30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
بارش کے ہرقطرے کے ساتھ ایک فرشتہ ([1])
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۲۶ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم : جس نے مجھ پر ایک مَرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اس کے نامۂ اَعمال میں 10 نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
کیا بارش کے ہر قطرے کے ساتھ فِرِشتہ ہوتا ہے؟
سُوال : کیا بارش کے ہر قطرے کے ساتھ فِرِشتہ ہوتا ہے؟
جواب : حضرتِ سَیِّدُنا امام حسن بن علی بربہاری رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ اپنی کتاب شرحُ السنہ میں فرماتے ہیں : اِس بات پر ہمارا پختہ یقین ہے کہ بارش کے ہر قطرے کے ساتھ ایک فِرِشتہ اُترتا ہے جو اسے اللہ پاک کے حکم کے مُطابق گِراتا ہے ۔ ([3]) یہی بات طَبَقاتُ الْحَنَابِلَہ میں بھی ہے۔ تفسیر روحُ البیان میں ہے : رِوایت میں آیا ہے کہ بارش کے ہر قطرے پر ایک فِرِشتہ مُقَرَّر ہوتا ہے تاکہ وہ ا سے اللہ پاک کے حکم کے مُطابق دَریا ، میدان یا ہوا پر گِرائے ۔ ([4])اِسی طرح تفسیر طبری میں ہے :
[1] یہ رِسالہ۳ مُحَرَّمُ الْحَرام ۱۴۴۱ھ بمطابق 2 ستمبر 2019 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
[2] ترمذی ، کتاب الوتر ، باب ما جاء فضل الصلاة علی النبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم ، ۲ / ۲۸ ، حدیث : ۴۸۴۔
[3] شرح السنة للبربهارى ، ص۷۷ ، رقم : ۶۰ ۔
[4] تفسيرروح البيان ، پ۲۱ ، لقمان ، تحت الآية : ۲۰ ، ۷ / ۸۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع