دُرُود شریف کی فضیلت
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Faizan e Peer Pathan Khwaja Sulaiman Taunsvi | فیضان پیر پٹھان خواجہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

    book_icon
    فیضان پیر پٹھان خواجہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    فیضانِ   پیر پٹھان

     دُرُود شریف کی فضیلت

    حضرتِسیِّدُنا عبداﷲ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےروایت ہے: اللہ عَزَّ وَجَلَّ کےرسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمان ہے: بروزِ قیامت لوگوں میں میرے قریب تَروہ ہوگا جس نے مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔(1)

    صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    یہ بچہ بارگاہِ الہی میں مقبول ہے

    کو ہِ درگ میں ایک  صاحب ِکشف ٭بزرگ رہا کرتے تھے،جب بذریعہ  کشف انہیں معلوم ہوا کہ  اس علاقے  میں  ایک بچہ  ہے جومُسْتَقْبِل میں  زمانے کا غوث بنے  گاتوانہوں نے اس بچے کی  خدمت  اپنے معمولات میں شامل کرلی ،جب کسی نےاس کی  حکمت پوچھی تو آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےارشاد فرمایا:  ” تم  اس  بچے کی حقیقت سے آگاہ نہیں ہو،یہ بچہ اللہ کی بارگاہ میں مقبول اور محبوب لوگوںمیں  سے ہوگا اور اس پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ  تمام جہاں  اس کے نور  سے مُنّور ہوگا ، یہ بچہ اولین  اورآخرین کافخر  ہوگا نیز میرا  جنازہ بھی یہی پڑھائے گااورحق تعالٰی  اس کی برکت سے میری مغفرت فرمائے گا ۔ “ وہ شخص یہ بات سُن کر بہت حیران ہوا۔ جب  صاحبِ کشف بزرگ کا انتقال ہوااورآپ کوغسل  دے کر نماز جنازہ  کے لئے لایا گیا تو امام صاحب کا انتظار ہونے لگا۔سُوال  کرنے والے کے دل میں یہ خیال آیا کہ  ان بزرگ نے کیسے  کہا تھا  کہ  وہ بچہ  میرا جنازہ  پڑھائے گا  ؟ جنازہ تو تیار ہے مگر اس کا  نام ونشان تک نہیں  ۔ ابھی وہ  یہ سوچ ہی  رہا تھا کہ ایک  نوجوان   کا یہ سُوال  کانوں سے ٹکرایا : یہ جنازہ  کس کا  ہے ؟ نوجوان کو بتایا گیا  کہ  یہ وہ بزرگ ہیں جو بچپن میں  آپ کی  خدمت کیا کرتے تھے یہ سُن کر نوجوان خود ہی آگے بڑھااورنمازِجنازہ پڑھائی۔ بزرگ کی پیش گوئی  کی صداقت  دیکھ  کر سوال  کرنے  والا بھی  اس نوجوان  کی عظمت  کا مُعْترِف ہوگیا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھبزرگ کی تمام پیش گوئیاں  درست ثابت ہوئیں اورزمانے نے اس نوجوان  کے   بلند مقام  و مرتبے  کو  ملاحظہ کیا۔(2)

    میٹھے  میٹھے اسلامی بھائیو! بلند مقام  مرتبہ   پاکر اولین  و آخرین  کے فخر کا مصداق بننےوالی وہ شخصیتسلطانُ العَارِفِین،برہانُ  العارفین،دلیلُ  الوَاصِلِیْن پیرپٹھان حضرت خواجہ محمدسلیمان تونسوی چشتی نظامیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  “ ہیں اور جس بزرگ نے ان کے بلند رُتبہ ہونے کی خوش خبری بچپن میں  دی تو وہ اُس زمانے کے عَارِف بِاللہتھے ۔

    صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    ولادتِ با سعادت

    غوثِ زماںحضرت خواجہ  سلیمان چشتی نظامی تونسویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت باسعادت۱۱۷۴ھ مطابق71۔1770ءمیں گڑگوجی،ضلع لورالائی (بلوچستان،پاکستان) میں ہوئی۔(3)آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی ولادت سےقبل ایک مجذوب نے آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی پیدائش،غوث ِ زماں اورآپ کی ذات ِ بابرکات  سے مخلوقِ   خدا کے فیض یاب ہونے کی بشارت  دی تھی ۔(4)

    نام و نسب اور حلیہ  مبارک

    آپ کا نام ” محمد سلیمان “ ہے لوگ آپ کو “ پیرپٹھان ”  کے نام سے پکارتے ہیں۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کاتعلق افغانی قوم ” جعفر “ کےقبیلۂ رمدانی سے ہے۔(5) آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کارنگ گندمی،چہرہ گول اورچاندکی طرح  چمک دار تھا، پیشانی  کُشادہ تھی جس پر سجدوں کی کثرت  کانشان نمایاں تھا،ناک زیادہ باریک تھی،ابرو باہم ملے ہوئے نہ تھے،آنکھیں بہت خوب صورت تھیں جن میں سرمہ لگانے سے حُسن میں مزید اضافہ ہوجاتا تھا۔دونوں گال بھرے ہوئےتھے،ہونٹ سُرخ، دندان مبارک متوازن اور داڑھی گھنی تھی،آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ دراز قد تھے۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی شکل وصورت پیرانِ پیر غوثِ اعظم محی  الدین حضرت سیّدنا عبد القادر جیلانی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ملتی جلتی  تھی۔(6)

    والدین کریمین

     



    ٭ اشیاء جس طرح واقع اور حقیقت میں ہیں اسی طرح ان کے متعلق خبر دیناکشف ہے۔  (فتاویٰ رضویہ،  ۲۱ /  ۵۵۱ماخوذا)

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن