30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ظاہری و باطنی اعمال کی اصلاح کے لیے آیت و احادیث پر مشتمل
شَیْخُ الْاِسْلَام اَلْحَافِظْ اَلْاِمَامْ مُحْیُ الدِّیْن اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی
کی مشہور زمانہ کتاب
ریاض الصالحین
کا اردو ترجمہ وشرح بنام
اَنْوَارُ الْمُتَّقِیْن شَرْحُ رِیَاضِ الصَّالِحِیْن
المعروف بــ
فیضانِ ر یاض الصالحین
پیش کش
مجلس المدینۃ العلمیۃ(دعوتِ اسلامی)
(شعبہ ٔ فیضانِ حدیث)
ناشر
مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’فیضانِ ریاض الصالحین‘‘کے سترہ حروف
کی نسبت سے اِس کتاب کو پڑھنے کی ’’17نِیّتیں‘‘
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : ’’نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖمسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ ‘‘ (معجم کبیر ، یحیٰی بن قیس ، ۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۲)
دو مدنی پھول:
*…بغیر اچھی نیّت کے کسی بھی عمل خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
*…جتنی اچھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
(1)ہر بارحَمد و (2)صلوٰۃ اور (3)تعوُّذ و (4)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی عَرَبی عبارت پڑھ لینے سے ان نیّتوں پر عمل ہوجائے گا) (5)رِضائے الٰہی کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخر مطالعہ کروں گا۔ (6)حتَّی الوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور (7)قِبلہ رُو مطالَعَہ کروں گا (8)قرآنی آیات اور (9)احادیثِ مبارکہ کی زیارت کروں گا (10)جہاں جہاں “ اللہ “ کا نامِ پاک آئے گا وہاں عَزَّ وَجَلَّ (11)اور جہاں جہاں “ سرکار “ کا اِسْم مبارک آئے گا وہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پڑھوں گا (12)شرعی مسائل سیکھوں گا (13)اس حدیثِ پاک ’’تَھَادَوا تَحَابُّوا ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی۔ (مؤطا امام مالک ، ۲ / ۴۰۷ ، حدیث : ۱۷۳۱) پر عمل کی نیت سے (ایک یا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع