Khwab mein marhoom rishtedar ko dekhna ka tariqa
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Fatiha o Esal e Sawab Ka Tareeqa Shafee | فاتحہ وایصال ثواب کا طریقہ (شافعی)

    Khwab mein marhoom rishtedar ko dekhna ka tariqa

    book_icon
    فاتحہ وایصال ثواب کا طریقہ (شافعی)
                
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    فاتحہ و اِیصالِ ثواب کا طریقہ (شافعی)

    شیطان لاکھ روکے مگر یہ رِسالہ ( 22صفحات) مکمَّل پڑھ کر اپنی آخرت کا بھلا کیجئے۔

    مرحوم رشتے دار کو خواب میں دیکھنے کا طریقہ

    حضرت عَلَّامہ ابو عبد اللہ محمد بن احمد مالکی قُرطبی رحمۃُ اللہِ علیہ نقل کرتے ہیں : حضرت حَسَن بصری رحمۃُ اللہِ علیہ کی خدمت بابرکت میں حاضر ہو کر ایک عورت نے عرْض کی : میری جوان بیٹی فوت ہو گئی ہے ، کوئی طریقہ ارشاد ہو کہ میں اسے خواب میں دیکھ لوں۔ آپ نے اُسے عمل بتایا۔ اُس نے اپنی مرحومہ بیٹی کو خواب میں تو دیکھا مگر اِس حال میں دیکھا کہ اُس کے بدن پر تارکَول (یعنی ڈامَر) کا لباس ، گردن میں زنجیر اور پاؤں میں بیڑیاں ہیں! یہ ہیبت ناک منظر دیکھ کر وہ عورت کانپ اٹھی! اُس نے دوسرے دن خواجہ حسن بصری رحمۃُ اللہِ علیہ کو خواب سنایا ، سن کر آپ بہت مغموم ہوئے۔ کچھ عرصے بعد آپ نے خواب میں ایک لڑکی کو دیکھا ، جو جنت میں ایک تخت پر اپنے سر پر تاج سجائے بیٹھی ہے۔ آپ کو دیکھ کر کہنے لگی : میں اُسی خاتون کی بیٹی ہوں ، جس نے آپ کو میری حالت بتائی تھی۔ آپ نے فرمایا : اس کے بَقَول تو تُو عذاب میں تھی ، آخِر یہ اِنقلاب کس طرح آیا؟ مرحومہ بولی : قبرِستان کے قریب سے ایک شخص گزرا اور اُس نے مصطفےٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر دُرُود بھیجا ، اُس کے دُرُود شریف پڑھنے کی بَرَکت سے اللہ پاک نےہم 560 قَبْر والوں سے عذاب اُٹھا لیا۔(1 )اللہ پاک کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدَقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم صَلُّوا عَلَى الْحَبِيب! صَلَّى اللهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى اٰلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّم پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اِس حِکایت سے معلوم ہوا کہ پہلے کے مسلمانوں کا بُزُرگانِ دِین رحمۃُ اللہِ علیہم کی طرف خوب رُجوع تھا ، ان کی بَرَکتوں سے لوگوں کے کام بھی بن جایا کرتے تھے ، یہ بھی معلوم ہوا کہ مرحوم عزیزوں کو خواب میں دیکھنے کا مُطَالبہ کرنے میں سَخْت اِمتحان بھی ہے کہ اگر مرحوم کو عذاب میں دیکھ لیا تو پریشانی کا سامنا ہو گا۔ اِس حِکایت سے اِیصالِ ثواب کی زبردست بَرَکت بھی جاننے کو ملی اور یہ بھی پتہ چلا کہ صِرْف ایک بار دُرُود شریف پڑھ کر بھی ایصالِ ثواب کیا جا سکتا ہے۔ اللہ پاک کی بے پایاں رَحمتوں کے بھی کیا کہنے! کہ اگر وہ ایک دُرُود شریف ہی کو قبول فرما لے تو اُس کے ایصالِ ثواب کی بَرَکت سے سارے کے سارے قبرِستان والوں پر بھی اگر عذاب ہو تو اُٹھا لے اور ان سب کو اِنعام و اِکرام سے مالا مال فرما دے۔ لا ج رکھ لے گناہ گاروں کی نا م رحمٰن ہے ترا یا رب! بے سبب بخش دے نہ پوچھ عمل نام غفار ہے تِرا یا رب! تُو کریم ہے اور کریم بھی ایسا کہ نہیں جس کا دوسرا یا رب پیارے پیارے اسلامی بھائیو! جن کے والِدَین یا ان میں کوئی ایک فوت ہو گیا ہو تو ان کو چاہئے کہ اُن کی طرف سے غفلت نہ کریں ، ان کی قبروں پر حاضری بھی دیتےرہیں اور اِیصالِ ثواب بھی کرتے رہیں۔ اِس ضِمْن میں 5 فرامینِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم مُلاحظہ فرمائیے :

    (1)مقبول حج کا ثواب

    جو بہ نیَّتِ ثواب اپنے والِدَین دونوں یا ایک کی قَبْر کی زِیارت کرے ، حجِ مقبول کے برابر ثواب پائے اور جو بکثرت ان کی قَبْر کی زِیارت کرتا ہو ، فِرِشتے اُس کی قَبْر کی (یعنی جب یہ فوت ہو گا) زِیارت کو آئیں۔ (2) صَلُّوا عَلَى الْحَبِيب! صَلَّى اللهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى اٰلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّم

    (2)دس حج کا ثواب

    جو اپنی ماں یا باپ کی طرف سے حج کرے اُن (یعنی ماں یا باپ) کی طرف سے حج ادا ہو جائے اسے (یعنی حج کرنے والے کو) مزید دس حج کا ثواب ملے۔ (3) سبحانَ اللہ! جب کبھی نفلی حج کی سعادت حاصِل ہو تو فوت شدہ ماں یا باپ کی نیّت کر لیجئے تاکہ ان کو بھی حج کا ثواب ملے ، آپ کا بھی حج ہو جائے بلکہ مزید دس حج کا ثواب ہاتھ آئے۔ اگر ماں باپ میں سے کوئی اس حال میں فوت ہو گیا کہ ان پر حج فرْض ہو چکنے کے باوجود وہ نہ کر پائے تھے تو اب اولاد کو ان کی طرف سے حج کا شرف حاصِل کرنا چاہئے۔ یہاں دو اہم مسائل یاد رکھئے کہ *میت (یعنی فوت شدہ) کی طرف سے حج اسی صورت میں کیا جا سکتا ہے جبکہ اس نے حجۃ الاسلام ادا نہ کیا ہو یا اس کے ذمے قضا اور نذر کا حج باقی ہو یا اس نے وصیت کی ہو (اگر ان میں سے کوئی صورت نہ ہو تو میت کی طرف سے حج و عمرہ جائز نہیں) *اگر میت پر حج یا عمرہ واجب تھا اگرچہ قضا یا نذر کا ہو تو اس کے ترکے سے اس کی طرف سے حج و عمرہ کی ادائیگی واجب ہے اور اگر میت کا ترکہ نہ ہو تو وارِث کے لئے سنت ہے کہ اس کی طرف سے ادا کرے اور اگر کسی اجنبی نے کیا تب بھی جائز ہے۔ (4)

    (3)والِدَین کی طرف سے خیرات

    جب تم میں سے کوئی کچھ نَفْل خیرات کرے تو چاہئے کہ اسے اپنے ماں باپ کی طرف سے کرے کہ اس کا ثواب انہیں ملے گا اور اس کے (یعنی خیرات کرنے والے کے) ثواب میں کوئی کمی بھی نہیں آئے گی۔ (5) صَلُّوا عَلَى الْحَبِيب! صَلَّى اللهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى اٰلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّم

    (4)روزی میں بے برَکتی کی وجہ

    بندہ جب ماں باپ کے لئے دُعا ترْک کر دیتا ہے اُس کا رِزْق قطع ہو جاتا ہے۔ (6)

    (5)جُمُعہ کو زِیارتِ قبر کی فضیلت

    جو شخص جُمُعہ کے روز اپنے والِدَین یا ان میں سے کسی ایک کی قَبْر کی زِیارت کرے اور اس کے پاس سورۂ یٰسٓ پڑھے بَخْش دیا جائے۔ (7) لاج رکھ لے گناہ گاروں کی نام رَحمٰن ہے تِرا یا رب! صَلُّوا عَلَى الْحَبِيب! صَلَّى اللهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى اٰلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّم

    کفن پھٹ گئے!

    پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اللہ کریم کی رَحْمت بَہُت بڑی ہے جو مسلمان دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں ان کے لئے بھی اُس نے اپنے فَضْل و کرم کے دروازے کُھلے ہی رکھے ہیں۔ اللہ پاک کی رَحْمتِ بے پایاں سے مُتَعَلِّق ایک ایمان افروز حِکایت پڑھئے اور جھومئے! چنانچہ اللہ پاک کے نبی حضرت اَرْمِیاء علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام کچھ ایسی قبروں کے پاس سے گزرے جن میں عذاب ہو رہا تھا۔ ایک سال بعد جب پھر وَہیں سے گزر ہوا تو عذاب خَتْم ہو چکا تھا۔ آپ نے بارگاہِ خداوندی میں عرْض کی : یا اللہ! کیا وجہ ہے کہ پہلے ان کو عذاب ہو رہا تھا اب خَتْم ہو گیا؟ آواز آئی : اے ارمیاء! ان کے کفن پھٹ گئے ، بال بکھر گئے اور قبریں مِٹ گئیں تو میں نے ان پر رَحْم کیا اور ایسے لوگوں پر میں رَحْم کیا ہی کرتا ہوں۔ (8) اللہ کی رَحمت سے تو جنَّت ہی ملے گی اے کاش! محلے میں جگہ اُن کے ملی ہو صَلُّوا عَلَى الْحَبِيب! صَلَّى اللهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى اٰلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّم
    1 التذكرة فى احوال الموتٰى وامور الآخرۃ ، باب ما جاء فی قراءۃ القران...الخ ، ص68 ، مکتبہ ثقافیہ دینیہ ۔ 2 نَوادر الاصول ، الاصل الخامس عشر فی تحقیق التہدید ...الخ ، 1 / 72 ، دار الکتب العلمیۃ بیروت۔ 3 دار قطنی ، کتاب الحج ، باب المواقیت ، 1 / 204 ، حدیث : 2587 ، دار الفکر بیروت۔ 4 اعانۃ الطالبین ، باب الحج ، 2 / 474 ، ملتقطا ، دار الکتب العلمیۃ بیروت۔ 5 شعب الایمان ، الخامس و الخمسون ...الخ ، فصل فی حفظ حق الوالدین بعد موتہما ، 6 / 205 ، حدیث : 7911 ، دار الکتب العلمیۃ۔ 6 جمع الجوامع ، 1 / 292 ، حدیث : 2138 ، دار الکتب العلمیۃ بیروت۔ 7 الكامل لابن عدى ، عمرو بن زیاد ، 6 / 106 ، الرسالۃ العالمیۃ دمشق۔ 8 شرح الصدور ، الباب الواحد و الخمسون...الخ ، ص220 ، دار الکتاب العربی بیروت۔

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن