30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖن ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم طبُزُرگانِ دین کے 40اقوال
دُعائے امیرِ اہلِ سنّت: یا اللہ پاک !جو کوئی 41صفحات کا رسالہ ’’ بُزُرگانِ دین کے 40اقوال ‘‘پڑھ یا سُن لے اُسے اولیائے کرام کی سچی محبّت دے اور اُس کو ماں باپ سمیت جنّت ُالفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّمپہلے اِسے پڑھئے
اَوْلیائے کِرام اور صُوفیائے کِرام( رحمۃُ اللہ علیہم ) اللہ پاک کے بڑے ہی مقبول بندے ہیں ۔ اللہ پاک اِن کو علمِ لَدُنّی (یعنی اپنی طرف سے بغیر کتابیں پڑھے علم)عنایت فرماتا ہے ۔ عقیدت اور ادب سے ان کی صحبت میں بیٹھنے والا بَدبخت نہیں رہتا بلکہ اِن ہَسْتیوں کی نظرِ کرم پَل بھر میں” گنہگار “کو راہِ سُنّت پر چلا دیتی ہے۔اولیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم اپنی سبق آموز نصیحتوں اور سنّتوں بھرے کردار سے نیکی کی دعوت دیتے اور لوگوں کو مُقرَّبین ِ بارگاہِ الٰہی (یعنی اللہ پاک کے قریب ) کرتے ہیں۔اس مختصر کتاب میں اللہ والوں کے مختلف 40اقوال جمع کئے گئے ہیں اور یہ 40اقوال ایک ’’ اللہ والے “ امیرِ اہلِ سنّت ،بانیِ دعوتِ اسلامی، حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے تحریر فرمائے ہیں ۔ المدینۃُ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر)کا شعبہ ” ہفتہ وار رسالہ مطالعہ “ مختلف مواقع پر امیرِ اہلِ سنّت کے قلم سے لکھے ہوئے اِن اقوالِ بزرگانِ دین کو ترتیب دے کر ایک کتاب کی صورت میں پیش کررہا ہے۔ اکثر مقامات پر قول کی مناسبت سے اُن بزرگ کی مختصر سیرت بھی بیان کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والے کواُن بزرگ رحمۃُ اللہ علیہ کا تعارف ہو۔مزید معلومات کے لئے ہر صفحے پر اُن بزرگ کی سیرت یا اُن کے فرمان کی مناسبت سے کسی کتاب کا QR كوڈ بھی دیا گیا ہے۔ اللہ پاک اس کتاب پر کام کرنے والوں کی کوششوں کو قبول فرمائے اور اُن کےلئے بے حساب بخشش کا ذریعہ بنائے۔ اللہ پاک امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کو درازیِ عمر بالخیر عطا فرمائے اور اِن کا سایہ خیر و عافیت کے ساتھ ہم پر دراز فرمائے۔ اٰمِین بجاہِ خاتم ِالنّبیّٖن صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ و سلّم طالبِ غم ِمدینہ و بقیع و بے حساب مغفرت ابومحمد طاہر عطاری مَدَنی عُفِیَ عَنْہٗذِلّت و غم
فرمانِ لُقمان رحمۃُ اللہ علیہ :”اے میرے بیٹے! قَرض سے بچنا کیوں کہ یہ دن کی ذِلّت اور رات کا غم ہے۔“ (تفسیر در ِمنثور،6/520) حضرتِ لُقمان حکیم رحمۃُ اللہ علیہ اللہ پاک کے ولی ہیں،آپ نے ایک ہزار سال عمر پائی۔حضرت داؤد علیہ السّلام سے پہلے آپ ’’بنی اسرائیل“ کے مفتی تھے۔جب حضرت داؤد علیہ السّلام منصب ِ نبوت پر فائز ہوگئے تو آپ نے فتویٰ دینا چھوڑ دیا۔آپ رحمۃُ اللہ علیہ نے چار ہزار انبیائے کرام علیہمُ السّلام کی خدمت میں حاضری دی ہے۔ (عجائب القرآن،ص 358) اللہ پاک کی ان پر رحمت اور ا ن کے صدقے ہماری بےحساب مغفرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّیٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاموشی عمدہ عادت
کعبُ الْاَحْبار رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”کم بولنا بڑی حِکمت ہے لہٰذا خاموشی اِختیار کرو کہ یہ عُمدہ عادت ہے، اِس سے بوجھ ہَلکا اور گناہوں میں کمی آتی ہے۔“ (موسوعہ ابن ابی الدنیا، 5/223، رقم: 107) حضرتِ کعب الاحبار رحمۃُ اللہ علیہ اسلام لانے سے پہلے یہود یوں کے بہت بڑے عالم تھے، آپ نے حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا زمانہ پایا مگر عہدِ فاروقی میں ایمان لائے ۔ مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ، حضرت ِعثمان غنی رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت 32ہجری میں آپ کی وفات حِمْص (شام) میں ہوئی اوروہیں آپ کا مزار شریف ہے۔(مراٰۃ المناجیح، 8/282) اللہ پاک کی ان پر رحمت اور ا ن کے صدقے ہماری بےحساب مغفرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّیٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم خاموشی کے مزید فضائل جاننے کے لئے امیر اہل سنت کا رسالہ” خاموش شہزادہ“ اسكين کیجئے۔ دوسری پوسٹ پر یہ لگے گا۔ موت کے بارے میں مزید جاننے کے لئے اس QR کوڈ کو اسکین کیجئے۔شرح الصدور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دنیا کی مصیبتیں
تابِعی بُزُرگ حضرت سیِّدُنا کعبُ الْاَحْبَار رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”جو شخص موت کو پہچان لیتا ہے اُس پردنیا کی مُصِیْبتیں اور غم ہلکے ہوجاتے ہیں ۔“ (احیاء العلوم، 5/194)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع