Aasman Qadriyat Par Chamaknay Wala Roshan Sitara
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
Type 1 or more characters for results.
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Shaikh Abdul Wahid Tameemi Ma Tazkirah Shaikh Alfarah Yousuf Turtusi | فیضانِ شیخ عبدُالواحد تمیمی رحمۃُ اللہِ علیہ مع تذکرہ شیخ ابوالفرح یوسف طر طوسی رحمۃُ اللہِ علیہ

Aasman Qadriyat Par Chamaknay Wala Roshan Sitara

book_icon
فیضانِ شیخ عبدُالواحد تمیمی رحمۃُ اللہِ علیہ مع تذکرہ شیخ ابوالفرح یوسف طر طوسی رحمۃُ اللہِ علیہ
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَـلِیْن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

آسمانِ قادریت پر چمکنے والا روشن ستارہ

اللہ پاک کا کروڑہا کروڑ احسان کہ اُس نے ہمیں اپنے پیارے پیارے آخری نبی،مکی مَدَنی ، محمدِ عربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کی اُمّت میں پیدا فرماکرہم پر احسان ِ عظیم فرمایا ۔یادرکھئے! ظاہر و باطن کو جسمانی و روحانی ناپاکیوں سے پاک و صاف کرنے،نفسِ اَمّارہ اور شیاطین کی چالوں سے بچنے کےلئے پیرِ کامل کےدامن سے وابستگی بہت ضروری ہے  ورنہ ابلیس ِ لَعین اورنفسِ امّارہ  کے جال سےبچنا قریب بَمشکل ہے، بزرگانِ دین رحمۃُ اللہِ علیہم شروع ہی سے پیری مُریدی  فرماتے آئے ہیں۔ سلاسلِ طریقت میں سلسلۂ قادِرِیَّہ  کی شان ایسی ہے جیسےغوثِ اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ کی شانِ پاک دیگر اولیائے کرام پر ۔ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں:بِلاشُبہ خاندانِ قادِرِی تمام خاندانوں سے اَفْضل ہے کہ حضور سیِّدُنا غوثُ الاَعْظم  رحمۃُ اللہِ علیہ افضل الاولیا ہیں۔(فتاویٰ رضویہ،26/568) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! سلسلہ ٔ قادِرِیَّہ  دُنیا بھر میں مشہور و معروف ہونے کے ساتھ سب سے بڑا سلسلۂ طریقت ہے۔15ویں صدی کے سلسلہ ٔ قادِرِیَّہ  رضویہ کےعظیم  بُزرگ  امیرِاہل ِ سنت حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ ہیں۔ آپ کو کئی بزرگوں سےچاروں مشہور سلسلوں میں بیعت کرنے کی اجازت و خلافت حاصل ہے مگر آپ اپنے ذریعےمرید ہونے والوں کو حضورِ غوثِ پاک  رحمۃُ اللہِ علیہ ہی کا مُرید بناتے ہیں۔اَلحمدُ لِلّٰہ! آپ کے ذریعے سلسلہ ٔ قادریہ میں مرید ہونے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے ۔امیرِاہل ِ سنت سلسلہ ٔ قادریہ رضویہ  ضِیائیہ عطّاریہ کے 41 ویں بُزرگ ہیں اور اس سلسلے میں آپ کا یہ تعلق امامِ اہلِ سنّت مولانا شاہ امام احمدرضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ سے ہوتا ہوا پیرانِ پیر ،پیرِ دستگیر سیدی حضور غوثِ اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ   تک اور آپ  سے امامِ حسین رضی اللہُ عنہ  سے ہوتا ہوا مولیٰ  علی مُشکل  کُشا رضی اللہُ عنہ  کے ذریعے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے جاملتا ہے۔یہ رسالہ  سلسلہ ٔ قادریہ کے 13ویں بزرگ حضرتِ ابوالفضل عبدُ الواحد تمیمی رحمۃُ اللہِ علیہ کی مبارک سیرت پر تیار کیا گیا ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! اِس رِسالے کے لئے اُردو ، عربی اور فارسی کی   تقریباً 50 سے زیادہ کتب سے مواد تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ وِلادت و وصال شریف وغیرہ کے حوالے سے بھی دستیاب عربی ماخذ پرہی اعتماد کرکےدارُ الْاِفتا اہل ِسنت سے شرعی تفتیش کے بعد یہ رسالہ منظرِ عام پر لایا گیا ہے۔ حضرتِ عبدُ الواحد تمیمی رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف کی کوئی حالیہ  ویڈیو یا تصویر مل جائے، اِس حوالے سے بغداد شریف بھی رابطہ کیا گیا مگرمحرومی رہی، البتہ آپ کے مزار شریف کی طرف منسوب ایک تصویر ملی ہےجِسے شامل کرلیا گیا ہے  اَلحمدُ لِلّٰہ۔اللہ پاک! ہمیں امیرِ اہلِ سنّت کے ذریعے قادری ہونے جیسی  سعادت مندی پرآخری سانس تک استقامت  عطا فرمائے اور دُنیا و آخرت میں حضرتِ عبدُ الواحد تمیمی رحمۃُ اللہِ علیہ اورحضورِ غوثِ پاک رحمۃُ اللہِ علیہ کی سچی غلامی نصیب فرمائے۔
جمیلؔ قادری سو جاں  سے ہو قربان مرشد پر
بنایا جس نے تجھ جیسے کو بندہ غوثِ اعظم کا
(قبالۂ بخشش، ص 101)
وَالسّلام مع الْاِکرام
محمد طاہر عطاری مَدَنی عُفِیَ عنہ

 فیضانِ شیخ عبدُ الواحد تمیمی رحمۃُ اللہِ علیہ

دُعائے عطار: یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 21 صفحات  کا رسالہ ’’ فیضان شیخ عبدُ الواحد تمیمی رحمۃُ اللہِ علیہ“ پڑھ یا سُن لے اُسے سلسلۂ قادریہ کے بُزرگانِ دین رحمۃُ اللہِ علیہم کے فیضان سے مالا مال فرما اور بے حساب بخش کر غوثِ پاک رحمۃُ اللہِ علیہ کا جنّتُ الفردوس میں پڑوس عطا فرما۔

اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیهِ واٰلہٖ وسلّم

عذابِ قَبْر کا ایک سَبَب(زَبان کی بے احتیاطی) 

حضرتِ ابُو بکر شِبْلی بغدادی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: میں نے اپنے مرحوم پڑوسی  کو خواب میں دیکھ کر پوچھا: مَا فَعَلَ اللہُ بِكَ؟ یعنی اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟     وہ بولا: میں خوفناک معاملات سے دو چار ہوا، مُنکَرنکیر کے سُوالات کے جوابات بھی مجھ سے نہیں بَن پڑ رہے تھے، میں نےدِل میں خیال کیا کہ شاید میرا خاتمہ ایمان پر نہیں ہوا ۔ اِ تنے میں آواز آئی: ’’دنیامیں زَبان کے غیرضروری اِستعمال کی وَجہ سے تجھے یہ سزا دی جارہی ہے۔‘‘   اَ ب عذاب کے فَرِشتے میری طر ف بڑھے۔ اتنے میں ایک خوشبو دار و خوب صورت بزرگ میرے اور عذاب کے درمیان حائل ہو(یعنی پردہ بن)گئے اور انہوں نے مجھے مُنکر نکیر کے سوالات کے جوابات یاد دلا دیئے اور میں نے اُسی طرح جوابات دے دیئےتو عذاب مجھ سے دُور  ہو گیا ۔ میں نے اُن بزرگ سے عرض کی: ’’ اللہ پاک آپ پر رَحم فرمائے! آپ کون ہیں؟ فرمایا: میں وہ شخص ہوں جس کو تیرے نبیِ پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   پر کثرت کے ساتھ دُرُود شریف پڑھنے کی برکت سے پیدا کیا گیا ہے اور مجھے ہرمصیبت کے وقت تیری مدد کرنے کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ (القول البدیع، ص260)

تمہارا نام مصیبت میں جب لیا ہو گا    ہمارا بگڑا ہوا کام بن گیا ہو گا
سبحانَ اللہ ! زیادہ دُرُود شریف پڑھنے کی برکت سے مَدد کرنے کیلئے جب  قبر میں دُرُودِ پاک آسکتا ہے تو صاحبِ درود،اللہ پاک کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم    کیوں نہیں آ سکتے! بارگاہِ رسالت میں فریاد ہے:    
میں گور اندھیری میں گھبراؤں گا جب تنہا    اِمداد مری کرنے آجانا مرے آقا
روشن  مِری  تربت  کو   لِلّٰہ   شَہا  کرنا    جب نزع کا وقت آئے دیدار عطا کرنا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!    صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

سلسلہ ٔ قادِرِیَّہ کی شان 

طریقت میں کئی مشہور بزرگانِ دین رحمۃُ اللہِ علیہم کے سلسلے ہیں مثلاًسلسلۂ قادریہ، چِشْتیہ، نَقْشبندیہ اور سُہروَردیہ وغیرہ۔مگر مولیٰ علی مُشکل کُشا، شیرِ خدا رضی اللہ عنہ سے چلنے والا سیدی و مُرشدی،حضورِ غوثِ اعظم شیخ عبدُ القادر جیلانی رحمۃُ اللہِ علیہ کا قادری سلسلہ اپنی مثال آپ ہے۔اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ شانِ غوثِ پاک بیان کرتے ہوئے اپنی نعتیہ کتاب ’’حدائق ِبخشش‘‘ میں  لکھتے ہیں:

یہ چشتیؔ سہروؔردی نقشبندؔی    ہر  اِک  تیری  طرف  مائل  ہے  یا غوث
 (حدائقِ بخشش،ص261)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!    صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

 سلسلۂ عالیہ قادریہ کے 13ویں بُزرگ  

سلسلۂ  عالیہ قادریہ عطّاریہ  کے 13 ویں  بُزرگ،حضرت شیخ عبدُ الواحد حنبلی بن عبدُ العزيز  تمیمی  بغدادی رحمۃ اللہ علیہ ہیں ۔آپ اور آپ کے والدِ محترم  حضرت عبدُ العزيز  تمیمی  رحمۃُ اللہِ علیہ اپنے وقت کےعظیم بُزرگ، صوفیِ باصفا اور ولیِ کامل تھے۔شیخ عبدُ الواحد رحمۃُ اللہِ علیہ کی ولادتِ مبارکہ  22 رجبُ المرجب 342 ہجری بروز جمعہ عصر کے وقت یمن میں ہوئی۔ (تاريخ بغداد، 11/15، رقم:5677) والدینِ کرِیْمَیْن کے یمن میں رہنے کے سبب آپ کو یمنی بھی کہا جاتا ہے ، آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کی کُنْیَت ابوالفضل اور لقب زَینُ الدّین یعنی دین کی زینت  ہے۔ آپ  کو تمیمی  اِس لئے کہا جاتاہے کہ آپ کا تعلق عرب شریف کے عزت دار قبیلے  بنوتمیم سے تھا یہ وہی  مبارک قبیلہ ہے جس سے مُسلمانوں کے پہلے خلیفہ  حضرتِ ابوبکر صدیق رضی اللہُ عنہ  کا تعلق ہے، بنی تمیم عرب میں اولادِ اسماعیل  سے ہیں اور تمیم اِس قبیلے کے مُورثِ اعلیٰ (یعنی جدِّ اعلیٰ)کا نام ہے۔(مراٰۃ  المناجیح،8/319-320) 

قبیلۂ بنوتمیم کی شان بزبانِ رحمتِ عالمیان صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم

یہ قبیلہ کس قدر شان و عظمت والا ہے کہ اللہ پاک کے پیارے پیارے آخری نبی، مکی مَدَ نی ،محمدِ عربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   سے قبیلۂ بنو تمیم کے بارے میں پوچھاگیا تو آپ نے ارشاد فرمایا:’’وہ سرخ  ٹیلے یا بڑی بڑی بوندوں والی بارش کی مانندہے۔اِس سے دشمنی کرنے والا اسے نقصان نہیں پہنچاسکتا۔‘‘کچھ لوگوں نےعرض کیا: بنو تمیم کون ہیں؟آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   نے ارشاد فرمایا: اللہ پاک بنو تمیم کے ساتھ صِرف بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے،وہ بڑے سروں والے،زیادہ عقل مند، ثابت قدم، دجّال سےشدت کے ساتھ جنگ کرنے والے اور  آخری زمانے میں حق کے مدد گار ہوں گے۔(مسند الحارث، 1/ 942،حدیث:1039)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن