30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’ضیائے درودوسلام‘‘ میں مسندالفردوس کے حوالے سے فرمانِ مصطفیٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نقْل فرماتے ہیں : مجھ پردُرود شریف پڑھ کر اپنی مجالس کو آراستہ کرو کہ تمہارا دُرودِپاک پڑھنا بروزِ قیامت تمہارے لیے نور ہو گا۔ (مسندالفردوس، باب الزای۱ / ۴۲۲، حدیث: ۳۱۴۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
باب المدینہ (کراچی) کے علاقے گارڈن کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ ہے کہ ایک دن میرے بیٹے کو کسی الزام کی وجہ سے پولیس پکڑ کر لے گئی، جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی، بیٹے کی رہائی کی فکر دامن گیر تھی، اسی دوران حسنِ اتفاق سے میری ملاقات ایک اسلامی بہن سے ہوگئی، دورانِ گفتگو میں نے اپنی پریشانی کا تذکرہ کیا تو انہوں نے شفقت کرتے ہوئے مجھ سے کہا کہ آپ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوکر اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے دعا کریں ، چنانچہ میں نے شرکت کی نیّت کرلی اور اتوار کے دن اجتماع میں حاضر ہوگئی، کثیر اسلامی بہنیں سنّتوں بھرے اجتماع کی برکتیں لوٹنے کے لیے حاضرتھیں ، جن پر مدنی برقع سجا ہوا تھا، میں بھی اسلامی بہنوں کے درمیان بیٹھ گئی اور سنّتوں بھرے بیان سے مستفیض ہونے لگی، بیان کے اختتام پر اجتماعی طور پر ذکراللّٰہ اور آقائے دوعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی مقدّس بارگاہ میں درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا، پھر تمام اسلامی بہنوں نے دعا کے لیے بارگاہ الٰہی میں ہاتھ بلند کردیے، میں نے بھی اشکبار آنکھوں سے بیٹے کی رہائی کے لیے دعامانگی، جس کی برکت کا کچھ یوں ظہور ہوا کہ جب میں اجتماع کے اختتام پر گھرپہنچی تومیرابیٹا قید کی صُعُوبتوں سے چھٹکارا پاکر گھر آچکا تھا، ہاتھوں ہاتھ دعا کی قبولیت کا ظہور دیکھ کر دعوتِ اسلامی کی محبت وعقیدت دل میں گھر کر گئی۔ اور میں دعوت اسلامی سے وابستہ ہوگئی۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو اور اسلامی بہنو! دیکھا آپ نے کہ دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے ہفتہ وار اجتماع میں دعا مانگنے کی برکت سے ایک ماں کے لال کو قید و بند کی صعوبت سے نجات مل گئی، سنّتوں بھرے اجتماع میں مانگی جانے والی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع