذاکرات کا مقصدِ عین بھی یہی ہے اس لیے بے شمار اسلامی بھائی آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ان مدَنی مذاکرات کے ذریعے تائب ہوکر اسلامی تعلیمات کو اپنا نے کے ساتھ ساتھ سنَّتوں کو اپنا شعار بنالیتے ہیں اور اپنی زندگی کو اس نہج پر اُستُوار کرتے ہیں کہ زمانہ اَش اَش کر اٹھتاہے ۔ یہ مدَنی مذاکرات جن اسلامی بھائیوں کی زندگیوں میں مدَنی انقلاب لانے کا سبب بنے ان مُتَعَدَّد اسلامی بھائیوں نے اپنی مدَنی بہاریں لکھ کر بذریعۂ مکتوب شعبہ امیرِ اہلِسنَّت کو ارسال فرمائی ہیں ، جن میں سے چند بہاریں نوک پلک سنوارنے کے بعدضبطِ تحریر میں لائی جا رہی ہیں ۔

                دعوتِ اسلامی کے علمی وتحقیقی شعبے ’’مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ‘‘ کی طرف سے ان مَدَنی بہاروں میں سے 15مَدَنی بہاریں بنام ’’بدچلن کیسے تائب ہوا؟‘‘( قسط اوّل )شائع پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جا رہی ہے ۔  ِانْ شَآء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّا س کا بغور مطالَعَہ ’’اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کی مَدَنی سوچ ‘‘پانے کا سبب بنے گا ۔ لہٰذا مدنی ماحول کی اہمیت اُجاگر کرنے کے لئے دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلایئے ۔  

                اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ’’اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کے لئے مدنی انعامات پرعمل اورمدنی قافلوں کامسافربنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔  اٰمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

    شعبہ امیرِاَہلسنّت   مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}

    ۶ربیع الاول۱۴۳۵ھ بمطابق 08جنوری 2014ء

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    دُرُود شریف کی فضیلت

                شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانی ٔدعوت ِاسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارقادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’مسجدیں خوشبودار رکھئے ‘‘ میں اَ لْقَوْلُ البَدِیْع کے حوالے سے حدیثِ پاک نقل فرماتے ہیں کہ رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم، نبیِّ مُحْتَشَمْ، شافَعِ اُمَم صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَسلَّم کا ارشادِ رحمت بنیاد ہے : ’’جو مجھ پر میرے حق کی تعظیم کے لیے دُرُودِ پاک بھیجے ، اللّٰہ تعالیٰ اس دُرودِپاک سے ایک فرشتہ پیدا فرماتا ہے جس کا ایک بازو مشرق میں ایک مغرب میں ، اللّٰہ تعالیٰ اسے حکم فرماتا ہے : صَلِّ عَلٰی عَبْدِی! کَمَاصَلّٰی عَلٰی نَبِیِّی، یعنی:دُرُود بھیج میرے اس بندے پر جیسے اس نے دُرُود بھیجا میرے نبی صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَسلَّم پر ۔  وہ فرشتہ قیامت تک اس پر دُرُود پاک بھیجتا رہتا ہے ۔ ‘‘ (القول البدیع، ص۲۵۱)

    صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                         صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد

     

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن