Garmi se hifazat ke madani phool (Garmi Se Kaise Bachen)
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
Type 1 or more characters for results.
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Garmi say hifazat kay Madani Phool | گرمی سے حفاظت کے مدنی پھول

Garmi Ka Mosam Nemat Hai

گرمی سے حفاظت کے مدنی پھول
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

گرمی سے حفاظت کے مَدَنی پھول

روزے میں آسانی کے نسخے

شیطٰن  لاکھ سستی دِلائے یہ رسالہ ( 18صَفحات ) پوراپڑھ کر اپنی دنیاو آخِرت کا بھلا کیجئے۔  

دُرُود شریف کی فضیلت

      تابعی بزرگ  حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :  اللہ عَزَّ وَجَلَّ نےحضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی طرف وَحی فرمائی:  اے مُوسیٰ    (عَلَیْہِ السَّلَام) !کیا تم چاہتے ہو کہ محشرکی پیاس سے محفوظ رہو؟عرض کی:  اے میرے ربّ! ہاں ۔   فرمایا:  فَاَکْثِرِ الصَّلَاۃَ عَلٰی مُحَمَّدٍ یعنی حضرتِ محمدِمصطفٰے صَلَّی اللہُ   عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھو۔    (ابنِ عَساکِر ج۶۱ص۱۵۰ مُلَخَّصاً
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

گرمی کا موسِم نعمت ہے

اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ گرمی کا موسِم بھی اللہ تَعَالٰی کی نعمت ہے اوراس میں بے شمار حکمتیں ہیں ۔   گرمی کی شدّت بڑھ جائے تو صبرسے کام لینا چاہئے ۔  سردی اورگرمی کو بُرا کہنا  بَہُت معیوب ہے گرمی کے موسم کا گلہ شکوہ کرنے والا ایک طرح سے گرمی کو پیدا کرنے والے کی شکایت کر رہاہے گویا کہہ رہا ہے کہ دیکھو! اللہ تَعَالٰی نے گرمی بڑھا دی ہے !

آگ دیکھ کر بے ہوش ہو گئے! (حکایت)

    بندۂ مومن کو چاہئے کہ گرمی کی شدّت سے اپنے لئے عبرت کا سامان کرے ،  دُنیوی گرمی کے ذریعے محشر کی گرمی اور جہنَّم کی ہولناک آگ کو یاد کرنا چاہئے کہ آج جب دنیا کی معمولی گرمی سہی نہیں جا رہی توکل محشر میں وہ ہولناک گرمی اور آگ کیوں کر برداشت کی جاسکے گی!  دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ625 صَفْحات پر مشتمل کتاب، اللہ والوں کی باتیں  (جلد 2)  صَفحَہ177تا178پر ہے:  حضرت ِ سیِّدُنا بکر بن ماعز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ (تابعی بزرگ)  حضرت ِ سیِّدُنا ربیع بن خُثَیم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اور ( صحابیِٔ رسو ل)  حضرت ِ سیِّدُنا عبدُاللّٰہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ دریائے فرات کے  کنارے چلتے ہوئے لوہاروں کے پاس سے گزرے۔   حضرت سیِّدُناربیع بن خُثَیم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے جب بھٹّی کی آگ دیکھی تو (انہیں جہنَّم کی خوفناک آگ یاد آگئی اور) بے ہوش ہوکر زمین پر تشریف لے آئے۔    (ہم انہیں اٹھا کر ان کے گھر لے آئے) حضرت ِ سیِّدُنا عبدُاللّٰہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ان کی طر ف پلٹے اور انہیں آوازدی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہ دیا۔   آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  تشریف لے گئے اورلوگوں کوعصرکی نمازپڑھاکر واپس تشریف لائے پھر آواز دی لیکن جواب نہ ملا۔   پھر تشریف لے گئے،  مغرب کی نماز پڑھاکر لوٹے اور آواز دی  لیکن ربیع بن خُثَیم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی طرف سے پھر بھی کوئی جواب نہ ملا (پھر تشریف لے گئے،  عشا کی نَماز پڑھاکر لوٹے اور آواز دی لیکن ان کی طرف سے پھر بھی کوئی جواب نہ ملا)  حتّٰی کہ سحری کے وقت سردی کے باعث ہوش میں آئے۔    (الزہد للامام احمد بن حنبل ص۳۳۲ حدیث۱۹۳۰ ،  حِلْیَۃُ الْاولیاء ج ۲ ص ۱۲۹)  اللہُ رَبُّ العِزِّتْ کی ان سب پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔  
 اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 

4800 اموات

     ہم دنیا و آخرت کی گرمی کی ہولناکیوں سے اللہ تَعَالٰی کی پناہ چاہتے ہیں ، بس عافیت ،  عافیت اور عافیت کے طلب گار ہیں ۔   ۱۴۳۶ھ  (2015ء)  میں پاکستان سخت گرمیوں کی لپیٹ میں آ گیا اوراِسی دَوران رَمَضانُ المبارَکبھی جلوہ گر ہوا تھا ،  ایک اطِّلاع کے مطابق ان دنوں صرف بابُ المدینہ  (کراچی)  کے اندر’’  ہِیٹ اسٹروک‘‘ یعنی گرمی لگنے کے سبب چارہزار آٹھ سو (4800) اَموات ہوئی تھیں ! ان میں جتنے مسلمان تھے اللہُ رَبُّ العِزِّتْاُن سب کی بے حساب مغفِرت فرمائے۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

ہِیٹ اسٹروک یا لُو لگنے کی 12 علامات

  ٭ …سردرد، چکر آنا یا سر گھومنا ٭ …  سخت پیاس لگنا٭ …  کمزوری اور پٹھوں  (مسلز ،  Muscles )  میں کھنچاؤ٭ …جلد (Skin) پرسرخی اور ٭ …  خشکی آنا ٭ …  اچانک تیز بخار چڑھنا ٭ …  اُلٹی اورمتلی  آنا٭ …بے ہوشی یا جھٹکے آنا٭ …نکسیر پھوٹنا (یعنی ناک سے خون بہنا)  ٭ …  لمبی اور بڑی بڑی سانسیں شروع ہو جانا٭ …ایک دم Lowہونا٭ …  غُنودگی  ( یعنی اونگھ ۔   نیند)  طاری ہونا۔  

ابتِدائی طِبّی امداد کے سات مَدَنی پھول

    ٭ …جسے گرمی یا لُولگ گئی ہو اُس کو پانی اور نمکول پلایئے٭ …   فوراً ٹھنڈی جگہ منتقل کر دیجئے٭ …  غیر ضروری کپڑے اتار دیجئے٭ …  بِغیر تکیے کے لٹا کر ٹانگوں کو کسی چیز کے سہارے قدرے بُلند کر دیجئے ٭ …بَرْف یا ٹھنڈے پانی کی پٹیاں خصوصاً پیٹھ ،  بغل ، گردن اور رانوں پر رکھئے٭ …ٹھنڈے پانی سے بھیگا ہوا تولیا (Towel) بدن پر نرمی کے ساتھ رگڑیئے٭ …  جلد ی اَسپتال لے جایئے۔  

شدت کی گرمی جن کیلئے زیادہ خطرناک ہے

٭ …بچی٭ …  بوڑھی٭ …  بے گھر افراد٭ …  سورج کی تپش میں مزدوری کرنے والے ٭ …  نشے کے عادی ٭ …  جو طویل عرصے سے کسی بیمار ی میں مبتلا ہوں یا جو لمبے عرصے تک دِل یا سانس کے مریض رہے ہو ں ٭ …   پرندے اور جانور ۔  
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن