30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
الحمدلله ! اعلٰحضرت امام احمدرضاخان فاضل بریلوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے خزائنِ علمیہ وذخائر فقہیہ کو جدید انداز میں منصّہ شہود پرلانے کے لئے مخدومِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد عبدالقیوم ہزاروی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی زیرسرپرستی “ رضافاؤنڈیشن “ کے نام سے جو ادارہ چند سال قبل قائم ہواتھا وہ انتہائی کامیابی سے مجوزہ منصوبہ کے ارتقائی مراحل کو تدریجاً طے کرتے ہوئے سرعت رفتاری سے اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کتاب الطہارۃ مکمل چار خوبصورت مجلدات میں آپ تک پہنچ چکی۔ اب الله تعالٰی کے فضل وکرم اور نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی نظرعنایت وفیضان سے پانچویں جلد پیش خدمت ہے۔ اس جلدمیں باب الاذان والاقامۃ تک عربی و فارسی عبارات کا اردو ترجمہ معروف قلمکار ، ادیبِ شہیر ، پیرطریقت حضرت علامہ صاحبزادہ قاضی عبدالدائم دائم مدیرماہنامہ جامِ عرفان و مہتمم دارالعلوم ربّانیہ صدریہ ہری پور ہزارہ اور باقی تمام عبارات کا ترجمہ فاضل جلیل حضرت علامہ مفتی محمدخان قادری دامت برکاتہم العالیہ ڈائریکٹر جامعہ اسلامیہ سمن آباد لاہور نے کیا ہے۔ مفتی صاحب متعدد کتابوں کے مصنّف ومترجم ہیں ۔
یہ جلد آغاز کتاب الصلٰوۃ سے لے کر فتاوٰی رضویہ جلد ثانی قدیم کے اخیر تک پر مشتمل ہے اور اس میں ۴۰ ۱ سوالوں کے علاوہ مندرجہ ذیل مستقل عنوانات کو مبحث بنایاگیا ہے :
(۱) کتاب الصلٰوۃ
(۲) باب الاوقات
(۳) اماکن الصلوٰۃ (نماز کن جگہوں میں جائز ہے)
(۴) باب الاذان والاقامۃ
علاوہ ازیں پیش نظر جلد میں ابحاثِ نفیسہ ونکاتِ لطیفہ پرمشتمل پانچ گرانقدر رسائل بھی شامل ہیں جن کو دیکھنے سے امام احمدرضا بریلوی کی محدثانہ شان پورے جوبن اور کامل عروج پردکھائی دیتی ہے۔ اس جلد میں شامل رسائل کے نام یہ ہیں :
(۱) جمان التاج فی بیان الصلٰوۃ قبل المعراج ۱۳۱۶ھ
معراج سے پہلے نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کے نماز پڑھنے کاطریقہ
(۲) حاجز البحرین الواقی عن جمع الصلٰوتین ۱۳۱۳ھ
دونمازیں اکٹھی پڑھنے کا شرعی حکم۔ الہاد الکاف اور نوٹ متعلق معیارالحق
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع