Hadaiq e Bakhshish
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

کیٹیگریز

حدائق بخشش

شیئر کیجئے

مصنف:

Imam-e-Ahl-e-Sunnat Ahmad Raza Khan

  • پبلشر: Maktaba-tul-Madina

  • تاریخ اشاعت: June 30 ,2003

  • اپڈیٹ تاریخ: October 29, 2020

  • کیٹیگری: Hamd-o-Naat

  • کل صفحات: 272

  • ISBN نمبر: N/A

کتاب کے بارے میں:

حدائق بخشش

اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کی نعتیہ شاعری، جو "حدائقِ بخشش" کے نام سے مشہور ہے، اسلامی ادب کی ایک اہم اور قابلِ قدر حصہ ہے۔ اعلی حضرت کا عشق رسول ﷺ بے مثال تھا اور ان کی شاعری میں اس عشق کا بھرپور اظہار ملتا ہے۔ ان کی نعتیہ شاعری میں رسولِ اکرم ﷺ کی تعریف و توصیف کے اعلیٰ نمونے موجود ہیں، جنہیں سن کر دل محبتِ رسول ﷺ سے لبریز ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ وہ فرماتے ہیں:
وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں
تیرے دن اے بہار پھرتے ہیں

کلام امام احمد رضا خان

" اعلی حضرت کی شاعری میں "شانِ مصطفی ﷺ" کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔ ان کے کلام میں ایسی گہرائی اور محبت نظر آتی ہے جو عام فہم کو بھی متاثر کرتی ہے۔ اعلی حضرت کی نعت میں عشق نبی ﷺ کا اظہار اس طرح ہوتا ہے کہ سننے والا خود کو نبی ﷺ کے قریب محسوس کرتا ہے۔ جیسے کہ وہ کہتے ہیں:
واہ کیا جود و کرم ہے شہِ بطحا تیرا
نہیں سنتا ہی نہیں مانگنے والا تیرا

احمد رضا خان کا شان مصطفی بیان کرنے کا انداز

حدائقِ بخشش" میں موجود اعلی حضرت کی نعتیں ان کے عشقِ نبی ﷺ کا عملی مظہر ہیں۔ ان کی منقبت اور ثناء خوانی میں رسولِ اکرم ﷺ کے اوصاف کو بہترین الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ ان کی مشہور نعت "واہ کیا جود و کرم ہے شہِ بطحا تیرا" میں نبی ﷺ کے کرم اور سخاوت کا ذکر اتنے دلکش انداز میں کیا گیا ہے کہ ہر پڑھنے والا اور سننے والا متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

اعلی حضرت امام احمد رضا خان کی نعتیہ شاعری میں سیرتِ نبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا گیا ہے۔ ان کی شاعری میں نہ صرف محبتِ رسول ﷺ ہے بلکہ حضور اکرم ﷺ کی زندگی کے مختلف واقعات اور اوصاف کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جو کہ ان کے عشق نبی ﷺ کا مظہر ہے۔ جیسا کہ وہ فرماتے ہیں
وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا، وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو
جان ہیں وہ جہان کی، جان ہے تو جہان ہے

اعلی حضرت کی ثناء خوانی میں عشقِ رسولﷺ

"حدائقِ بخشش" میں موجود اعلی حضرت کا کلام ان کی عاشقانہ جذبات کا بہترین عکاس ہے اور ہر مسلمان کے دل میں عشقِ رسول ﷺ کی شمع کو روشن کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ ان کے اشعار جیسے: "رضا جس پہ کرم ہو تمہارا کبھی اس کو غم سے دوچار ہوگا؟" اعلی حضرت کے عشقِ نبی ﷺ کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے نعتیہ کلام کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

دیگر لینگوجز:

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن