غفلت
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
Type 1 or more characters for results.
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ghaflat | غفلت

book_icon
غفلت

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

غفلت[1]

غفلت اُڑاکر یہ رسالہ(  25صَفحات(مکمَّل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

آپ اپنے دل میں ہلچل محسوس فرمائیں گے  ۔

دُرُودشریف کی فضیلت

            سرکارِمدینہ، راحتِ قلب وسینہ، صاحِبِ معطَّرپسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عافیّت نشان ہے :  اے لوگو! بے شک بروزِ قیامت اسکی دہشتوں اورحساب کتاب سے جلد نَجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرود شریف پڑھے ہوں گے ۔                              (فِردَوسُ الْاخبار ج۵ ص۳۷۵ حدیث۸۲۱۰)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سونے کی اینٹ

             منقول ہے : ایک نیک شخص کو کہیں سے سونے کی اینٹ ہاتھ لگ گئی ۔  وہ دولت کی مَحَبَّت میں مَسْت ہو کر رات بھر طرح طرح کے منصوبے باندھتا رہا کہ اب تو میں بَہُت اچّھے اچّھے کھانے کھاؤں گا، بہترین لباس سِلواؤں گا اور بَہُت سارے خُدّام اپناؤں گا ۔ اَلْغَرَض مالدار بن جانے کے سبب وہ راحتوں اور آسائشوں کے تصوُّرات میں گم ہو کر اُ س ر ات ربِّ اکبر عَزَّ وَجَلَّ  سے یکسر غافِل ہوگیا ۔ صُبح اِسی دَھن کی دُھن میں مگن مکان سے نکلا، اِتِّفاقاًقبرِستان کے قریب سے اُس کا گزر ہوا، کیا دیکھتا ہے کہ ایک شخص اِینٹیں بنانے کے لیے ایک قَبْر پرمِٹّی گوندھ رہا ہے ، یہ منظر دیکھ کر یک دم اُس کی آنکھوں سیغَفلت کا پردہ ہٹ گیا اور اِس تصوُّر سے اُس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے کہ شاید مرنے کے بعد میری قبر کی مٹِّی سے بھی لوگ اینٹیں بنائیں گے ، آہ ! میرے عالیشان مکانات اورعُمدہ مَلبوسات وغیرہ دھرے کے دھرے رَہ جائیں گے لہٰذا سونے کی اینٹ سے دل لگانا تو زندگی کوسراسر غفلت میں گنوانا ہے ، ہاں اگر دل لگانا ہی ہے تو مجھے اپنے پیارے پیارے اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے لگانا چاہئے ۔ چُنانچِہ اُس نے سونے کی اینٹ ترک کی اور زُہد وقَناعت اختیار کی ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

غفلت  کے اَسباب

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  واقِعی دُنیا کی کثرت کی صُورت میں ملنے والی نعمت میں سراسر غفلت کا اندیشہ ہے ، جو دُنیوی نعمت سے دل لگاتاہے وہ غفلت کا شِکار ہو کر رَہ جاتا ہے ، غفلت پھر غفلت ہے ، غفلت بندے کو ربُّ العزّت عَزَّ وَجَلَّ سے دُور کردیتی ہے ۔

 

 



[1]    یہ بیان امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے تبلیغِ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے احمد آباد (الہند)میں ہونے والے تین روزہ سنتوں بھرے اجتماع(۳۰ رجب  ۱۴۱۸؁ ھ /  1997-12-30) فرمایا تھا ۔ ترمیم واضافے کے ساتھ تحریراً حاضرِ خدمت ہے ۔    ۔ مجلسِ مکتبۃُ المدینہ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن