Bukhar Kay Fazail
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Bukhar Kay Fazail | بُخار کے فضائل

    بُخار کے فضائل
                
    اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَـلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط بُخار کے بارے میں معلومات دعائے عطار: یارَبَّ المصطفٰے!جوکوئی 21صفحات کا رسالہ ’’ بُخار کے فضائل ‘‘پڑھ یا سُن لے، اُسےبیماری میں شِکوہ و شکایت کرنے سے بچا کر اپنی رِضا پر راضی رہنے کی توفیق عطا فرما کر بے حساب بخش دے۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہ علیهِ واٰله وسلّم

    دُرودِ پاک کی فضیلت

    آفتاب ِ شریعت و طریقت،شہزادۂ اعلیٰ حضرت ،حُجّۃ الْاسلام حضرت مولانا حامد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ بَہُت بڑے عالمِ عُلومِ اسلام،عاشقِ شاہِ اَنام،جاں نثارِ صَحابۂ کرام ، مُحبِّ اَولیائے کرام اورعاشقِ دُرو دو سلام تھے۔جب بھی عِلمی و تدریسی اَوقات سے فرصت پاتے ذِکرو دُرود میں مشغول ہو جاتے۔ آپ کےجسم شریف پر پھوڑا ہو گیا تھا جس کا آپریشن ضروری تھا۔ ڈاکٹر نےبے ہوشی کا اِنجکشن لگانا چاہا تو مَنْع فرما دیا،آپ دُرودوسلام کے وِرد میں مشغول ہو گئے، عالَمِ ہوش وحَواس میں دو تین گھنٹے تک آپریشن ہوتا رہا، دُرود شریف کی بَرَکت سے آپ نے کسی قسم کی تکلیف کا اظہار نہ ہونے دیا۔ (تذکرۂ مشائخ قادریہ رضویہ ص485ملخصا) شہزادۂ اعلیٰ حضرت مولانا حامدرضا خان رحمۃُ اللہ علیہ اپنی نعتیہ کتاب ’’بَیاضِ پاک ‘‘ میں لکھتےہیں: شکیبِ دل قرارِ جاں محمد مُصطَفٰے تم ہو طبیبِ دردِ دل تم ہو مِرے دل کی دوا تم ہو غریبوں دَرد مَندوں کی دوا تم ہو دُعا تم ہو فقیروں بے نَواؤں کی صَدا تم ہو نِدا تم ہو اَنا مِن حَامِد و حَامِد رضَا مِنِّی کے جلووں سے بِحَمْدِ اللہ رَضا حامد ہیں اور حامِد رضا تم ہو (بیاضِ پاک،ص15،13) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    بُخار کِسے کہتے ہیں

    پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ماہنامہ فیضان ِ مدینہ بمطابق جُمادَی الاُخریٰ 1438 ھ صفحہ 20پر ہے:بُخار ہمارے جسم میں کسی اِنفیکشن کی وجہ سےہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے جسم کا مُدافَعَتی نظام(Immune System)مُتحرِّک ہوجاتاہےاورجسم میں موجود وائٹ سیل اُس کے خلاف کام کرنا شروع کر دیتےہیں جس کے نتیجے میں جسم کا دَرجۂ حرارت (Temperature) بڑھ جاتا ہےاِسی کو بُخارکہتے ہیں ۔اگر ٹمپریچر 102سےاوپر چلا جائے تو تیز بُخارہوتاہے۔ (ماہنامہ فیضان مدینہ جمادی الاخری1438ھ)

    سب سے پہلے بُخار کس کو ہوا؟

    اللہ پاک کےپیارے پیارے آخری نبی ،مکی مَدَنی ،محمدِعربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا :حضرت ِنوح نَجِیُّ اللہ علیہ السّلام نے جب کشتی میں ہر شے کے دوجوڑے سوار کئے توآپ علیہ السّلام کےاَصحاب نے عرض کی:ہم کیسے اطمینان سے رہیں کیونکہ ہمارے ساتھ شیربھی سوار ہے، لہٰذا اللہ پاک نے شیر پر بُخار مُسلط فرمادیا تواُس وقت زمین پر پہلی بار بُخاراُترا۔ پھر لوگوں نے چوہے کے بارے میں عرض کیا کہ یہ ہمارے کھانے اورسامان کو خراب کردیتا ہے ، تو اللہ پا ک نے شیرکے دِل میں خیال پیدا فرمایاتواُسے چھینک آئی اور اُس سے بلی نکلی جس سے چوہا ڈر کر بیٹھ گیا۔ (تفسیر در منثور، 4/428) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کی طرف سے آنے والی آزمائش پر رِضائے الٰہی کے لئے صبر کرنا چاہئے کیونکہ بارہا جسمانی بیماریاں رحمتِ خداوندی کا سبب ہواکرتی ہیں اور کبھی اِن کی وجہ سے گناہ گاروں کے گناہ بھی مٹائے جاتے ہیں،حضرتِ علامہ جلالُ الدین سُیوطی شافِعی رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں :قرآن ِکریم میں پارہ 16سورہ مریم ،آیت نمبر 71 میں اِرشاد ہوتاہے: وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَاۚ-كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِیًّا(71) ترجَمۂ کنز الایمان: ” اور تم میں کوئی ایسا نہیں جس کا گُزر دوزخ پر نہ ہو ، تمہارے رَب کے ذِمے پر یہ ضرور ٹھہری ہوئی بات ہے۔“اِس آیت کی تفسیر میں عظیم تابِعی بُزرگ، مُفسِّرآن، حضرتِ امام مُجاہد رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: مومن کا دوزخ میں وُرود (یعنی داخل ہونے سے مُراد) اُس کا بُخار میں مبتلا ہونا ہے۔ (کشف الغمۃفی فضل الحمی ،ص8)

    بُخار ہونے کی ایک وجہ

    صحابیِ رسول حضرتِ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے بُخار والے ایک مریض کی عِیادت فرمائی، میں بھی حُضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ساتھ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نےاُن سے اِرشاد فرمایا: تمہیں مُبارک ہو کیونکہ اللہ پاک فرماتا ہے: بُخار میری آگ ہے، مَیں دُنیامیں اپنے مومن بندے کو اِس میں مُبتلا کرتا ہوں تاکہ قیامت کےدِن جہنّم کی آگ کا بدلہ ہوجائے ۔(ابن ماجہ،4/105،حدیث:3470)

    گُناہوں کی بیماری

    صحابیِ رسول حضرتِ ابو دَرْدَاء رضی اللہ عنہ کے مرض (یعنی بیماری) میں کسی نے عَرْض کی: آپ کو کونسا مَرض ہے؟(توآپ نےبطورِعاجزی)اِرشَادفرمایا:گناہوں کا۔عَرْض کی گئی: آپ کیا چاہتے ہیں؟فرمایا: اپنے گناہوں کی مَغْفِرَت۔لوگوں نے عَرْض کی:کیا ہم آپ کے لئے کسی طبیب ( Doctor ) کوبُلائیں؟اِرشادفرمایا: طَبیب(یعنی اللہ پاک)نے ہی مجھے بیمار کیا ہے ۔ (قوت القلوب ، 2/36)

    گُناہ سے بڑھ کر کون سی بیماری ہے؟

    اے عاشقانِ صحابہ واہلِ بیت! صحابیِ رسول حضرت ِابودَرداء رضی اللہ عنہ کی عاجزی واِنکسار صد کروڑ مرحبا!اِس روایت میں ہمارے لئے بڑادَرس ہےکیونکہ اَصل ہلاک و برباد کرنے والی بیماری ’’ گُناہوں کی بیماری“ ہے، ایک بُزرگ رحمۃُ اللہ علیہ نے کسی شخص سےپوچھا: ”مجھ سے جُدا ہوکر کیسے رہے ؟ “ اُس نے کہا: ”صحیح سلامت رہا۔“بُزرگ رحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا: ”اگر اللہ پاک کی نافرمانی نہ کی توسلامتی کے ساتھ رہے اور اگر نافرمانی کرچکے ہوتو گناہ سے بڑھ کر کون سی بیماری ہےکہ جو اللہ پاک کی نافرمانی کرے اُس کے لئے کوئی سلامتی نہیں۔“ (احیاء العلوم ،4/358) یہ تِرا جسم جو بیمار ہے تشویش نہ کر یہ مَرَض تیرے گناہوں کو مِٹا جاتا ہے اَصل بربادکُن اَمراض گُناہوں کے ہیں بھائی کیوں اِس کو فراموش کیا جاتا ہے (وسائلِ بخشش ،ص432)

    بخار میں فوت ہونے والا شہید ہے

    پیارے پیارے اسلامی بھائیو! جسمانی بیماری تو بارہا گناہوں کی معافی اوربلندیٔ درجات کا سبب بنتی ہے،اَفسوس!ہم جسمانی اَمراض سے بچنے کی کئی تدبیریں کرتےہیں،کاش گُناہوں کے اَمراض سے بچنے کی بھی کوشش کریں، کرونا وائرس ،ڈینگی وائرس، ملیریا، ٹی بی، کینسر، فالج جیسی مُہْلِک بیماریوں سے ڈرتے ہیں حالانکہ اِس سے کئی گُنا زیادہ خطرناک بیماری گُناہوں کی بیماری ہے ۔ گناہ کرناتودور کی بات، گُناہ کے بارے میں سوچنے سےبھی ڈرنا چاہئے کہ جسمانی بیماری زیادہ سے زیادہ جان لے گی جبکہ گُناہوں کی بیماری ایمان ضائع کر سکتی ہے، اللہ پاک کی رِضا کے لئے جسمانی بیماری میں صبر کر کے اَجرو ثواب بلکہ شہادت کا رُتبہ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے، جیسا کہ حدیثِ پاک میں بُخار کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ بُخار میں فوت ہونے والا شہید ہے۔ (کنزالعمال،2/178) پیارے پیارے اسلامی بھائیو! بُخار ایک عام بیماری ہے شایدہی یہ کسی کونہ ہوا ہو ۔ بُخار کے بارے میں چندفرامینِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پڑھئے اور بخار میں گِلہ، شکوہ کرنے کی بجائے اللہ پاک کی رِضا پر راضی رہتے ہوئے صبر کر کے عظیم الشان اَجر و ثواب کے حق دار بنئے!

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن