30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رَسا ئلِ عطّاریہ کی مَدَنی بہاریں ( حصہ دُوُم)
غافِل درزی
مع
12اِیما ن افروز حکا یات
پیشکش :
شعبہ اِصلاحی کُتُب
مَجْلِس اَلْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ(دعو تِ اسلامی )
ناشِر
مکتبۃ المد ینہ باب المد ینہ (کراچی)
اََلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ ط
’’میرے امیرِ اہلسنّت ‘‘ کے 14 حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’14 نیّتیں ‘‘
فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہٖ وسلم : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖo مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے ۔ (المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث : ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
دو مَدَنی پھول :
{۱} بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا ۔
{۲}جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ ۔
{۱}ہر بارحَمْد و {۲}صلوٰۃ اور{۳}تعوُّذو{۴}تَسمِیہ سے آغاز کروں گا ۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا) ۔ {۵} حتَّی الْوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور {۶}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا {۷}جہاں جہاں ’’اللہ‘‘کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور{۸} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پڑھوں گا ۔ {۹، ۱۰} حکایاتِ عطاریہ کے اختتام پردی گئی دعا، ’’ اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلِسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو‘‘ کا معمول بناؤں گا ۔ {۱۱}دوسروں کویہرسالہ پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا ۔ {۱۲، ۱۳} اس حدیثِ پاک ’’تَھَادَوْا تَحَابُّوْا‘‘ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔ ‘‘{مؤطا امام مالک ، ج۲، ص۴۰۷، رقم : ۱۷۳۱} پرعمل کی نیت سے (ایک یا حسبِ توفیق) یہ رسالہ خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا ۔ {۱۴}اس رسالے کے مطالَعہ کا ثواب ساری اُمّت کو ایصال کروں گا ۔
شَیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی ، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادِری رَضَوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ شریعتِ مُطَہرہ اور طریقتِ منوّرہ کی وہ یادگار سَلَف شخصیت ہیں جو کثیرُالکرامات بُزُرگ ہونے کے ساتھ ساتھ عِلماً و عَمَلاً، قولاً و فِعلاً ، ظاہِراً و باطِناً اَحکاماتِ الہٰیہ کی بجاآوری اور سُنَنِ نَبَوِیَّہ کی پَیرَوی کرنے اور کروانے کی بھی روشن نظیر ہیں ۔ آپ اپنے بیانات ، تالیفات، ملفوظات اور مکتوبات کے ذریعے اپنے متعلقین و دیگر مسلمانوں کو اصلاحِ اعمال کی تلقین فرماتے رہتے ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ آپ کے یکْ رنگ قابلِ تقلید مثالی کردار ، اور تابع شَرِیْعت بے لاگ گُفتار نے ساری دنیا میں لاکھوں مسلمانوں بالخُصوص نوجوانوں کی زندگیوں میں مَدَنی انقلاب برپا کردیا ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع