درود شریف کی فضیلت
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Haftwar Madani Muzakira | ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

    book_icon
    ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

    درود شریف کی فضیلت

    ایک مرتبہ خلیفہ ہارون رشید رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بیمار ہو گئے ،  بَہُت عِلاج کروایا مگر شِفا نہ مل سکی ،  اسی حَالَت میں چھ۶ مہینے گزر گئے ۔ ایک دِن اسے پتا چلا کہ حضرتِ سَیِّدُنا شیخ شبلی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اس کے مَـحَل کے پاس سے گزر رہے ہیں تو اس نے انہیں اپنے پاس تشریف لانے کی درخواست کی۔ جب آپ تشریف لائے تو اسے دیکھ کر اِرشَاد فرمایا: فِکْر نہ کرو اللہ پاک کی رَحْمَت سے آج ہی آرام آجائے گا۔ پھر آپ نے دُرُودِ پاک پڑھ کر بادشاہ کے جِسْم پر ہاتھ پھیرا تو وہ اُسی وَقْت تَنْدُرُسْت ہو گیا۔ [1]

    ہر دَرْد کی دوا ہے صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّد

    تعویذِ ہر بلا ہے صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّد

    صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    طلب علم کے خواہاں

    حضرتِ سیِّدُنا ابو صالِح رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سَیِّدُنا عبداللہ بن عبّاس رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی ( عِلْمِ دین پر مَبْنِی) ایک ایسی مَـجْلِس دیکھی ، جس پر اگر سارے  قُرَیْش فَخْر کریں تو یہ واقعی ان کے لئے قابِلِ فَخْر ہے ۔ کیا دیکھتا ہوں کہ اس قَدْر لوگ حضرتِ سَیِّدُنا عبداللہ بن عبّاس رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما کے گھرکے پاس جَمْع ہو گئے کہ راستہ تنگ پڑ گیا اور لوگوں کا ایسا تانتا بندھا کہ کوئی شخص ان کے درمیان سے گزَر کر اِدھر اُدھر نہیں جا سکتا تھا۔ چُنَانْچِہ میں نے آپ کی خِدْمَت میں حاضِر ہو کر لوگوں کے دروازے پر جَمْع ہونے کی اِطِّلَاع دی تو آپ نے مجھے وُضُو کیلئے پانی لانے کا حُکْم دیا اور پھر وُضُو کے بعد آپ نے مَسْنَد پر تشریف فرما ہو کر فرمایا: باہَر جا کر کہو کہ جسے قرآنِ مجید یا اس کے حُرُوف یا اس سے مُتَعَلِّق کچھ پوچھنا ہے ،  اندر آجائے ۔ فرماتے ہیں: میں نے جیسے ہی لوگوں کو اندر آنے کی اِجازَت دی تو اتنے لوگ اندر داخِل ہوئے کہ سارا گھر بھر گیا۔ پھر انہوں نے جس چیز کے مُتَعَلِّق بھی سوال کیا ، آپ نے ان کو جواب اِرشَاد فرمایا بلکہ ان کے سوال سے کچھ زِیادَہ ہی بیان کیا ،  پھر فرمایا کہ اپنے دوسرے بھائیوں کا بھی خَیال کرو تو وہ لوگ باہَر چلے گئے ۔

    پھرآپ نے قرآنِ مجید کی تفسیر یا تاویل کے بارے میں سوال پوچھنے والے لوگوں کو اندر بلانے کا حُکْم اِرشَاد فرمایا ،  جب انہیں بھی اندر آنے کی اِجازَت ملی تو ان سے بھی سارا گھر بھر گیا۔ پھر انہوں نے بھی جو جو سوالات کئے آپ نے ان کے جوابات دیئے بلکہ مَزید کچھ علمی باتیں بھی بتائیں۔ پھر ان سے بھی اِرشَاد فرمایا: اپنے دوسرے بھائیوں کا خَیال کرو۔ تو وہ باہَر چلے گئے ۔ اس کے بعد اِرشَاد فرمایا: اب جا کر ان لوگوں کو بُلا لاؤ جنہوں نے حَلال و حَرام اور فقہ کے بارے میں پوچھنا ہے ۔ وہ آئے تو ان سے بھی مُکَمَّل گھر بھر گیا۔ انہوں نے بھی جو جو پوچھا



    [1]      راحت القلوب( فارسی) ،  ص۵۰

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن