30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
چھوٹوں پر شفقت نہ کرنے کے نقصانات ([1])
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۲۲صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم : مجھ پر دُرُودِ پاک کی کثرت کرو ، بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا تمہارے لئے پاکیزگی کا باعِث ہے۔ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
چھوٹوں پر شفقت نہ کرنے کے نقصانات
سُوال : ہم چھوٹوں پر رَحم کس طرح کرسکتے ہیں؟ (SMS کے ذریعے سُوال)
جواب : جو رَحم دِل ہوگا اُسے معلوم ہوگا کہ ’’رَحم کس طرح کیا جاتا ہے؟‘‘ وہ Automatic (یعنی خود بخود) چھوٹے پر شفقت کرے گا ، بلکہ بچّہ اگرکوئی بھول بھی کربیٹھے گا تب بھی ایسا شخص دَرگُزر کرے گا کہ ’’بچّہ ہے جانے دو!‘‘ اِس کے مُقابَلے میں جو شخص رَحم دِل نہیں ہوگا اُسے شفقت کا طریقہ ہی معلوم نہیں ہوگا ، بلکہ وہ بے سَبَب بچّے کو ڈانٹ ڈَپَٹ اور ماردھاڑ کرے گا۔ بہت ساری غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جو بچّہ کررہا ہوتا ہے ، لیکن اُسے پتا ہی نہیں ہوتا کہ یہ غلطی ہے۔ ایسی صورت میں آدمی کیا شدّت کرے! کیونکہ بچّے کو یہ بھی سمجھ نہیں آئے گا کہ شدّت کیوں کی جارہی ہے؟ ایسے موقع پر شفقت ہی بچّے کو بچا سکتی ہے اور رَحم کرنا ہی اُس کی بگڑی بنا سکتا ہے۔ چھوٹوں پرشفقت کرنانفرتوں اور دُوریوں سے بچاسکتا ہے ، ورنہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع