30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’بد ُگمانی سے بچیں ‘‘ کے13 حُروف کی نسبت سے اِس رِسالے کو پڑھنے کی ’’13نیّتیں ‘‘
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ’’ نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ ‘‘ مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (المعجم الکبیر للطبرانی ، الحدیث : ۵۹۴۲ ، ج۶ ، ص۱۸۵)
دو مَدَنی پھول :
{۱} بغیر اچھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
{۲}جتنی اچھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
{۱}ہر بارحمد و {۲}صلوٰۃ اور{۳}تعوُّذو{۴}تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ {۵} رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔ {۶} حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور {۷}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا{۸} قرآنی آیات اور {۹} اَحادیث ِمبارَکہ کی زِیارت کروں گا{۱۰}جہاں جہاں ’’اللّٰہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور{۱۱} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘ کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پڑھوں گا۔ {۱۲}(اپنے ذاتی نسخے پر) ’’یادداشت‘‘ والے صفحہ پر ضَروری نکات لکھوں گا۔ {۱۳}کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو نا شرین کو تحریری طور پر مُطَّلع کروں گا (مصنّف یاناشِرین وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
المدینۃالعلمیۃ
از : شیخ ِطریقت ، امیر ِاہلسنّت ، بانی ِدعوتِ اِسلامی
حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد اِلیاس عطاؔر قادِرِی رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
تبلیغ ِقرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت ، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے ، اِن تمام اُمور کو بحسن ِخوبی سر انجام دینے کے لئے متعدِّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس ’’اَلْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ‘‘ بھی ہے جو دعوتِ اِسلامی کے علماء و مُفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی پر مشتمل ہے ، جس نے خالص علمی ، تحقیقی او راِشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے مُنْدَرَجہ ذیل چھ شعبے ہیں :
{۱}شعبۂ کتُبِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ {۲}شعبۂ درسی کُتُب
{۳}شعبۂ اِصلاحی کُتُب {۴}شعبۂ تراجمِ کتب
{۵}شعبۂ تفتیش ِکُتُب {۶}شعبۂ تخریج
’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘ کی اوّلین ترجیح سرکارِاعلیٰ حضرت امامِ اَہلسنّت ، عظیم البرکت ، عظیم المرتبت ، پروانۂ شمع ِرِسالت ، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت ، حامیٔ سنّت ، ماحیٔ بدعت ، عالِمِ شریعت ، پیر ِطریقت ، باعث ِخیر وبَرَکت ، حضرتِ علاّمہ مولیٰنا الحاج الحافظ القاری شاہ اِمام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایۂ تصانیف کو عصر ِحاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسع سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے ۔ تمام اِسلامی بھائی اور اِسلامی بہنیں اِس علمی ، تحقیقی اور اشاعتی مَدَنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِ س کی ترغیب دلائیں ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘ کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اِخلاص سے آراستہ فرماکر دونوں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ ہمیں زیر ِگنبد ِخضراء شہادت ، جنت البقیع میں مدفن اور جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
رمضانُ المبارک ۱۴۲۵ھ
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!اس فانی دُنیا میں ’’عمر ِعزیزکے چار دن ‘‘ گزارنے کے بعدہمیں اندھیری قبر میں اُتار دیا جائے گا جس کی وَحشَت آمیز تنہائیوں میں نہ جانے کتنا عرصہ ہمارا قِیام ہوگا ۔ پھر جب مَحْشَر کے مَیدان میں ہم اپنے خالق و مالک عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں سفر ِزِیست (یعنی زندگی کے سفر)کے اَحوال سنانے کے لئے حاضِر ہوں گے تو ہمیں اپنا ہرہر عمل اپنے نامۂ اَعمال میں لکھا ہوا دِکھائی دے گا جیسا کہ قراٰنِ عظیم ، فرقانِ حمیدمیں ارشاد ہوتا ہے :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع