Faizan e Hazrat Abdullah Bin Zubair
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
Type 1 or more characters for results.
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Hazrat Abdullah Bin Zubair | فیضانِ حضرت عبد اللہ بن زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا

فیضانِ حضرت عبد اللہ بن زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

فیضانِ حضرت عبد اللہ بن زبیر  رضی اللہُ عنہما

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : اللہ پاک کی خاطر آپس میں محبت رکھنے والے جب آپس میں ملیں اور ہاتھ ملائیں اور نبی (  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) پر دُرُودِپاک بھیجیں تو اُن کے جدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ۔   (مسند ابو یعلی،3/95، حدیث:2951)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب                               صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد 

پہلامُہَاجِر بچّہ

اللہ پاک کے رحمت والےپیارے پیارے آخری نبی  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  جب مکہ ٔ پاک سے ہجرت فرما کر مدینۂ پاک تشریف لائے توشَوَّالُ المُکَرَّم کے پُربہارمہینے میں مہاجرین صحابہ ٔ کرام  علیہمُ الرّضوان  کے ہاں مقامِ قُبا پر ایک پیارے سے بچے کی ولادت ہوئی، بچے کی والدہ محترمہ نےبارگاہِ رسالت  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  میں حاضر ہوکر اپنے چاند جیسے شہزادے کو رسولِ پاک  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کی مبارک گود میں ڈال دیا ، اللہ پاک کے پیارے پیارے آخری نبی  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  نے کھجور منگوا ئی اوراِسےاپنے مبارک منہ سےچبا کر بچے کے منہ میں ڈال دیا، یوں اُس خوش نصیب بچےکے پیٹ میں سب سے پہلے جو بابرکت غِذا گئی و ہ دوجہاں کے سردار ،مکے مدینے کے تاجدار  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کا مبارک لعاب شریف اور کھجور تھی۔ آپ  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  نے اُن پر اپنا مبارک ہاتھ پھیرا اور بچے کے لئےدُعائے برکت فرمائی ،یہ خوش نصیب بچہ مدینہ ٔ پاک میں مسلمانوں میں پیدا ہونے والا پہلا بچہ تھا جس کی پیدائش سے صحابۂ کرام  علیہمُ الرّضوان  کو بہت زیادہ خوشی ہوئی کیونکہ یہودی کہا کرتے تھے کہ ہم نے مسلمانوں پر جادو کردیا ہے،اِن کے ہاں اَولاد نہیں ہوگی۔ ایک اور روایت میں ہےکہ جب مہاجرین صحابہ ٔ کرام  علیہمُ الرّضوان  مدینۂ پاک تشریف لاکر یہاں رہنے لگے اور اُن کےہاں اَولاد نہ ہوئی تو یہودی بولے: ہم نے اِن پر جادو کردیاہے یہاں تک کہ لوگوں میں یہ بات مشہور ہوگئی تو سب سے پہلے حضرت عبداللہ بن زبیر  رضی اللہُ عنہما  کی وِلادت ہوئی ان کی ولادت پرصحابہ ٔکرام  علیہمُ الرّضوان  نے اِتنی زور سے نعرۂ تکبیر لگا یا کہ پورا مدینہ اللہ اکبر کے نعرےسے گونج اُٹھا ،اللہ پاک کے پیارے پیارے آخری نبی  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  نے حضرتِ ابوبکر صدیق  رضی اللہُ عنہ  (جواُس بچے کے نانا جان تھے)کوحکم اِرشاد فرمایا کہ اِن کے کان میں اَذان دو اور پھر خود اِس سعادت مند بچے کا نام عبد اللہ رکھا۔  (زرقانی علی المواہب، 2/356، سیراعلام النبلا،4/461،مستدرک ،4/709،حدیث:6386)

میں خود نام رکھوں گا

                                                ترمذی شریف میں ہے : حضور  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  نے حضرتِ زبیر  رضی اللہُ عنہ  کے گھر میں چراغ دیکھا تو حضرتِ بی بی عائشہ  رضی اللہُ عنہا سے اِرشاد فرمایا: لگتا ہے کہ اسما (  رضی اللہُ عنہا ) کے گھر وِلادت ہوئی ہے لہٰذا تم اُس بچے کا نام نہ رکھنا ، میں خود اُس کا نام رکھوں گا پھر آپ  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  نے اُن کا نام عبداللہ رکھا اوراپنے مبارک ہاتھوں سے گھٹّی عطا فرمائی۔ (ترمذی،5/449،حدیث:3852)

ناناجان کے نام پر نام اورکنیت

حضرت عبداللہ بن زبیر  رضی اللہُ عنہ  فرماتے ہیں : میرا نام عبداللہ اورکنیت ابوبکر میرے نانا جان کے نام اور کنیت پر رکھی گئی ۔ البتہ آپ کی ایک کنیت ابوخُبَیْب بھی ہے۔ (مستدرک ، 4/709، حدیث:6385) آپ کے والدِ محترم حضرتِ زبیر  رضی اللہُ عنہ  نے آپ سے فرمایا: لوگوں میں سب سے زیادہ تم حضرت ابوبکر صدیق  رضی اللہُ عنہ  کے مُشابہ (یعنی مِلتے جُلتے) ہو۔   (الاصابہ،4/81)

عالی شان گھرانہ

                        اے عاشقانِ صحابہ و اہلِ بیت! حضرت ِ عبداللہ بن زبیر  رضی اللہُ عنہما  کی عظمت و شان کے کیا کہنے ،آپ کا خاندان بڑا عالی شان ہے،آپ کے والدِ محترم ان دس خوش نصیب صحابہ  ٔکرام میں سے ایک ہیں جن کو مصطفےٰ جانِ رحمت  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کی مبارک زبان سے دُنیا میں ہی جنّت کی خوشخبری عطاہوئی تھی یعنی آ پ عشر ہ ٔمُبَشَّرہ میں سے ہیں۔ آپ کی امی جان حضرتِ بی بی اسما  رضی اللہُ عنہا بھی بڑی شان والی ہیں کیونکہ وہ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ،حضرتِ ابوبکر صدیق  رضی اللہُ عنہ  کی شہزادی اور مُسلمانوں کی امّی جان حضرتِ بی بی عائشہ صدیقہ  رضی اللہُ عنہا کی بہن ہیں۔

اہلِ بیت ِ اطہار کی زبانی شانِ حضرتِ عبداللہ بن زبیر  رضی اللہُ عنہما  

                                                ایک مرتبہ حضرتِ عبد اللہ بن عبَّاس  رضی اللہُ عنہما  کے پاس حضرتِ عبد اللہ بن زُبیر  رضی اللہُ عنہما  کا ذکرِ خیرہوا توآپ نے فرمایا: ’’حضرتِ عبد اللہ بن زُبیر  رضی اللہُ عنہما  اِسلام میں پاکیزہ زندگی کے مالک اور قرآن ِ کریم کے قاری ہیں۔ آپ کے والد حضرتِ زُبیر  رضی اللہُ عنہ  ،  والدہ حضرتِ بی بی اَسماء  رضی اللہُ عنہا ، نانا جان اُمیرُ المُؤْمِنین حضرتِ ابوبکر صدیق  رضی اللہُ عنہ  ، پھوپھی جان اُمُّ المؤمنین حضرتِ بی بی خدیجہ  رضی اللہُ عنہا ، دادی حضرتِ بی بی صَفِیَّہ  رضی اللہُ عنہا اور خالہ جان اُمُّ المؤمنین حضرتِ بی بی عائشہ صدیقہ  رضی اللہُ عنہا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن