my page 1
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Chori Dakaiti | چوری ڈکیتی

    book_icon
    چوری ڈکیتی
                
    الحمدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط چوری ڈکیتی

    دُرُود شریف کی فضیلت

    سَعَادَۃُ الدَّارَیْن “ میں ہے کہ جَاءَ رَجُلٌ اِلَی النَّبِیِّ ایک شخص دَربارِ رسالت میں حاضِر ہوا فَشَکَا اِلَیْہِ الْفَقْرَ وَضِیْقَ الْعَیْشِ وَالْمَعَاشِ اور فَقر و فاقہ اورتنگیٔ مَعاش کی شِکایت کی تو اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: اِذَادَخَلْتَ مَنْزِلَکَ فَسَلِّمْ اِنْ کَانَ فِیْہِ اَحَدٌ اَوْ لَمْ یَکُنْ فِیْہِ اَحَدٌ ، یعنی جب تم اپنے گھر میں داخل ہو تو السَّلامُ عَلَیْکُمْ کہہ لیا کرو چاہے گھر میں کوئی ہو یا نہ ہو،پھر مجھ پر سَلام کہا کرو اور ایک مرتبہ ” قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ “پڑھ لیا کرو، اس شخص نے ایسا ہی کیا تو اللہ پاک نے اس پر رِزق کھول دیا حتّٰی کہ اس کے ہمسایوں اور رِشتہ داروں کو بھی اس رِزق سے حصّہ پہنچا۔ (سعادۃ الدارین، ص 84) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    ساتویں آسمان کا فِرِشتہ

    صحابیِ رسول، حضرتِ زید بن حارِثہ رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ سفرکے لیے طائِف سے ایک خَچّر کرائے پر لِیا، خَچّر والا ڈاکو تھا، وہ آپ کو سُوار کر کے لے چلا اور ایک وِیران و سُنْسان جگہ پر لے جاکر خَچّر سے اُتاردیا اورآپ کی طرف خَنْجر لے کر حملے کے ارادے سے بڑھا،وہاں ہر طرف لاشوں کے ڈھانْچے بِکھرے پڑےتھے،آپ نے اس سے فرمایا: اے شخص!تُو مجھے قَتل کرنا چاہتا ہے تو مجھے اتنی مہلت دے دے کہ میں دو رکعت نماز پڑھ لوں ۔ اُس بَدنصیب نے کہا کہ اچھا تو نَماز پڑھ لے، تجھ سے پہلے بھی بہت سے مَقتولوں نے نمازیں پڑھیں تھیں مگر ان کی نمازوں نے ان کی جان نہ بچائی۔ حضرتِ زید بن حارِثہ رضی اللہ عنہ فرماتےہیں: جب مَیں نماز سے فارغ ہوا تو وہ قتل کرنے کے لیے میرے قریب آگیا ، میں نے ” یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ “ کہا ۔غیب سے آواز آئی: اے شخص!تو اِن کو قتل مت کر۔ ڈاکو یہ آواز سُن کر ڈر کر اِدھر اُدھر دیکھنے لگا ،جب کوئی نظر نہ آیا تو وہ پھر مجھے قتل کرنے کے لیے آگے بڑھا،مَیں نے دوبارہ بُلندآواز سے ” یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ “کہا، پھر غَیْبی آواز آئی۔ تیسری مرتبہ جب میں نے ” یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ “ کہا تو میں نے دیکھا کہ ایک شخص گھوڑے پر سوار ہے ،اُس کے ہاتھ میں نِیزہ ہے اور نیزے کی نوک پر آگ کا ایک شُعْلہ ہے۔اس شخص نے آتے ہی ڈاکو کے سینے میں اِس زور سے نیزہ مارا کہ نیزہ اس کے سینے کو چِیرتا ہُوا پار نِکل گیا اور وہ ڈاکو زمین پر گِرکر مَرگیا۔ پھر وہ سُوار مجھ سے کہنے لگا کہ جب تم نے پہلی مرتبہ ” یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ “ کہا تو مَیں ساتویں آسمان پر تھا، جب دوسری مرتبہ تم نے ’’ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ ‘‘ کہا تو میں آسمانِ دنیا پر تھا اور جب تیسری مرتبہ تم نے” یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ “ کہا تو میں تمہارےپاس تمہاری مدد کے لئے آگیا۔ (الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب، 2/117۔ کراماتِ صحابہ،ص322) اللہ ربُّ الْعِزَّت کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ اٰمِین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کیوں کر نہ میرے کام بَنیں غیب سے حَسَن بندہ بھی ہوں تو کیسے بڑے کارساز کا صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    چوروں اور ڈاکوؤں کے مَظالِم

    پیارے پیارےا سلامی بھائیو! اللہ پاک کے مبارک نام کی برکتوں سے بڑی بڑی مصیبتیں دورہوجاتی ہیں۔ظاہری اَسباب اِختِیار کرنے کےساتھ ساتھ اللہ پاک کی بارگاہ میں اپنی پریشانی دور ہونے کی اِلتِجا بھی کرنی چاہئے ۔بارہا ایسی غَیبی اِمداد ہو جاتی ہے کہ بندہ حیران رہ جاتا ہے۔گزشتہ واقعے میں ظالم ڈاکو کی موت کا بڑا عبرتناک بیان ہے۔ افسوس! کئی پریشانیوں اور دُکھوں کے علاوہ چوروں، ڈاکوؤں نےاسلحے کے زور پرچھینا جَھپٹی کرکے مختلف طرح کی ذہنی ،جسمانی تکلیفوں کے ساتھ ساتھ مہنگائی سے پریشان عَوام میں خوف و ہِراس پھیلا رکھا ہے۔ا ٓئے دن چوری،ڈکیتی کی خبریں سُننے کو ملتی ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر اب ایسی ویڈیوز کا سلسلہ گیا ہے۔ کہیں کسی غریب کےگھر میں گُھس کر بچی کا جہیز جسے والد اور بھائی خون پسینہ بہا کر جمع کرتے ہیں،اُسےلوٹ کرلےجاتے ہیں اورکہیں محنت مَزدوری کرنے والا تنخواہ لے کر خوشی خوشی گھر جا رہا ہوتا ہے تو رَقَم چھین کریہ ظالم اس غریب کی خوشی کو غم میں بَدَل دیتے ہیں۔ یادرکھئے! چوری ، ڈکیتی حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ اللہ پاک سورۃُ الْبَقَرہ ، آیت نمبر 188 میں ارشاد فرماتا ہے: (وَ لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ) ترجمۂ کنزُ العِرفان:اور آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاؤ۔ تفسیر” خزائِنُ العرفان “ میں ہے:اس آیت میں باطل طور پر کسی کا مال کھانا حرام فرمایا گیا خواہ لُوٹ کر ہو یا چھین کر، چوری سے یا جُوئے سے یا حرام تماشوں یا حرام کاموں یا حرام چیزوں کے بدلے یا رِشوت یا جھوٹی گواہی سے یہ سب مَمنوع و حرام ہے۔ (تفسیر خزائن العرفان، پ 2، تحت الآیۃ: 188، ص 52) ظُلم و سِتَم کی آندھیاں چَلا کر اَسلَحے کے زور پر یا کسی بھی طرح سے چوری، ڈکیتی کرنے والوں کو خدائے اَحْکَمُ الْحاکِمِین کی خُفْیَہ تَدبیر(یعنی چُھپے فیصلے) سے ڈرنا چاہئے ،زندگی کا بھروسا نہیں،موت کسی وقت اور کہیں بھی آسکتی ہے،نَجانے کس گولی پر آپ کانام لکھا ہو! اَخبارات میں ایسی خبریں بھی آتی ہیں کہ اپنے ہی ساتھی ڈاکو کی گولی لگنے سے دوسرا ڈاکو مارا گیا اور کبھی چور، ڈاکو پولیس کی گولی کا شکار ہو کر اپنے انجام کو پہنچ جاتے ہیں۔چوروں کی بُرائی کے لئے اِتنا ہی کافی ہے کہ اللہ پاک کے پیارے پیارے آخِری نبی محمد عربی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا :چور پر اللہ پاک نے لعنت فرمائی ہے ۔ (مسلم، ص 716، حدیث: 4408) عارضی خوشیوں اور فانی دنیا کی خاطر چوری ،ڈکیتی کے ذریعےحرام مال جمع کرنے والوں کو خوفِ خدا سے گھبرا کر بارگاہِ ربُّ العزّت میں سچّے دل سےتوبہ کرلینی چاہئے کہ اگر اللہ پاک کی رحمت سے دُور ہوگئے تو مَرنے کے بعد کیا بنے گا؟ اگر قَبر و حَشْر میں عذابِ الٰہی میں گرفتار ہوگئے تو پھر کون بچائے گا؟ کم کھا کر ، حلال روزی کمانے کی فِکْر کرنی چاہئے ، مالِ حرام سے لاکھوں،کروڑوں روپے حاصل کرکےعَیش بھری زندگی گُزار بھی لی پھر بھی ایک دن مرنا ہے ،قَبْر میں مال و دولت ساتھ نہیں جائےگا،یقین نہ آئے تو کسی میّت کا کفن دیکھ لیجئے۔ کیا آپ نے کبھی کسی کفن میں جیب دیکھی ہے؟نہ جانے کس مظلوم کی بددعا آپ کے لئے دنیا و آخرت کی بربادی و ہَلاکت کا باعث بَن جائے ۔ چوروں ، ڈاکوؤں اور اس طرح کے ظلم و سِتَم ڈھانے والوں کی زندگی اور موت دونوں بڑی قابلِ مَذَمَّت ہوتی ہیں۔ چُوہوں، بِلّیوں کی طرح چُھپ کر زندگی گزارتے ہیں بلکہ کبھی پولیس یا عوام کے ہاتھوں ایسی عِبرتناک موت مارے جاتے ہیں کہ روح کانپ جاتی ہے۔ویسے بھی ان بدنصیبوں کے مرنے پر لوگوں کو غم بھی نہیں ہوتا۔ اللہ کریم تمام عاشقانِ رسول کی حِفاظت فرمائے اور ہم سب کو ظالموں کے ظلم اور چوری ڈکیتی وغیرہ آفات و بلِیّات سے محفوظ فرمائے۔ اللہ پاک ہمیں ایمان و عافِیت کے ساتھ سبز سبز گُنبد کے سائے میں، جلوۂ محبوب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میں شہادت کی موت نصیب کرے اور ہمارا مَدفَن خیر سے جنّتُ البقیع بنائے۔ اٰمِین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم دنیا میں ہر آفت سے بچانا مولیٰ عقبےٰ میں نہ کچھ رَنج دِکھانا مولیٰ بیٹھوں جو درِ پاک پَیَمبر کے حُضُور ایمان پر اُس وقت اُٹھانا مولیٰ (حدائق بخشش، ص445) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    ڈاکوؤں کا اَنجام

    بندوں پہ ظُلم و سِتَم کی آندھی چلا کر ڈرا ،دھمکا کر اَسلَحہ دِکھا کر حرام مال حاصل کرنے والوں کو اللہ پاک سے ڈرنا چاہئے کیونکہ چوروں،ڈاکوؤں کے بارے میں قرآن و اَحادیث میں بڑی وعیدیں بیان ہوئی ہیں ،نیز دنیا و آخرت میں اِن کےلئے بڑی سخت سزائیں ہیں ۔ پارہ 6 سورۃ ُ المائدہ کی آیت نمبر 33 میں ارشاد ہوتا ہے: اِنَّمَا جَزٰٓؤُا الَّذِیْنَ یُحَارِبُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَسْعَوْنَ فِی الْاَرْضِ فَسَادًا اَنْ یُّقَتَّلُوْۤا اَوْ یُصَلَّبُوْۤا اَوْ تُقَطَّعَ اَیْدِیْهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ مِّنْ خِلَافٍ اَوْ یُنْفَوْا مِنَ الْاَرْضِؕ-ذٰلِكَ لَهُمْ خِزْیٌ فِی الدُّنْیَا وَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ عَظِیْمٌۙ(۳۳) ترجمہ: بیشک جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں فساد برپا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی سزا یہی ہے کہ انہیں خوب قتل کیا جائے یا انہیں سولی دیدی جائے یا ان کے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹ دئیے جائیں یا (ملک کی سر) زمین سے (جِلا وطن کر کے) دور کر دئیے جائیں ۔ یہ ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لیے بڑا عذاب ہے۔ اس آیتِ کریمہ میں ڈاکو کی سزا کا بیان ہے۔

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن