30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت موقع کی مناسبت سے مختلف اجتماعات ہوتے رہتے ہیں۔ مثلاً تین روزہ بین الاقوامی سنّتوں بھرا اجتماع ، صوبائی اجتماع، ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع، مسجد اجتماع، اجتماعِ میلاد، اجتماعِ معراج اور اجتماعِ شبِ برأت، اجتماعِ سحری وغیرہ۔ ان بابرکت اجتماعات میں تلاوت، نعت، بیان، ذکر و دعا اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوتا ہے اور یقینایہ سب ذکراللہمیں داخل ہیں لہٰذا سنّتوں بھرے اجتماعات از اول تا آخر ذکراللہ پر ہی مشتمل ہوتے ہیں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ان سنّتوں بھرے اجتماعات میں ہر جمعرات کو بعد نمازِمغرب ملک وبیرون ملک ہونے والے ’’ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع‘‘ کو غیر معمولی حیثیت حاصل ہے کہ اس میں بے شمار اسلامی بھائی شرکت کرتے ، خوب ثواب کماتے اور پریشانی و بیماریوں سے شفا پاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس بابَرَکت اجتماع میں شرکت کرنے والے معاشرے کے انتہائی بگڑے ہوئے افراد کی اصلاح اورا سی طرح کی کئی مَدَنی بہاریں وقوع پذیر ہوتی ہیں کہ جنہیں سن کر دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہو جاتا ہے ۔ وہ لوگ کہ جنہیں کل تک معاشرے میں کوئی عزت کی نگاہ سے نہ دیکھتا تھا اس اجتماع سے حاصل ہونے والی برکات سے معاشرے میں عزت کی زندگی گزار رہے ہیں ، جو کل تک موسیقی کے دلدادہ تھے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی برکت سے نعتِ رسولِ مقبول سننے سنانے والے بن گئے الغرض اسی طرح گاہے گاہے مختلف بہاریں موصول ہوتی رہتی ہیں ان میں سے چند بہاریں قیدِتحریر میں لائی جا رہی ہیں۔ ہمیں چاہئیے کہ اِس رِسالے کو پڑھنے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرلیں ، نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ عالیشان ہے : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہ یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے ۔ (المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث : ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵) جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ ’’فیضانِ عطار ‘‘کے نو حُروف کی نسبت سے اس رسالے کو پڑھنے کی 9 نیّتیں پیشِ خدمت ہیں : (۱)ہر بار حَمْد و (۲)صلوٰۃ اور(۳)تعوُّذو (۴)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔( صفحہ نمبر 4کے اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ (۵) حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور (۶)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا (۷)جہاں جہاں ’’اللہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور (۸) جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وَسَلَّم پڑھوں گا(۹) دوسروں کویہ رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گااورحسب توفیق اس رسالے کو تقسیم بھی کروں گا۔ دعوتِ اسلامی کے علمی وتحقیقی شعبے ’’مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ‘‘ کی طرف سے ان مَدَنی بہاروں میں سے 16مَدَنی بہاریں بنام ’’نادان عاشق‘‘( قسط اوّل )شائع ہوچکی ہے اوراب مزید 13 مدنی بہاریں بنام ’’بریک ڈانسر کیسے سُدھرا؟‘‘ ( قسط دوم)پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جا رہی ہے ۔ انْ شَآئَ اللہ عَزَّوَجَلَّا س کا بغور مطالَعَہ ’’اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کی مَدَنی سوچ ‘‘پانے کا سبب بنے گا۔لہٰذا مدنی ماحول کی اہمیت اُجاگر کرنے کے لئے دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلایئے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ’’اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کے لئے مدنی انعامات پرعمل اورمدنی قافلوں کامسافربنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم شعبہ امیرِاَہلسنّت مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}
۱۳ربیع الغوث۱۴۳۳ ھ بمطابق 07مارچ 2012 ء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع