دُرُود شریف کی فضیلت
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Gharron Main Bad Amani Kiyon Hai? | گھر وں میں بد امنی کیوں ہے؟

    book_icon
    گھر وں میں بد امنی کیوں ہے؟

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط

    گھروں میں بد اَمنی کیوں ہے؟ ([1])

    شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۱۹صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا۔

    دُرُود شریف  کی فضیلت

                   فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم : جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر 10 رَحمتیں نازل فرماتا ہے ، 10 گناہ مٹاتا ہے اور10 درجات بلند فرماتا ہے۔ ([2])

    صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

    گھروں میں بَد اَمنی کیوں ہے؟

    سُوال : ہمارے گھروں میں بَداَمنی اور بے سکونی بہت پائی جاتی ہے ، اِس کا کوئی حَل ارشاد فرما دیجئے۔ (فہد ۔ کراچی)

    جواب : غالباً گھروں میں بعض غلطیاں شروع سے ہی چلی آرہی ہوتی  ہیں ، ایسا لگتا ہے کہ جیسے گھر میں طے ہو کہ’’شریعت کی فلاں فلاں خلاف ورزی کی جائے گی۔ ‘‘ کافی عرصہ  پہلے میں کسی کے گھر گیاتھا اس نے بتایا کہ ’’ہم میاں بیوی میں  لڑائی ہوتی رہتی ہے‘‘ تو میں نے اُسے کہا کہ یار!  تم لوگ شادیاں اس طرح کرتے ہو کہ رَحمت کے سارے دروازے ہی بند کرلیتے ہو ، کوئی ایک سوراخ بھی ایسا نہیں چھوڑتے جس سے رَحمت  داخل ہوسکے ، جب شادی میں گانے بجیں گے ، میوزیکل فنکشنز ہوں گے ، بے پردگیاں ہوں گی اور مرد و عورت ایک ساتھ مل کر اُودھم بازیاں کریں گے  تو گھروں میں لڑائی نہیں ہوگی تو اور کیا ہوگا!! جب گھر میں رَحمت نہیں آئے گی تو نحوست ہی آئے گی۔ جب ہم اپنےاعمال کی وجہ سے  خُدائے رَحمٰن کی رضا حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے توگھر میں  شیطان دَندَناتا پِھرے گا ۔ گھروں میں صِرف  لڑائیاں ہی نہیں ہوتیں بلکہ اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے ، اِس لئے شروع سے ہی شادیوں کی تقریبات  میں شریعت کی پابندی ہو  نا ضروری ہے۔ اللہ و رسول کی فرماں برداری کے ساتھ سنّتوں کے مطابق تمام تقریبات ہونی چاہئیں ، لیکن اس طرح  کی تقریبات شاذو نادر  ہی کہیں ہوتی  ہوں گی  جہاں شریعت کی پابندی کا خیال رکھا جاتا ہوگا ، ورنہ ہر جگہ گناہوں کے ساتھ ہی یہ سلسلے ہورہے ہوتے ہیں۔ اللہ کریم آسانی کرے۔

                                 بعض اوقات میاں بیوی کی آپس میں Understanding (یعنی مفاہمت) نہیں ہوتی جس کی وجہ سے لڑائیاں ہوجاتی ہیں۔ کبھی کبھی تو شروع کے ایک آدھ ہفتے میں ہی لڑائیاں شروع ہوجاتی ہیں ، بلکہ بعض اوقات طلاق بھی ہوجاتی ہے۔ یہ سب  زبان کى بے احتىاطى کی وجہ سے ہوتا ہے ، کیونکہ جب زبان کی لگام چھوٹتى ہے تو سارا نظام درہم برہم اور برہم درہم کردىتى ہے ، اس لئے گھر میں  زبان بھى کنٹرول مىں رہنی چاہیے۔ ایک دوسرے کے بارے میں حسنِ ظنّ کا بھى احساس ہو ، خوامخواہ شک ، شبہ یا تہمت کا سلسلہ نہ ہو اور زبان پر بھى لگام پڑ جائے۔ ساس ، بہو ، مىاں ، بىوى ، بھاوج اور نند سب کی زبان پر قفلِ مدىنہ لگ جائے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ گھر میں  کوئى لڑائى نہىں ہوگى۔ زىادہ تر لڑائى زبان کے سبب ہوتى ہے۔ حضرت مفتى احمد ىار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے لکھا ہے کہ ’’تقرىباً 95 فىصد گناہ زبان کى وجہ سے ہوتے ہىں۔ ‘‘([3])اللہ کرىم  ہم سب کو زبان کى حفاظت نصىب فرمائے۔

    اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم

    میاں بیوی میں سے کوئی بَداَخلاق ہو تو دوسرا کیا کرے؟

    سُوال : اگر بىوى بَداَخلاق ہو ىا شوہر بَداَخلاق ہو تو اىک دُوسرے کوکیسے  بَرداشت کىا جائے؟

     جواب : جب بھى کوئى اىسا معاملہ ہو تو سامنے والے فرىق کو ، چاہے وہ زَوجہ ہو یا شوہر ، خاموش رہنا چاہىے ، کیونکہ اگر ایک بولنے لگے ىا بَداَخلاقى پر آجائےاور دُوسرا خاموش رہے  تو لڑائى زىادہ دىر تک نہیں چلے گى۔ اگر دوسرے نے بھى جوابى کار رَوائى کى تو پھر جو ہوتا ہے بس  وہی ہوگا ، اِس لئے اىک دوسرے کو بَرداشت کرنا چاہىے۔ اللہ کے پىارے آخرى نبى ، محمد عَرَبى صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کا فرمانِ عالى شان ہےکہ ’’جس نے اپنى بىوى کے بُرے اخلاق پر صبر کىا تو اللہ پاک اُسے حضرتِ سَیِّدُنا اىّوب عَلَیْہِ السَّلَام کے مصىبت پر صبر کرنے کى مِثل اَجر عطا فرمائے گا۔ اور اگر عورت اپنے شوہر کے بُرے اَخلاق پر صبر کرے تو اللہ پاک اُسے فرعون کى بىوى آسىہ کے ثواب کى مثل اَجر عطا فرمائے گا۔ ‘‘([4]) اب دىکھىں  کہ برداشت کرنے پر کتنا ثواب ہے!! اگر بىوى کی بَد اَخلاقى کی وجہ سے شیطان کے بہکاوے میں آکر شوہر کہے کہ ’’اگر میں نے جواب نہ دیا تو مىرى مونچھىں نىچى ہوجائىں گى‘‘ یا اس  طرح کی کوئی بات سوچے تو بعض اوقات طلاق تک نوبت پہنچ جاتی ہے ، بلکہ کبھی کبھی تو قتل و غارت گرى تک معاملہ پہنچ جاتا ہے۔ جب کوئى بھى فرىق بَداَخلاقى کرے تو دوسرا صبر کرے ، اِنْ شَآءَ



    [1]    یہ رِسالہ۷ رَبِیْعُ الْاَوَّل ۱۴۴۲  ھ بمطابق24اکتوبر 2020 کو ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ کے شعبہ ’’ملفوظاتِ امیرِ اَہلِ سُنّت‘‘نے مُرتَّب کیا ہے۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اَہلِ سُنّت)

    [2]    نسائی ،  كتاب السهو ، باب الفضل فی الصلاة علی النبی ، ص۲۲۲ ،  حدیث : ۱۲۹۴۔

    [3]     مراٰۃ المناجیح ، ۶ / ۵۳۔                                                                                    

    [4]    کتاب الکبائر ، الکبیرة السابعة والاربعون ، ص۲۰۶۔

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن