Faizan e Ramazan - فیضان رمضان
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Faizan e Ramazan | فیضان رمضان

    فیضان رمضان

    فیضانِ رمضان

     

     

     

    مُؤَلِّف:

     

    شیخِ طریقت،  امیرِ اَہلِ سُنّت،  بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا

    ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادِری رضوی دامت برکاتہم العالیہ

     

    ناشِر

     

     

    مکتبۃُ المد ینہ بابُ المدینہ کراچی

     

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط

     ’’ یااللہ فیضانِ سنّت عام ہو جا ئے ‘‘ کے  تئیس حُرُوف

     کی نسبت سےاس کتاب کوپڑھنے کی23نیّتیں

                فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم:    نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ۔ مسلمان کی نیت اس کے  عمل سے بہتر ہے۔          (مُعجَم کبیر  ج ۶ ص۱۸۵ حدیث ۵۹۴۲)

     دو مَدَنی پھول:

      {۱}  اعمال کا دار و مدار نیتوں پر ہے۔

     {۲} جتنی اچّھی نیتیں زِیادہ،  اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

                 {1} ہر بار حمدو  {2} صلوٰۃ اور  {3} تعوذو  {4} تسمیہ سے آغاز کروں گا(اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عربی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیتوں پر عمل ہوجا ئے گا)   {5} رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالعہ کروں گا  {6} دینی کتاب کی تعظیم کے  پیش نظر حتی الوسع اِس کا باوضو اور  {7} فضیلت دینی حاصل کرنے کے  لئے قبلہ رُو مطالعہ کروں گا  {8}  قراٰنی آیات و  {9}  اَحادیث مبارَکہ کی زِیارت کروں گا اور ان میں  بیان کردہ احکامات پر عمل کی کوشش کروں گا  {10}  جہاں جہاں  ’’  اللہ تَعَالٰی  ‘‘  کاذاتی یا صفاتی نام پاک آئے گا وہاں  ’’ عَزَّوَجَلَّ ‘‘  یا ’’  تعالیٰ ‘‘  یا  ’’  جَلَّ جَلاَ لُہٗٗ‘ وغیرہ کلمات ثنا پڑھوں گا اور {11}  جہاں جہاں  ’’ سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم  ‘‘ کا کوئی بھی ذاتی یا صفاتی اِسمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم یا کوئی بھی درود و سلام پڑھوں گا {12} کتاب کے  مطالعے سے شرعی مسائل سیکھوں گا سنت رسولِ عربی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم اور علمائے دین کی جا نب سے بیان کردہ آدابِ زندگی اورحسن معاشرت سیکھوں گا۔ اسلامی معلومات ، قلبی و ظاہری اَخلاق و آداب ،  اور حکایات بزرگانِ دین سے آگاہی حاصل کروں گا تا کہ اپنی زندگی میں  ان کی روشنی میں  بہتری لا سکوں  {13} اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی تو علما سے پوچھ لوں گا  {14} تذکرہ ٔ صالحین پڑھنے سننے کی برکتیں حاصل کروں گا  {15} دوران مطالعہ کسی اہم دینی مسئلہ یا سنت مبارَکہ یا فکر آخِرت سے متعلق یا حسن معاشرت یا  بندوں کے  حقوق یا ان کے  ساتھ خیر خواہی سے متعلق کوئی بات ایسی معلوم ہوئی کہ جس کو یاد رکھنے یا نوٹ کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اُسے یاد دہانی کے  لئے اپنی ذاتی کتاب کی صورت میں  انڈر لائن یا ہائی لائٹ کروں گا یا کتاب پر یا الگ سے ڈائیری پر نوٹ کرلوں گا  {16}  دورانِ مطالعہ کوئی بھی ایسا کام نہیں کروں گا جو کتاب میں  بیان کردہ بات کے  مفہوم کو سمجھنے میں  مخل (یعنی خلل انداز) ہو جیسے موبائل فون کا استعمال ، گفتگو کرنا،  شور و غل میں  پڑھنا ، مطالعہ کرتے وقت ایسے وقت کا انتخاب کرنا جس وقت تھکاوٹ بہت زیادہ ہو یا مزاج معتدل(یعنی نارمل)  نہ ہو،  الغرض دورانِ مطالعہ بھرپور توجہ سے علم دین حاصل کرنے کی کوشش کروں گا  {17}  کتاب مکمَّل پڑھنے کیلئے بہ نیت حصولِ علم دین روزانہ چند صفحات پڑھ کر علم دین حاصل کرنے کے  ثواب کا حقدار بنوں گااوراس نیت کی بنا پراستقامت سے نیک عمل کرتے رہنے کی فضیلت کا حق دار بھی بنوں گا  {18} علم دین کی نشر و اشاعت کے  لئے دوسروں کو یہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا  {19}  اس حدیث پاک تَھَادَوْا تَحَابُّوْا

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن