30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُعائے عطار : یا ربِّ الْمصطفٰے!جوکوئی 17صفحات کا رِسالہ ’’فیضا نِ رجب ‘‘پڑھ یا سُن لے اُسے ماہِ رجب کی برکتوں سے مالا مال کر دےاور اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ایک نیک شخص نے خواب میں ’’ خوفناک بلا‘‘ دیکھی ، گھبرا کر پوچھا : توکون ہے؟ اس خوفناک بلا نے جواب دیا : ’’ میں تیرے بُرے اعمال ہوں۔ ‘‘ پوچھا : تجھ سےنَجات کی کیا صورت ہے؟ جواب ملا : حضرت محمد ِمصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پردُرُودشریف کی کثرت ۔ ( القول البدیع ، ص۲۵۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
صحابی ابنِ صحابی ، جنّتی ابنِ جنّتی ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اﷲ عنہما فرماتے ہیں : میں حضرتِ عمر فاروقِ اعظم رضی اﷲ عنہ کی خدمت میں حاضر تھا کہ ایک بوڑھا آدمی گُزرا جو اَندھا اور لنگڑا تھااُس کے آگے آگے ایک اور آدمی چل رہا تھا جو اُس کو سختی سے گھسیٹتا ہوا لےجارہا تھا۔ حضرت فاروقِ اعظم رضی اﷲ عنہ نےیہ منظر دیکھ کر اِرشاد فرمایا : میں نے اِتنا بُرا منظر آج سےپہلے کبھی نہیں دیکھا۔ پھرآپ رضی اﷲ عنہ کی خدمت میں ’’عیاض ‘‘نامی ایک شخص نےاِ س کے متعلق پورا قصہ سُنایا کہ اے امیرُالْمومنین! صَبْغاء کے دَس بیٹے تھے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع