30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖنط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمطبِسْمِ اللہ الرحمٰن الرَّحِیْمطبخاری شریف کی پہلی اور آخری حدیث
(1) دُعائے عطّار: یارَبَّ المص طفےٰ ! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ” بخاری شریف کی پہلی اور آخری حدیث“پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شفاعت سے نواز کر جنّت الفردوس میں بے حساب داخلہ عطا فرما۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّمدُرُود شریف کی فضیلت
حضرتِ حَفْص بن عبدُ اللہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:میں نے حضرتِ اَبو زُرْعَہ رازِی رحمۃ اللہ علیہ کو بعدِ وفات خواب میں دیکھاکہ وہ پہلے آسمان پرفرشتوں کو نماز پڑھا رہے ہیں، میں نے پوچھا:اے اَبو زُرعَہ !آپ کو یہ اِنعام کس عبادت کے بدلے میں مِلا؟اِرشاد فرمایا: ”میں نےاپنے ہاتھ سے دَس لاکھ حدیثیں لکھی ہیں اور ہرحدیث میں”عَنِ النَّبِیِّ “کے بعد ” صلی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ “ کہا ہے اور بےشک اللہ پاک کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جومسلمان مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک بھیجتا ہے تو اللہ پاک اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔(تاریخ بغداد،10/334ملخصاً) اَلحمدُ لِلّٰہ ! معلوم ہوا یہ سب دُرُود وسلام کی بَرَکت ہے۔ صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صلی اللهُ علٰی مُحَمَّد اس واقعے میں جس بُزرگ کو خواب میں دیکھا گیا یعنی امامُ الْمُحَدِّثِین حضرتِ ابو ز ُرْعَہ عُبَید ُ اللہ بن عبد ُالکریم رازِی رحمۃ اللہ علیہ (وفات:264ھ)یہ صحیح بخاری شریف کی اَحادیث کے راویوں میں سے ہیں۔نیز بخاری شریف کی آخری حدیث کے راویوں میں بھی ان کا نام جَگْمگا رہا ہے۔امام بخاری اور بخاری شریف
اے عاشقانِ رسول!”بخاری شریف“ احادیثِ مبارکہ کی بڑی بابرکت اور عظیم کتاب ہے،اس کتاب کا پورا نام جو امامُ الْمُحَدِّثِین ابو عبدُ اللہ حضرتِ امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے رکھا وہ یہ ہے:اَلْج َامِعُ الْمُسْنَدُ الصَّحِیْحُ الْمُخْتَصَرُ مِنْ اُمُوْ رِ رَسُوْلِ اللہ ِ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم وَ سُنَنِہٖ وَ اَ یَّامِہٖ ۔ (تہذیب الاسماء و اللغات، 1/91) بخار ی شریف کے بارے میں کہا جاتاہے: اَصَحُّ الْکُتُبِ بَعْدَ کِتَابِ اللہ اَلصَّحِیْحُ الْبُخَارِیْ یعنی قرآنِ کریم کے بعد سب سے دُرست ترین کتاب صحیح بخاری ہے۔(لمعات التنقیح، 1/123) امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا ا یک اہم لَقَب” اَمِیرُ المؤمنین فِی الْحدیث “ہے۔بخاری شریف کیسے لکھی گئی؟
حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ بڑے عاشقِ رسول اور نیک پرہیزگار بزرگ، زبردست عالِمِ دین اور مُحّدِث تھے،اَدب کا عالَم یہ تھا کہ ہرحدیث کو لکھنے اور کتاب میں شامل کرنے سے پہلے غسل فرماتے،پھر دو رَکعت نماز پڑھ کر حدیثِ پاک کی صحت (یعنی چَنْد مَخْصوص شرائط کے سبب صحیح ہونے) کے بارے میں اِسْتِخارہ فرماتے اور پھر اسے کتاب میں شامل کرتے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے بخاری شریف 16سال میں لکھی۔ (فتح الباری،1/461 ملتقطاً)بخاری شریف میں کتنی اَحادیث ہیں؟
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی اِس کتاب کے لئے چھ لاکھ حدیثوں میں سے سَوا سات ہزار سے زائد حدیثوں کا اِنْتِخاب فرمایا۔(تاریخ بغداد، 2/14) شارِحِ بُخاری حضرت علّامہ شریف الحق اَمجدی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ شیخ الاِسلام امامُ الْمُحَدِّثِین حضرتِ علّامہ حافظ اِبنِ حَجَر عَسقَلانی رحمۃ اللہ علیہ کی تحقیق کے مطابق ” صحیح بخاری شریف“ میں اَحادیثِ مُبارکہ کی کُل تعداد سات ہزار تین سو ستانوے (7397) ہے۔ (نزہۃ القاری، 1/136)
1 … 10شوّال شریف کو اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت شاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کا” یوم ِوِلادت“ ہے ۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے جامِعاتُ المدینہ میں ”دَورۃُ الحدیث شریف “ کے طَلبا کے درمیان اِفْتِتاحِ بخاری کا سلسلہ ہوتا ہے، 10 شوّال 1442 اور 1443 ہجری مطابق 22 مئی 2021اور11 مئی 2022کے اِفْتِتاحِ بخاری کے موقع پر شیخ طریقت امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قاری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے بخاری شریف کی پہلی حدیثِ پاک پڑھا کر اس کے تحت کچھ مدنی پھول بیان فرمائے، جو ضرورتا ً ترمیم و اضافے کے ساتھ المدینۃُ العلمیہ کے شعبہ ”ہفتہ وار رسالہ مطالعہ “ کی طرف سے رسالے کی صورت میں پیش کئے جا رہے ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع