درود پاک کی فضیلت
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Buri Sangat Ka Wabal | بری سنگت کا وبال

    book_icon
    بری سنگت کا وبال

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    دُرُودِ پاک کی فضیلت

            شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیان  ’’پراسرار بھکاری ‘‘  کے تحریری گلدستے میں بحوالہ فِرْدَوْسُ الْاَخْبار دُرُودِ پاک کی فضیلت منقول ہے کہ سرکار مدینہ منورہ، سردار مکہ مکرمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ واٰلہٖ وَسلَّم کا فرمانِ برکت نشان ہے:  ’’ اے لوگو! بے شک بروز قیامت اس کی دہشتوں اور حساب کتاب سے جلد نجات پانے والا شخص وہ ہو گا جس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت درود شریف پڑھے ہوں گے۔ ‘‘   (فردوس الاخبار، ۵ / ۳۷۵،حدیث: ۸۲۱۰)

    صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                         صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

     {۱} بُری سنگت کا وبال

            باب المدینہ ( کراچی ) کے مقیم ایک نوجوان اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں گناہوں بھری زندگی بسرکر رہاتھا۔ہمہ وقت دنیا کی عارضی وفانی لذّات میں مست رہنا اور اپنی زندگی کے قیمتی ایام اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی نافرمانی میں برباد کرنا میرا معمول بن چکا تھا ۔میں یادِ الٰہی سے اس قدر دور تھا کہ نماز پنجگانہ تو کُجا میں جُمعۃ المبارک کی نماز بھی کبھی کبھار ہی پڑھتا تھا۔ فکر آخرت سے یکسر غافل، برے دوستوں کی صحبتِ بدکا شکار تھا۔ اسی وجہ سے دن بدن میں گناہوں کی دلدل میں دھنستا ہی چلاجارہا تھا ،نت نئی بے ہودگیاں سیکھ کر اپنے نفس کو تسکین دیتا، ستم بالائے ستم یہ کہ میرے دوست بدکاری بھی کرتے تھے اور متعدد بار مجھے بھی اس گندے کام کی رغبت دلائی گئی مگر اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل سے بچا رہا۔ الغرض میرے اخلاق وکرادر انتہائی داغ دار ہوچکے تھے، ہروقت شیطانی خیالات کے جال میں پھنسارہتا اور یادِ خدا سے غافل ہوکر میں اپنی قیمتی سانسوں کو بربادیِ آخرت میں ضائع کرتا ، دن مختلف برے کاموں کی نذر ہوجاتا تو رات چوراہوں پر لگی بُرے دوستوں کی مَنڈلیوں میں کٹ جاتی ہمارا روزانہ کا معمول تھاکہ ہم شام ہوتے ہی ایک جگہ جمع ہوجاتے اور ہنسی، مذاق طنز اور دل آزای جیسے بُرے افعال کے ساتھ ساتھ موبائلوں میں موجود فحش وعریانی والی گندی گندی فلمیں دیکھ کر نفس وشیطان کو خوش کرتے ،رات گئے تک یہی سلسلہ رہتا جب گناہ کرکے تھک جاتے اور لوگ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہوتے تو ہماری منڈلی اختتام پذیر ہوتی اور ہم میں سے ہرایک اس حالت میں گھر میں داخل ہوتا کہ ہمارے سروں پر ایک گناہوں کی بھاری بھرکم گٹھڑی ہوتی۔ میرے قلب پر ایک عجب بے سکونی طاری ہوتی، اسی حالت میں غفلت کی چادر اوڑھ کر سوجاتا آنکھ اس وقت کھلتی جب سورج بڑی آب و تاب سے چمک رہا ہوتا تھا یوں سب سے پہلے نماز فجر قضا کرنے کا کبیرہ گناہ میرے نامہ اعمال میں درج ہوتا، نجانے اب تک کتنی نمازیں قضاء کرنے کا وبال سر پر لیے ہوئے تھا مگر مجھے کوئی احساس نہ تھا۔ آخر دنیا میں

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن