30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ؕ
اَمَّا بَعْدُ فاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ
فاتِحہ اور ایصالِ ثواب کا طریقہ
شیطٰن لاکھ روکے مگر یہ رسالہ (28صَفْحات) مکمَّل پڑھ کر اپنی آخرت کا بھلا کیجئے۔
مرحوم رشتے دار کو خواب میں دیکھنے کا طریقہ
حضرتِ عَلَّامہ ابو عبد اللہ محمد بن احمد مالِکی قُرطُبِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی نَقْل کرتے ہیں : حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیکی خدمتِ بابَرَکت میں حاضِر ہو کر ایک عورت نے عَرض کی : میری جوان بیٹی فوت ہوگئی ہے، کوئی طریقہ ارشاد ہو کہ میں اسے خواب میں دیکھ لوں ۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے اُسے عمل بتا یا ۔ اُس نے اپنی مرحومہ بیٹی کو خواب میں تو دیکھا، مگر اِس حال میں دیکھا کہ اُس کے بدن پر تارکَول (یعنی ڈامَر) کا لباس، گردن میں زنجیر اور پاؤں میں بَیڑیاں ہیں ! یہ ہَیبت ناک منظر دیکھ کر وہ عورت کانپ اُٹھی! اُس نے دوسرے دن حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیکو خواب سنایا ، سُن کرآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ بَہُت مغموم ہوئے ۔ کچھ عرصے بعد حضرت ِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِینے خواب میں ایک لڑکی کو دیکھا، جو جنّت میں ایک تَخت پر اپنے سر پر تاج سجائے بیٹھی ہے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکو دیکھ کر وہ کہنے لگی : ’’ میں اُسی خاتون کی بیٹی ہوں ، جس نے آپ کو میری حالت بتائی تھی۔ ‘‘ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا : اُس کے بَقَول تو تُو عذاب میں تھی، آخِر یہ انقِلاب کس طرح آیا؟ مرحومہ بولی : قبرِستان کے قریب سے ایک شخص گزرا اور اُس نے مصطَفٰے جانِ رَحْمت ، شمعِ بزمِ ہدایت، نَوشَۂ بزمِ جنَّت، مَنبع جُود و سخاوت ، سراپا فضل و رَحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُود بھیجا، اُس کے دُرُود شریف پڑھنے کی بَرَکت سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ہم560 قَبْر والوں سے عذاب اُٹھالیا۔ (التذکرۃ فی احوال الموتٰی واُمور الآخرۃ ج۱ ص۷۴ ماخوذاً) اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پر رَحْمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔ اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِس حِکایت سے معلوم ہوا کہ پہلے کے مسلمانوں کا بُزُرگانِ دینرَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْنکی طرف خوب رُجوع تھا ، ان کی بَرَکتوں سے لوگوں کے کام بھی بن جایا کرتے تھے، یہ بھی معلوم ہو ا کہ مرحوم عزیزوں کو خواب میں دیکھنے کامُطالَبہ کرنے میں سخت امتحان بھی ہے کہ اگر مرحوم کو عذاب میں دیکھ لیا تو پریشانی کا سامنا ہو گا۔ اِس حِکایت سے ایصالِ ثواب کی زبردست بَرَکت بھی جاننے کو ملی اور یہ بھی پتا چلا کہ صِرْف ایک بار دُرُود شریف پڑھ کر بھی ایصالِ ثواب کیا جا سکتا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّکی بے پایاں رَحْمتوں کے بھی کیا کہنے! کہ اگر وہ ایک دُرُود شریف ہی کو قَبول فرما لے تو اُس کے ایصالِ ثواب کی بَرَکت سے سارے کے سارے قبرستان والوں پر بھی اگر عذاب ہو تو اٹھا لے اور ان سب کو اِنعام و اکرام سے مالامال فرما دے۔
لاج رکھ لے گناہ گاروں کی نام رَحمن ہے ترا یارب!
بے سبب بخش دے نہ پوچھ عمل نام غفّار ہے تِرا یارب!
تُو کریم اور کریم بھی ایسا
کہ نہیں جس کا دوسرا یارب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع