Doodh Pita Madni Munna
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Doodh Pita Madani Munna | دودھ پیتا مَدَنی مُنّا

    Pyare Nabi Ka Pyara Pyara Hath

    book_icon
    دودھ پیتا مَدَنی مُنّا
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    دودھ پیتا مدَنی مُنّا

      (15سچّی کہانیاں)  

    دُرُود شریف کی فضیلت

    فرمان مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ: اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی خاطر آپس میں مَحَبَّت رکھنے والے جب آپس میں ملیں اور  ہاتھ ملائیں اور نبی (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) پر دُرُودِ پاک بھیجیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔    (مُسْنَدِ اَبُو یَعْلٰی ج۳ ص۹۵حدیث۲۹۵۱)  
    صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    {۱}دودھ پیتے مَدنی مُنّے نے بات کی!

        رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مکے شریف کے ایک گھر میں موجود تھے کہ ایک آدمی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں ایک منے (Infant)  کو کپڑے میں لپیٹ کر لایا جو اسی دن پیدا ہواتھا۔  رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُس منے سے پوچھا:میں کون ہوں؟وہ بولا:’’ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ ‘‘رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ’’ تو نے سچ کہا، اللہ تَعَالٰی تجھے برکت دے ۔ ‘‘  (معرفۃُالصّحابۃ ج ۴ ص ۳۱۴ رقم ۶۳۹۵)  
       میٹھے میٹھے مَدَنی منو اورمدنی منیو!  اللہ تَعَالٰی نے ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ایسی شان عطا فرمائی ہے کہ دودھ پیتے مدنی منے نے بھی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے رسول ہونے کی گواہی دی۔ آئیے!  اللہ تَعَالٰی کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اور بھی معجزے سنتے ہیں:
         ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابی حضرتِ محمد بن حاطب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میری امی جان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے مجھے بتایا:میں تمہیں لے کر (ملک) حبشہ سے آرہی تھی،  مدینے شریف سے کچھ دُور میں نے کھانا پکایا، اُسی دَوران لکڑیاں ختم ہوگئیں، میں لکڑیاں لینے گئی تو تم نے ہنڈیا (Pot)  کو کھینچا، ہنڈیا تمہارے ہاتھ پر گرگئی اور تمہارا ہاتھ جل گیا۔ میں تمہیں لے کر محمدٌ رَّسولُ اللّٰہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی:یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ!  میرے ماں باپ آپ پر قربان! یہ محمد بن حاطب ہے۔  رسول اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے تمہارے  سر پراپنا مبارَک ہاتھ پھیرا اور تمہارے لئے دعا کی ، پھر تمہارے ہاتھ پر اپنا مبارک لعاب (یعنی برکت والا تھوک ) لگایا۔ جب میں تمہیں لے کر وہاں سے اُٹھی تو تمہارا ہاتھ بالکل ٹھیک ہوچکا تھا۔  (مُسندِ اِمام احمد بن حنبلج ۵ ص ۲۶۵  حدیث  ۱۵۴۵۳ مُلخّصاً )  
    صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
       حضرت سائب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے سر کے بیچ والے بال بالکل کالے (Black) تھے لیکن باقی سر اور داڑھی کے بال سفید (White )  تھے۔  پوچھا گیا : یہ کیا معاملہ ہے کہ آپ کے کچھ بال سفید اور کچھ کالے ہیں؟ فرمایا: میں بچپن میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا ، رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میرے پاس سے گزرے تو میں نے سلام عرض کیا۔  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سلام کا جواب دیا اور پوچھا: آپ کون ہیں؟ میں نے اپنا نام بتایا تو حضور اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے میرے سر پر اپنا ہاتھ مبارَک پھیرا او ر مجھے برکت کی دعا دی۔  میرے سر پر جس جس جگہ حضورِ انور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مبارک ہاتھ لگا ہے وہ بال سفید (White) نہیں ہوئے ۔  (مُعْجَم کبِیر ج ۷ ص ۱۶۰ حدیث ۶۶۹۳ مُلَخَّصاً)  
    صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
      حضرت جابر بن سمرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : رحمت والے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پاس سے جب بچّے گزرتے تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ان میں سے کسی کے ایک گال (Cheek ) پر اور کسی کے دونوں گالوں پر اپنا شفقت بھرا ہاتھ پھیرتے تھے، میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پاس سے گزرا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے میرے ایک گال پر اپنا پیارا پیاراہاتھ پھیرا۔ وہ گال جس پر حضورِپرنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنا ہاتھ مبارک پھیرا تھا وہ دوسرے گال (Cheek) سے زیادہ خوبصورت (Beautiful)  ہو گیاتھا ۔   (کَنْزُ الْعُمّال ج ۱۳ ص ۱۳۵ حدیث ۳۶۸۷۶)  
    صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
       حضرت عبدالرحمن بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ جب پیدا ہوئے تو ان کے نانا جان حضرتِ ابولبابہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے انہیں ایک کپڑے میں لپیٹ کر سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں پیش کیا اورعرض کی:یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ!  میں نے آج تک اتنے چھوٹے جسم والا  بچہ نہیں دیکھا ۔  مدنی آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بچے کو گھٹی دی (یعنی پہلی مرتبہ اُس کے منہ میں کھانے وغیرہ کی کوئی چیز ڈالی)  ، سر پر ہاتھ مبارَک پھیرا اور دعائے برکت کی۔ (دعائے مصطَفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی برکت یہ ظاہر ہوئی کہ)  حضرت ِعبدالرحمن بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ جب کسی قوم (Nation ) میں ہوتے تو قد میں سب سے اونچے (Tall)  نظر آتے۔ (اَلْاِصابَۃُج۵ ص۲۹ رقم ۶۲۲۷)  

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن