30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنط
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمط
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دار الافتاء اہلسنّت سے جاری ہونے والے فتاوی پر عوام الناس کا اعتماد دن بدن بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ مجلسِ افتاء کی شکل میں منظم و مربوط طریقہ سے کام کرنے والی ایک مجلس کا وجود ہے جس میں مفتیانِ کرام اور نائب مفتیانِ کرام وقتاً فوقتاًاہم اور پیچیدہ مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرتے ہیں بالخصوص اختلافی مسائل میں انتہائی تحقیق و تنقیح کے ساتھ باہم گفت و شنید کےبعد حتی الامکان اتفاقی صورت میں ایک ہی موقف جاری کرنے کی کوشش کی جاتی ہے دیگر اربابِ افتاء سے بھی مشاورت کی جاتی ہے اور ان کی تحریری آراء بھی حاصل کی جاتی ہیں اگر معمولی اختلاف سامنے آئے تو باہم مشورہ بلاکر اتفاق کی کوشش کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ صرف ایک ہی دار الافتاء اہلسنّت نہیں ہے بلکہ مصطفیٰ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی عطا سے اس کی اب تک گیارہ شاخیں قائم ہوچکی ہیں اور ہر ماہ تقریباً700تحریری فتاویٰ جاری ہونے کے ساتھ ساتھ زبانی جوابات (بالمشافہ ،واٹس اپ اور فون ) کو ملاکر ہزاروں کی تعداد میں فتاویٰ جاری ہوتے ہیں الغرض شرعی رہنمائی کا ایک بہت بڑا نظام ہے جو روز بروز ترقیوں پر ہے ،ڈیٹا بیس سوفٹ ویئر پر اب تک 35000سے زائد فتاویٰ کا ریکارڈ محفوظہوچکا ہے اب عوام الناس کے لئے اس کی اشاعت کے مختلف طریقوں پر غور و خوض جاری ہےفتاویٰ اہلسنّت کتاب الزکوٰۃ جو کہ تقریبا ً400فتاویٰ پر مشتمل ہے شائع ہو چکی ہے کتاب الطہارت اور کتاب الصلوٰۃ پر کام جاری ہے علاوہ ازیں بعض اہم فتاوی پر مشتمل مختصر رسائل کی 8 قسطیں شائع ہوچکی ہیں اب یہ نویں قسط شائع ہونے جارہی ہے جو کہ روزے اور اعتکاف سے متعلق چند اہم مسائل پر مشتمل ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امیدِواثق ہے کہ اسے بھی قبولِ عام نصیب ہوگا اور عوامِ اہلسنّت رمضان سے مناسبت رکھنے والے ان مسائل سے بھر پور فائدہ حاصل کرسکے گی لہٰذا خود بھی خرید کر پڑھیں اور زیادہ تعداد میں خرید کر تقسیم بھی کریں اللہ تعالیٰ میرے پیر و مرشد امیرِاہلسنّت بانِیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سایہ تادیر قائم ودائم رکھے کہ ان کے لگائے ہوئے گلشن کو تا قیامِ قیامت شاد وآباد رکھے ان کے علمِ نافع اور عملِ صالح میں خوب برکتیں عطا فرمائے اور ہمیں ان کے فیض سے مستفیض ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کو نظر ِبد اور حاسدوں کے حسد سے محفوظ فرمائے۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم
عبدہ المذنب فضیل رضاالقادری العطاری عفاعنہ الباری
تاریخ: 28مئی2016بمطابق20شعبان المعظم 1437ھ
روزے میں زیادہ سونا
حجۃ الاسلام حضرت سیِدنا امام محمد غزالیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالوَالِی کیمیائے سعادت میں فرماتے ہیں:”روزہ دار کے لئے سنت یہ ہے کہ دِن کے وَقت زیادہ دیر نہ سوئے بلکہ جاگتا رہے تاکہ بھوک اور ضُعْف (یعنی کمزوری) کا اثر محسوس ہو۔“ ( کیمیائے سعادت، کتاب ارکانِ مسلمانی، اصل ششم، ۱/۲۱۶)
(اگر چِہ افضل کم سونا ہی ہے پھر بھی اگر ضروری عبادات کے علاوہ کوئی شخص سویا رہے تو گنہگار نہ ہو گا) (فیضانِ رمضان، ص۹۶)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع