30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لاعلمی کے باعث چندے کی بابت ہونے والے
گناہوں کی طرف نشاندہی کرنے والی کتاب
چندے کے بارے میں سُوال جواب
مُؤَلِّف :
شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا
ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادِری رضوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ
ناشر :
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
حلال و حرام کے مسائل کا سیکھنا فرض ہے
رَحمتِ دو عالم ، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم، نبیِّ مُحتَشَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ معظَّم ہے : ’’جو کوئی اللہ عَزَّ وَجَلَّکے فرائض کے مُتَعَلِّق ایک یا دو یاتین یا چاریا پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچّھی طرح یاد کر لے اور پھر لوگوں کو سکھائے تو وہ جنّت میں داخل ہو گا ۔ ‘‘ (حِلْیَۃُ الْاولیاء ج۲ص۱۸۱)
میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، مولاناشاہ امام اَحمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : ہر شخص پر اُس کی حالتِ موجودہ کے مسئلے سیکھنا فرضِ عَین ہے اور انہیں میں سے مسائلِ حلال و حرام کہ ہر فردِ بشر ان کا محتاج
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع