30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۲۴صفحات ) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا ۔
نبیٔ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھ کر آراستہ کرو کیونکہ تمہارا مجھ پر دُرُود پڑھنا بروزِ قیامت تمہارے لئے نور ہو گا ۔ (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سُوال : پودے لگانا کیسا ہے ؟
جواب : پودے لگانا ہمارے پىارے آقا، مکی مَدَنی مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے ثابِت ہے ۔ جیسا کہ حضرتِ سَیِّدُنا سَلمان فارِسی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : میں حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضِر ہوا اور مُہرِ نبوت دیکھ کر اس کو بوسے دینے لگا ۔ میں ابھی حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی مُہرنبوت کو بوسے ہی دے رہا تھا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : ” اب بس کرو ۔ “ چنانچہ میں ایک طرف ہَٹ گیا، پھر میں نے حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو اپنی ساری رُوداد سُنائی تو حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اور صَحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان بہت حیران ہوئے کہ میں کس طرح مشقتیں اور اَذِیتیں بَرداشت کر کے یہاں تک پہنچا ۔
ایک دِن سرکارِ عالی وقار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے فرمایا : اے سَلمان (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ )! تم اپنے مالِک سے مُکاتَبَت کر لو (یعنی اسے رَقم دے کر آزادی حاصِل کر لو ) جب میں نے اپنے مالِک سے بات کی تو اُس نے کہا : مجھے 300 کھجوروں کے دَرخت لگا دو اور 40 اُوقِیَہ(یعنی1600 دِرہم کے وزن کی )چاندی بھی دو پھر جب یہ کھجور یں پھل دینے لگ جائیں گی تو تم میری طرف سے آزاد ہو جاؤ گے ۔ میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ بیکس پنا ہ میں حاضِر ہوا اور اپنے مالِک کی شَرطیں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو بتائیں ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے صَحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے فرمایا : اپنے بھائی کی مدد کرو ۔ چنانچہ صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے بھرپور تعاون کیا، کسی نے کھجوروں کے 30پودے لا کر دیئے ، کسی نے 20، کسی نے 15 اور کسی نے 10 ۔ اَلغرض! صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی مدد سے میرے پاس 300کھجوروں کے پودے جمع ہو گئے ۔ پھر حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : اے سَلمان(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ )!تم جاؤ اور زمین کو ہموار کرو ۔ جب زمین ہموار ہو جائے تو مجھے آ کر خبردومیں اپنے ہاتھوں سے پودے لگاؤں گا ۔ چنانچہ میں گیا اور زمین ہموار کرنے لگا ، صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے زمین ہموار کرنے میں میری مدد کی ۔ جب میں فارِغ ہو کر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضِر ہوا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو خبر دی تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم میرے ساتھ چل دیئے ۔ ہم حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو کھجوروں کے پودے اُٹھا اُٹھا کر دیتے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اپنے دَستِ اَقدس سے انہیں زمین میں لگاتے جاتے ۔
حضرتِ سَیِّدُنا سَلمان فارِسیرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : اس پاک پَروردگار عَزَّوَجَلَّ کی قسم جس کے قَبضۂ قدرت میں میری جان ہے حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے جتنے پودے لگائے وہ سب کے سب اُگ آئے اور ان میں بہت جلد پھل لگنے لگے ۔ چنا نچہ میں نے 300کھجوروں کے دَرخت اپنے مالِک کے حوالے کیے ۔ اب میرے ذِمّے 40 اُوقِیَہ چاندی دینا باقی رہ گئی تھی ؟ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے پاس کسی نے مُرغی کے انڈے جتنا سونے کا ایک ٹکڑا بھیجا ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِستِفسارفرمایا : سَلمان فارِسی کا کیا ہوا ؟ پھر مجھے بُلوایا، میں نے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع