Durood Pak Ke Fazail
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Durood Pak Ke Fazail | درود پاک کے فضائل

    درود پاک کے فضائل
                
    اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَـلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

    دُرودِ پاک کے فضائل

    دُعائے عطار: یاربِّ کریم! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” دُرودِ پاک کے فضائل “پڑھ یا سن لے اُسے کثرت سے درود و سلام پڑھنے کی توفیق دے اور اس کی ما ں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیهِ واٰله وسلّم

    درود شریف کی فضیلت

    فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھااللہ پاک اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے۔(مسلم ،ص172، حدیث:912) حضرتِ شیخ ابوعبداللہ رصاع رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتےہیں:رحمت انعام کو کہتے ہیں(اس روایت کا مطلب یہ ہےکہ)اللہ پاک دنیا وآخرت میں بندے کومسلسل انعامات سے نوازتا ہے۔ قاضی ابوعبداللہ سکاکی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتےہیں:اللہ کریم کی ”ایک رحمت “دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے اس سے بہتر ہے توتم اس کے بارے میں کیا گمان کرتے ہو جسے اللہ کریم دس رحمتوں سے نوازے، اللہ پاک دس رحمتوں سے اس بندے سے کتنی آفتیں،مصیبتیں دور فرمائے گا اور ان دس رحمتوں سے کتنی برکتیں حاصل ہوں گی۔شیخ ابوعطاء اللہ رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں:اللہ کریم جس پر ایک رحمت نازل فرمائے گا وہ اس کی دنیا وآخرت کے سب معاملات میں کفایت کرے گی توجس پر دس رحمتیں نازل ہوں اس کا کیا عالم ہوگا؟ (مطالع المسرات،ص30) رحمت دا دریا الٰہی ہر دم وگدا تیرا جے اک قطرہ بخشے مینوں کم بن جاوے میرا صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    درود شریف کی فضیلت

    اللہ پاک کے مَحبوب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ حقیقت نشان ہے: تمہارے دِنوں میں سب سے افضل دن جُمعہ ہے، اسی دن حضرتِ آدم صَفِیُّ اللہ پیدا ہوئے ، اِسی میں ان کی روحِ مبارکہ قبض کی گئی ، اسی دن صور پھونکا جائے گا اور اسی دن ہلاکت طاری ہوگی لہٰذا اس دن مجھ پر دُرُودِ پاک کی کثر ت کیاکرو کیونکہ تمہارادُرُود پا ک مجھ تک پہنچا یا جا تا ہے ۔ صحا بۂ کرام علیہمُ الرّضوان نے عر ض کی:”یا رسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! آپ کے وِصال کے بعد دُرُودپاک آپ تک کیسے پہنچا یا جائے گا؟“ارشا د فرمایا کہ” اللہ پاک نے انبیائے کرام علیہمُ السّلام کے اجسام کو زمین پرکھانا حرام فرمایاہے ۔“ (ابو داود،1/391،حدیث: 1047) تُو زندہ ہے واللہ تو زندہ ہے واللہ مرے چشمِ عالم سے چُھپ جانے والے صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    پُل صراط پر نُور

    فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : میرے اوپر درود پل صراط کے لئے نور ہے،جو مجھ پر جمعہ کے دن اسّی مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ پاک اس کے اسّی سال کے گناہوں کو معاف کردیتا ہے (جامع صغیر، ص320، حدیث:5191)

    جمعہ کے دن ہزار بار درودِ پاک پڑھنے کی فضیلت

    رحمَتِ عالَم ، نُورِمجسم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کافرمانِ جنت نشان ہے:جوجمعہ کےدن مجھ پر ہزارمرتبہ درود پاک پڑھے گا وہ مرے گا نہىں جب تک جنّت مىں اپنى جگہ نہ دىکھ لے ۔ ( الترغیب و الترہیب ، 2 / 328 ، حدیث : 22)

    فضیلت درود پاک

    حضرتِ سفیان ثوری رحمۃُ اللہِ علیہ نے طوافِ کعبہ کرتے ہوئے ایک ایسے جوان کو دیکھا جو قدم قدم پر درود شریف پڑھ رہا تھا۔ سفیان ثور ی کہتے ہیں : میں نے کہا: اے جوان! تم تسبیح و تہلیل(سُبْحَانَ اللہ اور لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللہُ) چھوڑ کر صرف درود شریف ہی پڑھ رہے ہو کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟ جوان نے پوچھا: آپ کون ہیں ؟ میں نے جواب دیا: سفیان ثوری! اس نے کہا: اگر آپ کا شمار اللہ پاک کے نیک بندوں میں نہ ہوتا تو میں کبھی بھی آپ کو یہ راز نہ بتاتا! ہُوایوں کہ میں اپنے باپ کے ہمراہ حج کے ارادہ سے نکلا، راستہ میں ایک جگہ میرا باپ سخت بیمار ہوگیا،میں نے بہت کوشش کی مگر اسے موت سے نہ بچا سکا، موت کے بعد ان کا چہرہ سیاہ ہوگیا، میں نے”  “ پڑھ کر ان کا چہرہ ڈھک دیا، اسی غم کی کیفیت میں میری آنکھیں بھاری ہو گئیں اور مجھے نیند آگئی۔ میں نے خواب میں ایک ایسے حسین کو دیکھا جو حسن میں بے مثال تھا، اس کا لباس نہایت صاف ستھرا تھا اور اس کے پاکیزہ جسم سے خوشبو کی لہریں اٹھ رہی تھیں ، وہ نازکے ساتھ چلتا ہوا آیا اور میرے باپ کے چہرے سے کپڑا ہٹا کر ہاتھ سے چہرے کی طرف اشارہ کیا میرے باپ کا چہرہ سفید ہوگیا جب وہ واپس تشریف لیجانے لگے تو میں نے دامن تھام کر عرض کی، اللہ پاک نے آپ کے طفیل اس غریب الوطنی میں میرے باپ کی آبرو رکھ لی، آپ کون ہیں ؟ انہوں نے فرمایا: تم مجھے نہیں پہچانتے؟ میں صاحبِ قرآن اللہ کا نبی محمد بن عبداللہ ہوں (صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) ۔ تیرا باپ اگرچہ بہت گنہگار تھا مگر مجھ پر کثرت سے درود بھیجتا تھا، جب اس پر مصیبت نازل ہوگئی تو اس نے مجھ سے مدد طلب کی اور میں ہر اس شخص کا جو مجھ پر کثرت سے درود بھیجتا ہے، فریاد رس (فریاد سننے والا) ہوں ۔ جوان نے کہا: اس کے بعد اچانک میری آنکھ کھل گئی، میں نے دیکھا میرے باپ کا چہرہ سفید ہوچکا تھا۔(تفسیر روح البیان ، پ 22، الاحزاب ،تحت الایۃ:56،7/ 225 بتغیر قلیل)

    درودِ پاک کے مقاصدوفوائد

    حضرت حلیمی رحمۃُ اللہِ علیہ (متوفی 403ھ)فرماتے ہیں : ”دو عالَم کے مالک و مختار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر درودِ پاک پڑھنے کاایک مقصد تو یہ ہے کہ اللہ پاک کا حکم بجا لاتے ہوئے اس کا قرب حاصل کیا جائے اور دوسرا یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا ہم پر جو حق ہے اسے ادا کیا جا ئے۔“ حضرت ابنِ عبدالسلام رحمۃُ اللہِ علیہ (متوفی660ھ)نے بھی ان کی اتباع کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : ”ہمارا نبی کریمصلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر درودِ پاک بھیجنا ان کے لئے قطعاً کسی قسم کی سفارش کا باعث نہیں بنتا کیونکہ ہم جیسے انسان ان جیسی ہستی کی شفاعت کیسے کر سکتے ہیں ؟ البتہ! اللہ پاک نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم اپنے محسنِ اَعظم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے احسانات کا بدلہ دیں اور اگر ایسا نہ کر سکیں تو ان کے حق میں دُعا کریں ۔ پس اللہ پاک نے ہماری حالت کے پیشِ نظر کہ ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے احسانات کا بدلہ دینے سے عاجز ہیں تو ہمیں ان پر درودِ پاک بھیجنے کی تعلیم فرمائی ۔ “ حضرت شیخ ابو محمد مرجانی رحمۃُ اللہِ علیہ سے بھی کچھ اسی طرح کا کلام منقول ہے۔ حضرت قاضی ابو بکر ابن العربی رحمۃُ اللہِ علیہ (متوفی543ھ)ارشاد فرماتے ہیں : ”حضور نبی ٔرحمت ، شفیعِ اُمَّت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر درودِ پاک پڑھنے کا فائدہ خودپڑھنے والے کو ہوتاہے کیونکہ یہ بات اچھے عقیدے ، خالص نیت ، اظہارِ محبت ، ہمیشہ فرمانبردار رہنے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے واسطہ مبارکہ کو محترم جاننے پر رہنمائی کرتی ہے۔ (المواہب اللدنیۃ للقسطلانی ، 2/504تا506) حضرت اَبُوالمواہِب رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں : مجھے خواب میں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت کاشرف حاصل ہواتوآپ نے مجھ سے ارشادفرمایا :” قیامت کے دن تم ایک لاکھ بندوں کی شَفاعت کروگے ۔ ‘‘ میں نے عرض کی : یارَسُوْلَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! میں اس قابل کیسے ہوا؟توارشادفرمایا : ’’ اس لیے کہ تم مجھ پردُرُودپڑھ کر اس کا ثواب مجھے بھیج دیتے ہو ۔ (الطبقات للشعرانی ، رقم:318 ، 2 /101) حضرتِ حَسن بصری رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: جو شخص حوضِ کوثر سے بھرا پیالہ پینا چاہے وہ اس دُرُودِ پاک کو پڑھے:اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِه وَاَصْحَابِه وَ اَوْلَادِہ وَاَزْوَاجِه وَذُرِّیّٰتِه وَاَهْلِ بَیْتِه وَاَصْھَارِه وَاَنْصَارِہ وَاَشْیَاعِه وَمُحِبِّیْهِ وَاُمَّتِه وَعَلَیْنَا مَعَهُمْ اَجْمَعِیْنَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔(الشفا،جزء ثانی، ص72)

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن