Null
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Faizan Imam Ahle Sunnat | فیضان امام اہلسنت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

    book_icon
    فیضان امام اہلسنت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
                

    فیضانِ امامِ اہلِ سنّت

    (صفر المظفر 1440ھ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: جو مجھ پر ایک دن میں 50بار دُرُودِ پاک پڑھے قیامت کے دن میں اس سے مصافحہ کروں (یعنی ہاتھ ملاؤں) گا۔ (القربۃ الی رب العٰلمین، لابن بشکوال، ص90،حدیث:90)

    مناجات

    یاالٰہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو یاالٰہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو جب پڑے مشکل شَہِ مشکل کُشا کا ساتھ ہو یاالٰہی بُھول جاؤں نَزْع کی تکلیف کو شادیِ دِیدارِ حُسنِ مُصطفےٰ کا ساتھ ہو یاالٰہی گَورِ تِیرہ کی جب آئے سَخْت رات اُن کے پیارے مُنھ کی صبحِ جانْفِزا کا ساتھ ہو یاالٰہی جب زبانیں باہَر آئیں پیاس سے صاحبِ کَوثر شہِ جُود و عطا کا ساتھ ہو یاالٰہی گرمیِ مَحْشر سے جب بَھڑکیں بدن دامنِ مَحبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو یاالٰہی جو دُعائے نیک میں تجھ سے کروں قُدسِیوں کے لب سے آمیں رَبَّنَا کا ساتھ ہو یا الٰہی جب رضاؔ خوابِ گِراں سے سر اُٹھائے دولتِ بیدارِ عشقِ مُصطفےٰ کا ساتھ ہو حدائقِ بخشش ،ص 132 از امامِ اہلِ سنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن

    نعت

    وہ کمالِ حُسنِ حضور ہے کہ گمانِ نَقْص جہاں نہیں ہ کمالِ حُسنِ حضور ہے کہ گمانِ نَقْص جہاں نہیں یہی پھول خار سے دُور ہے یہی شَمع ہے کہ دُھواں نہیں میں نثار تیرے کلام پر مِلی یُوں تو کِس کو زباں نہیں وہ سُخَن ہے جس میں سُخَن نہ ہو وہ بَیاں ہے جس کا بَیاں نہیں بخدا خدا کا یہی ہے در نہیں اور کوئی مَفَر مَقَر جو وہاں سے ہو یہیں آکے ہو جو یہاں نہیں تو وہاں نہیں تِرے آگے یُوں ہیں دَبے لَچے فُصَحَاعرب کے بڑے بڑے کوئی جانے منھ میں زباں نہیں، نہیں بلکہ جسم میں جاں نہیں وہی لامکاں کے مکیں ہوئے سرِ عَرْش تخت نَشیں ہوئے وہ نبی ہے جس کے ہیں یہ مکاں وہ خدا ہے جس کا مکاں نہیں کروں تیرے نام پہ جاں فدانہ بس ایک جاں دو جہاں فِدا دو جہاں سے بھی نہیں جی بھرا کروں کیا کروروں جہاں نہیں کروں مَدْحِ اہلِ دُوَلْ رضاؔ پڑے اِس بَلا میں مِری بَلا میں گدا ہوں اپنے کریم کا مِرا دِین پارۂ ناں نہیں حدائقِ بخشش ،ص 107 از امامِ اہلِ سنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن

    سوچنے سے چَھپنے تک کا سفر

    کیوں رضاؔ آج گلی سُونی ہے اُٹھ مرے دھوم مچانے والے

    اسلامی تاریخ میں بے شمار ایسی ہستیاں گزریں جنہوں نے دینِ اسلام کی ایسی خدمت کی جس کے اثرات اُن کے دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی کسی نہ کسی شکل میں باقی ہیں۔ ماضی قریب میں دیکھا جائے تو آقائے نعمت، اِمامِ اَہلِ سُنّت، عظیمُ البَرَکَت، عظیمُ المَرْتَبت،پروانۂِ شَمْعِ رِسالت،مُجَدِّدِ دین ومِلَّت، حامیِ سنّت ، ماحِیِ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت ، پیرِ طریقت،باعثِ خَیْر وبَرَکت، حضرتِ علّامہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان علیہ رحمۃ الرَّحمٰن ایسی ہی ہستی ہیں کہ ان کے وصال شریف کے 100سال بعد بھی ان کی مختلف علوم وفنون جیسےتفسیر،اصولِ تفسیر، حدیث، اصولِ حدیث، فقہ، اصولِ فقہ، منطق، فلسفہ، کلام، ریاضی، ہیئات، توقیت، کیمسٹری، فزکس، نجوم، ہندسہ، لوگارتھم اور دیگر کئی علوم میں مہارت کی قدر افزائی اور ان کی اصلاحی کاوشوں کی پذیرائی ہے نیز ان کا خوفِ خدا، عشقِ رسول ،تقویٰ اورمسلمانوں سے خیرخواہی کا انداز لائقِ پیروی ہے۔ 25صفر المظفر 1440ہجری کو اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا صد سالہ عُرس مبارک ہے۔ امامِ اہلِ سنّت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کس شان کے مالک تھے ؟ اس کا جواب آپ کو آنے والے صفحات میں مل جائے گا۔میری خوش بختی کہ ”مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی طرف سے صدسالہ عُرسِ رضا کے موقع پر خصوصی شمارہ شائع کرنے کی تجویز شوال المکرم1439ہجری مطابق5جولائی2018 عیسوی کوذہن میں آئی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک ”دعوتِ اسلامی“ میں کسی بھی کام کو کرنے کا ایک تنظیمی طریقۂ کار ہے تاکہ کام کو بہتر سے بہتر انداز میں کیا جاسکے، چنانچہ جیسے ہی میں نے یہ تجویز مجلس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے مدنی مشورے میں رکھی ’’مرحبا! مرحبا!‘‘کی صداؤں میں اسے ہاتھوں ہاتھ قبول کرلیا گیا اور تنظیمی اجازتوں کے بقیہ مراحل کو بھی بعد میں طے کرلیا گیا ۔عاشقِ اعلیٰ حضرت، شیخِ طریقت امیراہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے اس خصوصی شمارے کا نام رکھنے کی درخواست کی گئی توآپ نے نام رکھا:’’فیضانِ امامِ اہلِ سنّت‘‘۔ بشمول میرے تین مدنی (دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والوں کو مدنی کہا جاتا ہے) اسلامی بھائی *ابوسلمان محمد عدنان چشتی عطاری مدنی *ابوالنّور راشد علی عطاری مدنی(ناظمِ مکتب ماہنامہ فیضان مدینہ) نے کئی گھنٹے مدنی مشورہ کیا جس کا مقصد تھا کہ موضوعات کون کون سے ہوں اور کس موضوع پر کس مؤلف (Writer) سے لکھوایا جائے؟’’ کُلُّ جَدِیْدٍ لَذِیْذ ‘‘ کے پیشِ نظر یہ بھی ذہن میں تھا کہ نئے عنوانات پر نئے انداز کے مضامین ہوں تاکہ پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رہے، یوں ابتدائی طور پر 60 موضوعات اور 72 مُصَنِّفِین کا انتخاب کیا گیا۔ بعدہٗ دوبارہ غوروفکرہوا ،دیگر سے بھی رائے لی گئی اور ملتے جلتے موضوعات کو ایک ہی عنوان میں جمع کردیا گیا ۔ پھر مؤلفین تک موضوعات اور اس کے مشمولات کا خاکہ بذریعہ ٔای میل، واٹس ایپ، کال، میسج اور بالمشافہ پیش کیا گیا۔ مضمون واپسی کی تاریخ مُعَیَّن کرکے التجائے کرم بھی کی گئی۔ بروقت مضامین کی وصولی کے لئے یاددہانی بھی کروائی جاتی رہی، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ کثیر مؤلفین نے ہماری درخواست پر عمل کیا اور بعضوں نے کچھ دن کی تاخیر سے کرم نوازی کی اور چند نے مصروفیات وغیرہ کی وجہ سے لکھنے سے معذرت کرلی، یوں ابتداءً کم و بیش 47مضامین جمع ہوگئے ۔ ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ میں شائع ہونے والے مضامین کو مختلف مراحل سے گزارا جاتا ہے مثلاً: *اسلوبِ تحریر کو دیکھنا *طوالت وغیرہ سے پرہیز کرنا *انشاء پردازی کے دیگر اصولوں کا خیال رکھنا *عند الضرورت ترمیم کے لئے مؤلف سے دوبارہ رابطہ کرنا *مواد کی صحت کے لئے حوالہ جات کا التزام کرنا *طبّ کا مضمون ہے تو مستند ڈاکٹر یا حکیم سے بھی چیک کروانا *تمام مضامین کودعوتِ اسلامی کے تنظیمی اصولوں کی روشنی میں دیکھنا *بنظرِ غائر پروف ریڈنگ کرنا *دارالافتاء اہلسنّت (دعوتِ اسلامی )سے تمام مضامین کی شرعی تفتیش کروانا۔(1) یہ تمام مراحل پورے ہونے کے بعد مکتب ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کے ناظم اسلامی بھائی اس کی *پیراگرافنگ *فونٹ سیٹنگ اور *ای پی ایس(Eps) بنانے کے مراحل طے کرکے ڈیزائننگ کے لئے مختص اسلامی بھائیوں کو دے دیتے ہیں جو ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ کو حسنِ صُوری سے مُزَیَّن کرتے ہیں۔ ان کا کام پورا ہونے پر مکمل ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“پر نظرثانی ہوتی ہے کہ کہیں کوئی لفظ کٹ نہ گیا ہو یا کوئی جملہ شامل ہونے سے رہ نہ گیا ہو، ڈیزائننگ میں رنگ(color) اور امیجز وغیرہ کو بھی چیک کیاجاتا ہے اور عندالضرورت تبدیلی کی جاتی ہے۔ یہ تمام خدمات جامعۃ المدینہ کے چشمۂ علم سے سیراب ہونے والے مدنی اسلامی بھائی ایک نظام کے تحت انجام دیتے ہیں ۔ ڈیزائننگ کے تمام مراحل سے مدیرِ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مطمئن ہونے پر دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے حوالے کیا جاتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ کم وبیش یہی اسلوب خصوصی شمارے ’’فیضانِ امامِ اہلِ سنّت ‘‘ میں اپنایا گیا ہے ۔اس کے نصف سے زائد مضامین کی نظرِ ثانی سفرِ حج کے دوران مَکَّۃُ الْمُکَرَّمَہ اور مَدِیْنَۃُ الْمُنَوَّرَۃ زاد ہُمااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کی پُر بہار فضاؤں میں کرنے کی سعادت بھی ملی ۔سوچنے سے چھپنے تک کے سفر میں پریشانیاں بھی پیش آئیں جسے حقیقی معنوں میں وہی سمجھ سکتے ہیں جنہوں نے یہ سفر کیا ہو ۔ اللہ پاک کا کرم ہے کہ اس شمارے پر کام کرنے والے مدنی اسلامی بھائیوں *عدنان چشتی عطاری مدنی*آصف جہانزیب عطاری مدنی *عمرفیّاض عطّاری مدنی *محمد رفیق عطاری مدنی *اویس یامین عطاری مدنی*محمد نواز عطّاری مدنی *شاہ زیب عطّاری مدنی *راشد علی عطّاری مدنی *عدنان احمد عطّاری مدنی *کاشف شہزاد عطّاری مدنی* بلال حسین عطاری مدنی *محمد عباس عطّاری اور 2گرافک ڈیزائنرز *یاوراحمد انصاری قادری اور *شاہد علی عطاری کی غیر معمولی کاوشوں اور مجلس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کے نگران و رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجدمحمد شاہد عطاری مدنی سلمہ الغنی کی شفقتوں، اراکینِ شوریٰ کی عنایتوں کی بدولت یہ سفر طے ہوا اور اب خصوصی شمارہ ”فیضان امامِ اہلِ سنّت“ آپ کے سامنے ہے۔(2) شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عشقِ رضا کا جوجام ہمیں پلایا ہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے اثرات آپ کو جابجا دکھائی دیں گے ۔ ہم نے اسے بہترین اور عمدہ بنانے کے لئے بھر پور کوششیں کیں ،ہم ان کوششوں میں کتنا کامیاب ہوئے یہ تو آپ ہی بتا سکتے ہیں، اپنے پیغامات وتأثرات سے ضرور نوازئیے گا۔(3) یہ خاص شمارہ آقائے نعمت، اِمامِ اَہلِ سُنّت، عظیمُ البَرَکَت، مُجَدِّدِ دین ومِلَّت حضرتِ علّامہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان علیہ رحمۃ الرَّحمٰن کی بارگاہ میں دعوتِ اسلامی کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔ ؏گر قبو ل اُفتد زہے عزّ و شرف آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی شان و عظمت،علمی شوکت اور دینی خدمات کے بارے میں جو بھی ہم نے لکھا یا لکھوایا! اس پر یہی کہنا ہے : وَمَا حَرَّرْنا فِی شَانِہ قَلِیْلٌ عَمَّا ھُوَ فِیْ ذَاتِہٖ (یعنی ہم نے ان کی شان میں جو کچھ لکھا وہ اس سے کم ہے جو کچھ ان کی ذات میں ہے) اللہ تعالیٰ کی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم جلوہ ہے نور ہے کہ سراپا رضا کاہے تصویرِ سُنّیت ہے کہ چہرہ رضا کا ہے وادی رضا کی، کوہِ ہمالہ رضا کا ہے جس سمت دیکھیے وہ علاقہ رضا کا ہے *ابورجب محمد آصف عطاری مدنی

    خوابِ رضا کی ایک تعبیر ”دعوتِ اسلامی“

    دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری خوابِ رضا کی تعبیر کئی سال پہلے ہِند کے ایک عالمِ دین کی فیضانِ مدینہ تشریف آوری ہوئی۔جب سیڑھیاں چڑھ کر انہوں نے فیضانِ مدینہ کے وسیع و عریض صحن میں قدم رکھا اور دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی پُرشکوہ عمارت نیز عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد کو دیکھا تو ایک آہِ سرد دلِ پُردرد سے کھینچ کر فرمانے لگے:امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرَّحمٰن نے خدمتِ دین کا جو خواب دیکھا تھا آج میں جاگتی آنکھوں سے اس کی تعبیر دیکھ رہاں ہوں۔ کیوں رضا آج گلی سونی ہے اُٹھ مِرے دُھوم مچانے والے سو سالہ عُرس اور فیضانِ امامِ اہلِ سنّت اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِ سنّت، عاشقِ ماہِ رِسالت ،مجدِّددین وملت ،عظیم الْمَرتبت، عظیم البَرَکت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرَّحمٰن کے 100 سالہ عُرس مبارَک کے موقع پر عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف سے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خُصوصی شمارہ”فیضانِ امامِ اہلِ سنّت“آپ کے پیشِ نظر ہے۔امامِ اہلِ سنّت جیسی ہَمہ جہت شخصیت صدیوں کے بعد پیدا ہوتی ہے اور بِلامُبالَغہ ان کے بارے میں یہ کہنا بَجا ہے کہ: ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا امامِ اہلِ سنّت کے عاشقِ صادق راقمُ الحُرُوف سالہا سال سے شیخِ طریقت،اَمیرِ اہلِ سنّت،بانی دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادِری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبت کی بَرَکتیں سمیٹ رہا ہے ۔جَلْوَت ہو یا خَلْوَت، عاشقِ اعلیٰ حضرت اَمیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اعلیٰ حضرت امام اَحمد رضا خان علیہ رحمۃ الرَّحمٰن کا ذکرِ خیر کرتے اور آپ کے ساتھ اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار فرماتے رہتے ہیں۔عقیدتِ اعلیٰ حضرت میں ڈوبے ہوئے اَمیرِاہلِ سنّت کے چار اَقوال حُصولِ بَرَکت کے لئے آپ کی نذر کرتا ہوں : (1)اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن جو کہ ولیُّ اللہ ،سچے عاشقِ رسول اور ہمارے مُسَلّمہ بزرگ ہیں،ان کی عقیدت دل کی گہرائیوں میں سنبھال کر رکھنا بے حد ضروری ہے۔ اللہ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ بَرکت نشان ہے: اَلْبَرَکَۃُ مَعَ اَکَابِرِکُمیعنی برکت تمہارے بزرگوں کےساتھ ہے۔ (مستدرک، 1/238، حدیث:218) (2)آپ میں سے اگر کسی کا میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے اختلاف کا معمولی سا بھی ذہن بننا شروع ہوجائے تو سمجھ لیجئے کہ مَعَاذَ اللہ آپکی بربادی کے دن شروع ہوگئے! لہٰذا فوراً چوکنّے ہوجائیے اور اختلاف کے خیال کو حرفِ غلط کی طرح دماغ سے مٹادیجئے۔ (3)فتاویٰ رضویہ شریف میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا بَیان کردہ کوئی مسئلہ بالفرض آپ کا ذہن قبول نہ کرے تب بھی اس کے بارے میں عقل کے گھوڑے مت دوڑائیے بلکہ سمجھ نہ پانے کو اپنی عقل ہی کی کوتاہی تصوُّر کیجئے۔ دیکھئے! میں نے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سے اختِلاف کرنے سے آپ کو روکا ہے، رہا تغیّرِزَمان وغیرہ اَسبابِ سِتّہ کی روشنی میں بعض اَحکام میں رعایت یا تبدیلی کا مسئلہ تو اسے اِختِلاف کرنا نہیں کہتے، اِس ضِمن میں جو فیصلہ اَکابِر عُلَمائے اہلِ سنّت کریں اُس پر عمل کیجئے۔ (علم و حکمت کے 125مدنی پھول،ص80) (4)مَسلکِ اعلیٰ حضرت سے بال برابر ہٹنے سے پہلے اللہ کریم مجھے ایمان و عافیت کے ساتھ موت عطا فرمادے۔ کُتُب و رَسائلِ امامِ اہلِ سنّت سے محبّت اَمیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ وقتاً فوقتاًاعلیٰ حضرت، امامِ اہلِ سنّت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی مختلف کتابوں کے مطالعے کا مَدَنی ذہن بناتے رہتے ہیں۔ماضی کے یہ مَناظر میرے ذہن میں محفوظ ہیں کہ جب فقہِ حَنَفی کی معروف کتاب’’ رَدُّ الْمُحْتَار “اَلْمعروف فتاویٰ شامی پر اعلیٰ حضرت کا حاشیہ” جَدُّ الْمُمْتَار “چھپ کر آیا تو اَمیرِ اہلِ سنّت نے اسے اپنے سر پر رکھ کر اس کی اہمیّت بیان فرمائی اورخریدنے کی ترغیب دلائی۔ (4) امامِ اہلِ سنّت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کےنعتیہ دیوان ”حدائقِ بخشش“ کے اَشعار خود بھی پڑھتے اور نعت خوانوں کو بھی اس کی ترغیب دلاتے ہیں۔ فیضانِ رضا کو عام کرنے والی شخصیّت اگر میں یہ کہوں تو اس میں مُبالَغہ نہ ہوگا کہ مجھ سمیت لاکھوں لاکھ اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں ایسے ہیں جنہیں امامِ اہلِ سنّت، اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی شخصیّت کا تعارُف اور آپ کی محبّت و عقیدت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامن سے وابستہ ہونے کی بدولت نصیب ہوئی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلیٰ ذٰلِکَ فیضِ رضا کو کردیا عالم پہ آشکار یہ تیرا اونچا کام ہے الیاس قادری اللہ پاک ہمیں مرتے دم تک اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا فیضان عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

    ”فیضانِ امامِ اہلِ سنّت“ کی اشاعت پر پیغامات و تأثرات مفتیانِ کرام کی نوازشیں

    خلیفۂ مفتیٔ اعظم ہند،سرپرستِ دعوتِ اسلامی ہند،مفتی عبدالحلیم نوری صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ (تاج پور، ہند) عزیزی مفتی یحییٰ رضا سلمہ الباری کے ذریعے معلوم ہوا کہ دعوتِ اسلامی کا شعبہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ”فیضانِ امامِ اہل ِسنّت“نکال رہا ہے ۔ سن کر بے پناہ خوشی ہوئی اور قلب کی گہرائیوں سے دعائیں نکلیں۔ میں امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ، اراکینِ شوریٰ اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ حضرت (امیرِ اہلِ سنّت) کے فیضان کو جاری و ساری رکھے، دعوتِ اسلامی کو روز افزوں ترقی عطا فرمائے اور ہم سب کو مسلکِ اعلیٰ حضرت پر استقامت عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

    مفتی ابوالحسن فضیل رضا قادری عطاری

    (دارالافتاء اہلِ سنّت، عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ،باب المدینہ کراچی) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِن الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط سیّدی اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِ سنّت احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرَّحمٰن اپنے وقت کے مجدد اور ماضی قریب کے بے مثال فقیہ گزرے ہیں۔ قرآن و علومِ قرآن، حدیث و علومِ حدیث، عقائد، تصوف اور فقہ میں خوب مہارتِ تامّہ رکھتے تھے، صرف یہی نہیں بلکہ پچاس سے زیادہ دینی و دنیاوی علوم پر آپ کو مہارت حاصل تھی۔ آپ کی تحقیقات پڑھنے سے یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہوجاتی ہے کہ آپ کے استدلال کی بنیاد انتہائی محکم اور عقل و نقل کے معتبر ضابطوں کے مطابق انتہائی مضبوط و مستحکم ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ آپ کی طرف صرف عوامُ الناس کا رجوع نہیں ہوتا تھا بلکہ علماء و مشائخ اور اربابِ افتاء و محققین بھی بکثرت آپ سے رہنمائی حاصل کرتے تھے، آپ کا فتاویٰ رضویہ مخرجہ جو تیس جلدوں پر مشتمل ہے اس میں ایک چوتھائی مسائل پوچھنے والے علماء و مشائخ ہیں۔ کہاوت ہے کہ دیانت دار کی بات دستاویز ہوتی ہے جس کی شخصیت مُسَلَّمَہ ہو اس کی بات بھی مسلم ہوتی ہے، اعلیٰ حضرت علیہ الرَّحمہ کی شخصیت مسلمانانِ عالَم میں ایسی مُسَلَّمَہ ہے کہ کسی مسئلہ کی نسبت آپ کی جانب کردینا اس کے درست و قابلِ اعتماد ہونے کی کھلی دلیل مانی جاتی ہے ساری زندگی آپ نے احکامِ شریعت کی پاسبانی کی، عقائد و نظریات میں فساد و بگاڑ کی کوشش کرنے والوں کاقلع قمع کیا، عشقِ رسول کا ناصرف یہ کہ بے مثال درس دیا بلکہ بدعقیدہ لوگ جو رسولِ اکرم، نورِ مجسم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان میں توہین و تنقیص کے ناپاک فعل کا ارتکاب کرتے تھے انھیں چھُپنے نہ دیا ، سب کے سامنے بے نقاب کردیا تاکہ ان کے شَر اور فتنہ سے اپنے دین و ایمان کومحفوظ رکھیں، الغرض اِحقاقِ حق اور اِبطالِ باطل بلا خوف لَومۃ لائم کرنے میں اپنی زندگی کے شب و روز صَرف کرکے دینِ متین کی بلاشبہ ایسی شاندار خدمت کی ہے کہ کروڑوں کا ایمان بچایا اور اُنہیں اپنی ستھری تعلیمات کی صورت میں مضبوط قلعہ فراہم کردیا ۔ مبارک باد کی مستحق ہے دعوتِ اسلامی کی مجلس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کہ تقریباً پچاس مضامین پر مشتمل خصوصی شمارہ ”فیضان امامِ اہلِ سنّت“شائع کررہی ہے اس سے ضرور عوام و خواص کو امامِ اہلِ سنّت کی شخصیت کو سمجھنے اور ان سے فیضیاب ہونے کا ذہن ملے گا۔ اللہ تعالیٰ اس خصوصی شمارہ میں کسی بھی طرح شریک ہوکر کام کرنے والے ہر ہر اسلامی بھائی کو دنیا و آخرت کی بھلائی عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ابو الحسن فضیل رضا قادری عطاری 17اکتوبر2018

    مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی

    ( استاذ الحدیث جامعۃ المدینہ و مفتی دارالافتاء اہلِ سنّت مرکزالاولیاء لاہور) اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِ سنّت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی مبارک زندگی یقیناً ہم سب کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں تادمِ زیست مسلکِ اعلیٰ حضرت سے وابستہ رکھے۔ صد سالہ عرسِ اعلیٰ حضرت کے موقع پر خصوصی شمارے کی ترکیب بنانے پر مجلس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ مبارکباد کی مستحق ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور اسی طرح دینِ متین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
    1 یہ تمام مراحل پورے ہونے کے بعد ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے مضامین انگلش ترجمے کے لئے مجلسِ تراجم کو بھی پیش کردئیے جاتے ہیں یوں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ہر ماہ اردو اور انگلش زبان میں شائع ہوتا ہے ،
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 2 اس دوران ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے معمول کے شماروں پر بھی کام جاری رہا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ المدینۃ العلمیۃ کے کئی اسلامی بھائیوں بالخصوص ناظمِ مدینۃ العلمیہ آصف خان عطاری مدنی نے اس خصوصی شمارے کی تیاری میں خوب تعاون کیا۔ 3 ایڈریس:”ماہنامہ فیضانِ مدینہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پرانی سبزی منڈی محلہ سوداگران باب المدینہ کراچی، فون:2660 :Ext +922111252692 WhatsApp:+923012619734 Email:mahnam@dawateislami.net *مدیر(Chief editor) ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ورکنِ مجلس المدینۃ العلمیہ و مدرس مرکزی جامعۃ المدینہ،عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،باب المدینہ کراچی 4 دعوت اسلامی کے عظیم علمی شعبے المدینۃ العلمیۃ نے جدید انداز میں جَدُّ الْمُمْتَار(سات جلدوں)پر کام کیا اوردعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ نے اسے خوبصورت بیروت انداز میں 2017ء میں شائع کیا ہے۔

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن