Gheebat Ki Tabah Kariyan Se 52 Madani Phool
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Gheebat Ki Tabah Kariyan Se 52 Madani Phool | غیبت کی تباہ کاریاں سے52 مدنی پھول

    غیبت کی تباہ کاریاں سے52 مدنی پھول
                
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم طبِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط ”غیبت کی تباہ کاریاں “ سے52 مدنی پھول (1)

    دُرُود شریف کی فضیلت

    فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر دس رَحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس مرتبہ دُرُود ِ پاک پڑھے اللہ پاک اُس پر سو رَحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پرسو مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے اللہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قِیامت شُہَدا کے ساتھ رکھے گا۔ (معجم اوسط، 5/252، حدیث: 2735) مشکل جو سر پہ آپڑى تىرے ہى نام سے ٹلى مشکل کشا ہے تىرا نام تجھ پر درود اور سلام صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    (1) ایک سال کی عبادت کا ثواب

    ایک بار حضرت مُوسیٰ کلیمُ اللہ علیہ السّلام نے بارگاہِ خُداوَندی میں عرض کی:یا اللہ پاک! جو اپنے بھائی کو نیکی کا حکم کرے اور بُرائی سے روکے اُس کی جَزا کیا ہے؟ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا:میں اُس کے ہَر ہَرکَلِمہ کے بدلے ایک ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اور اُسے جہنّم کی سزا دینے میں مجھے حَیا آتی ہے۔ (مکاشفۃ القلوب ، ص48) (غیبت کی تباہ کاریاں،ص34)

    (2) بخشِش دِلانے والا عمل

    ” روحُ البیان“ میں یہ حدیثِ قُدسی ہے: جس نے ايک بار بِسْمِ اللہ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْمِ کو اَلْحَمْد شریف کے ساتھ مِلا کر (یعنی بِسْمِ اللہ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْمِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن ختمِ سورت تک)پڑ ھا تو تم گواہ ہوجاؤ کہ میں نے اسے بَخش دیا، اس کی تمام نیکیاں قَبول فرمائیں اور اس کے گناہ مُعاف کر دیئے اور اس کی زَبان کو ہر گز نہ جلاؤں گا اور اس کو عذابِ قبر، عذابِ نار، عذابِ قِیامت اور بڑے خوف سے نَجات دوں گا۔ (تفسیرروح البیان، 1/9) ملانے کا مزید واضح طریقہ مُلاحَظہ فرما لیجئے : بِسْمِ اللہ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْ ۔ مِلْ ۔ حَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن ۔ ۔۔ ۔ سورت پوری کیجئے۔(غیبت کی تباہ کاریاں،ص37)

    (3) 4نصیحتیں

    حضرتِ ابراہیم بن اَدہم رحمۃُ اللہ علیہ ارشادفرماتے ہیں :میں کوہِ لبنان میں کئی اولیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم کی صُحبت میں رہا، ان میں سے ہر ایک نے مجھے یہی وصیّت کی کہ جب لوگوں میں جاؤ توانہیں ان چار باتوں کی نصیحت کرنا :(1) جو پیٹ بَھر کر کھائے گا اُسے عبادت کی لَذّت نصیب نہیں ہوگی (2)جو زیادہ سوئے گا اس کی عمر میں بَرَکت نہ ہوگی (3)جو صِرف لوگوں کی خُوشْنُودی چاہے گا وہ رِضائے الہٰی سے مایوس ہوجائے گا (4) جو غیبت او ر فُضُول گوئی زیادہ کرےگا وہ دینِ اسلام پر نہیں مرے گا۔ (منہاج العابدین،ص 98)(غیبت کی تباہ کاریاں،ص46)

    (4) مسلمان كی بے عزّتی كبیرہ گناہ ہے

    رسولِ بے مِثال، بی بی آمِنہ کے لال صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم و رضی اللہ عنہا کا فرمانِ عالیشان ہے:بے شک کسی مسلمان کی ناحَق بے عزّتی کرنا کبیرہ گناہوں ميں سے ہے۔ (ابوداود،4/353، حدیث:4877) (غیبت کی تباہ کاریاں،ص58)

    (5) جہنّم پر حرام آنکھیں

    اللہ پاک نے حضرتِ موسیٰ کلیمُ اللہ علیہ السّلام کی طر ف وحی فرمائی:”اے موسیٰ!میں نے تین قِسم کی آنکھوں کو جہنّم پر حرام فرمادیاہے، (1) وہ آنکھ جو راہِ خدا میں پہرا دیتی ہے ، (2) وہ آنکھ جو اللہ پاک کی حرام کردہ چیزوں سے رُک جاتی ہے اور (3) وہ آنکھ جو میرے خوف سے روتی ہے اور آنسو کے علاوہ ہر شے کی ایک جزا ہے اور آنسو کی جزا رحمت، مغفرت اور جنَّت میں داخلے کے علاوہ کچھ نہیں۔“(بحرالدموع، ص172)(غیبت کی تباہ کاریاں،ص77)

    (6) تم جنّت میں میرے ساتھ ہوگے

    ایک شخص نے بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہو کر عرض کی:یا رسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! میں صرف ایک مہینے کے روزے رکھتا ہوں، اس پر اِضافہ نہیں کرتا اور صرف پانچ نَمازیں پڑھتا ہوں اس سے زیادہ نہیں پڑھتا اور میرے مال میں زکوٰۃ فرض نہیں اور نہ ہی مجھ پر حج فرض ہے اور نہ ہی نَفل حج کرتا ہوں، میں مرنے کے بعد کہاں جاؤں گا؟رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے تَبَسُّم فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا:تم جنَّت میں میرے ساتھ ہو گے جب کہ تم اپنے دل کو دو باتوں یعنی خِیانت اور حَسَد سے بچاؤ اور اپنی زَبان کو دو باتوں یعنی غیبت اور جھوٹ سے اور دوباتوں سے آنکھوں کو بچاؤ یعنی جس کی طرف نظر کرنا اللہ پاک نے حرام قرار دیا ہے ا ُس کی طرف نہ دیکھو اور کسی مسلمان کو حقارت سے نہ دیکھو۔ (قوت القلوب ،1/433)(غیبت کی تباہ کاریاں،ص78)

    (7) ہر سُنی سُنائی بات کرنے والا

    اس فرمانِ مصطَفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو ذِہن میں دُہرایئے: ” کَفٰی بِالْمَرْءِ کَذِباً اَنْ یُّحَدِّثَ بِکُلِّ مَاسَمِعَ “ یعنی کسی انسان کے جھوٹا ہونے کویہی کافی ہے کہ وہ ہر سُنی سُنائی بات (بغیر تحقیق کئے) بیان کردے۔( مقدّمہ صحیح مسلم، ص17، حدیث:7)(غیبت کی تباہ کاریاں ، ص91)

    (8) مَحبّتوں کے چوروں سے بچو

    بُزرگانِ دین رحمۃُ اللہ علیہم فرماتے ہیں: عقلوں کے دشمنوں اور مَحبّتوں کے چوروں سے بچو! یہ چور بَدگوئی کرنے والے اورچُغلی کھانے والے ہیں اور چور تو مال چُراتے ہیں جبکہ یہ(غیبتیں اور چُغلیاں کرنے والے) لوگ محبّتیں چُراتے ہیں۔ (المستطرف، 1/151) (غیبت کی تباہ کاریاں،ص94)

    (9) مَرنے سے ایک سال پہلے

    اُمُّ المؤمنین حضرتِ عائِشہ صِدّیقہ رضی اللہ عنہ ا سے روایت ہے کہ جب اللہ پاک کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے مَرنے سے ایک سال پہلے ایک فِرِشتہ مُقرَّر فرما دیتا ہے جو اُس کو راہِ راست پر لگاتا رہتا ہے حتّٰی کہ وہ خیر(یعنی بھلائی) پر مَرجاتا ہے اور لوگ کہتے ہیں:فُلاں شخص اچّھی حالت پر مَرا ہے۔ جب ایسا خوش نصیب اور نیک شخص مرنے لگتا ہے تو اُس کی جان نکلنے میں جلدی کرتی ہے، اُس وقت وہ اللہ پاک سے ملاقات کو پسند کرتا ہے اور اللہ پاک اس کی ملاقات کو ۔ جب اللہ پاک کسی کے ساتھ بُرائی کا ارادہ کرتا ہے تو مرنے سے ایک سال قبل ایک شیطان اُس پر مُسلَّط کردیتا ہے جو اُسے بہکاتا رہتا ہے حتیّٰ کہ وہ اپنے بَدتَرین وقت میں مرجاتا ہے، اُس کے پاس جب موت آتی ہے تو اُس کی جان اٹکنے لگتی ہے، اس وقت یہ شخص اللہ پاک سے ملنے کو پسند نہیں کرتا اور اللہ اس سے ملنے کو۔ (موسوعۃ لابن ابی الدنیا ،5/443، حدیث:157 ملخصاً) (غیبت کی تباہ کاریاں،ص96)
    1 امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب” غیبت کی تباہ کاریاں“ سے چند احادیث مبارکہ اور فَرامِین ِبُزرگان دین کا مَجموعہ۔

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن