30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
فیضان سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
درود شریف کی فضیلت
حضرت سیدناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ سرکارِمدینۂ منورہ ، سردارِ مکۂ مکرمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان عظمت نشان ہے: اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے کچھ سیَّاح(یعنی سیرکرنے والے) فرشتے ہیں جو محافل ذکر کی تلاش میں رہتے ہیں، جب وہ محافلِ ذکر کے پاس سے گزرتے ہیں تو ایک دوسرے سے کہتے ہیں: (یہاں)بیٹھو۔جب ذاکرین(یعنی ذکر کرنے والے)دعا مانگتے ہیں تو فرشتے ان کی دعاپرآمین(یعنی ایسا ہی ہو)کہتے ہیں۔ جب وہ نبی پردُرُود بھیجتے ہیں تو وہ فرشتے بھی اُن کے ساتھ مل کر دُرُود بھیجتے ہیں حتی کہ وہ مُنْتَشِر(یعنی ادھر ادھر) ہوجاتے ہیں،پھرفرشتے ایک دوسرے کو کہتے ہیں کہ:’’ ان خوش نصیبوں کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ مغفرت کے ساتھ واپس جارہے ہیں۔‘‘(جمع الجوامع ،ا لحدیث:۷۷۵۰،ج۳، ص۱۲۵)
وہ سلامت رہا قیامت میں
پڑھ لیے جس نے دل سے چار سلام
میرے پیارے پہ میرےآقا پر
میری جانب سے لاکھ بار سلام
میری بگڑی بنانے والے پر
بھیج اے میرے کردگار سلام
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
عرب کے مشہور شہر’’مکۃ المکرمۃ‘‘کے کسی محلے میں ایک مکان کے اندرسے قرآن پاک پڑھنے کی آوازآرہی تھی،لیکن یہ آوازایک شخص کی نہیں تھی،ایسا لگ رہاتھا کہ جیسے ایک آدمی دوافراد کو قرآن پاک سکھا رہاہے، اس کی تعلیم دے رہاہے،گویاان میں ایک استادہے اوربقیہ دونوں اس کے شاگرد۔ یہ ایک دن کی بات نہیں تھی بلکہ کئی دنوں سے یہ عمل جاری وساری تھا، تینوں قرآن پاک کی تلاوت میں بے خوف وخطرمنہمک تھے،انہیں اس بات کااندازہ نہیں تھا کہ تھوڑی دیر بعدان پرامتحان کی گھڑی آنے والی ہے۔یہ تینوں حضرات نئے نئے مسلمان ہوئے تھے ،ان کے رشتہ داروں میں بھی ابھی تک کئی لوگ اسلام کی دولت سے محروم تھے،اسی وجہ سے یہ حضرات اُن کے فتنوں سے چھپ کرقرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہے تھے، قرآن پاک کی تلاوت کے بعداسے مخصوص جگہ پرچھپادیتے تاکہ دیگر لوگوں کی اس پر نظر نہ پڑے۔
دوسری طرف کفاراس بات پربڑے حیران وپریشان تھے کہ اسلام نہایت تیزی سے پھیل رہاہےاگرآج ہم نے اس کو روکنے کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع