Dawateislaimi kay idareAl madina tul ilmiya ka taruf
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Ihya ul Uloom Jild 5 | اِحْیاءُ الْعُلوم جلد پنجم

    Dawateislaimi kay idareAl madina tul ilmiya ka taruf

    book_icon
    اِحْیاءُ الْعُلوم جلد پنجم
                
    عُمدہ اَخلاق کی پہچان اوراُن کواَپنانے کے طریقوں کا بیان اِحْيَاءُ الْعُلُوْم مُتَـرْجَم (جلد : 5) مُصَنِّف حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرت سیِّدُنا اِمام محمد بن محمد غزالی شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْکَافِی ( اَ لْمُتَوَفّٰی ۵۰۵ ھـ ) پیش کش : مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ (شعبہ تراجِمِ کُتُب) ناشِر مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحَابِکَ یَا حَبِیْبَ اللہ نام کتاب : اِحْیَاءُ الْعُلُوْم مُتَـرْجَم (جلد : 5) مُؤ َلِّف : حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرت سیِّدُنا اِمام محمد بن محمد غزالی شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْکَافِی ( اَ لْمُتَوَ فّٰی ۵۰۵ ھـ ) مُتَـرْجِمِیْن : مَدَنی عُلَما(شعبہ تراجِمِ کُتُب) پہلی بار : صفرالمظفر ۱۴۳۶ ھ ،ستمبر2014ء تعداد : 5000 (پانچ ہزار) ناشِر : مَکْتَـبَةُ الْمَدِیْنہ فیضانِ مدینہ محلّہ سوداگران پُرانی سبزی منڈی بابُ المدینہ کراچی تصدیق نامہ تاریخ : ۷ شَوَّالُ الْمُکَرَّم ۱۴۳۵ھ حوالہ نمبر : ۱۹۵ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوة ُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْنَ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْن تصدیق کی جاتی ہے کہ کتاب’’ اِحْیَاءُ الْعُلُوْم ‘‘(مُتَرجَم جلد : 5،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)پرمجلس تَفْتِیْشِ کُتُب و رَسائل کی جانِب سے نظرثانی کی کوشش کی گئی ہے۔مجلس نے اسے عقائد،کُفریہ عِبارات،اَخلاقیات، فقہی مسائل اور عَربی عبارات وغیرہ کے حوالے سے مقدور بھرمُلاحَظَہ کر لیا ہے،البتہ کمپوزنگ یا کِتابت کی غَلَطیوں کا ذِمَّہ مجلس پر نہیں۔ مجلس تَفْتِیْشِ کُتُب ورسائل(دعوتِ اسلامی) 4-8-2014 ilmia@dawateislami.net WWW.dawateislami.net, E.mail : مدنی التجا : کسی اور کو یہ کتاب چھاپنے کی اِجازت نہیں۔ ٭…٭…٭…٭…٭…٭ دعوتِ اسلامی کے سُنَتَّوں کی تربیت کے مَدَنی قافلوں میں سفر اور روزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کرکے ہرمَدَنی(اسلامی)ماہ کے ابتدائی 10دن کے اندراندر اپنے یہاں کے (دعوت اسلامی کے)ذِمَّہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی برکت سے پابندے سُنَّت بننے،گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظتکے لئےکڑہنے کا ذہن بنے گا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    ’’اُمَّت پر احسانِ عظیم‘‘کے14 حُروف کی نسبت سےاس کتاب کو پڑھنے کی’’14 نیّتیں‘‘

    فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ ( المعجم الکبيرللطبرانی ،۶/۱۸۵، حديث : ۵۹۴۲) دومَدَنی پھول : (۱)بِغیراچّھی نیّت کےکسی بھی عمَلِ خیرکا ثواب نہیں ملتا۔ (۲)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتناثواب بھی زِیادہ۔ (۱)ہر بارحمد وصلوٰۃ اور تَعَوُّذوتَسْمِیہ سے آغاز کروں گا۔(اسی صَفْحَہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے اس پر عمل ہوجائے گا)۔(۲)رِضائے الٰہی کے لئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔ (۳) حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اورقبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا۔ (۴)قرآنی آیات اوراَحادیث ِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا۔(۵)جہاں جہاں’’ اللّٰہ ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اورجہاں جہاں ’’سرکار‘‘ کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم اورجہاں جہاں کسی صحابی یا بزرگ کا نام آئے گا وہاں رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اور رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ پڑھوں گا۔(۶)رضائے الٰہی کے لئے علم حاصل کروں گا (۷)اس کتاب کا مطالعہ شروع کرنے سے پہلے اس کے مؤلِّف کو ایصال ثواب کروں گا۔ (۸)(اپنے ذاتی نسخے پر)عِندَالضرورت خاص خاص مقامات انڈر لائن کروں گا۔ (۹)(اپنے ذاتی نسخے کے )’’یادداشت‘‘والے صَفْحَہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا۔ (۱۰)اولیا کی صفات کواپناؤں گا۔(۱۱)اپنی اصلاح کے لئے اس کتاب کے ذریعے علم حاصل کروں گا۔(۱۲)دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔اس حدیثِ پاک’’ تَھَادَوْاتَحَابُّوْا ‘‘ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی۔( مؤطاامام مالک ،۲/ ۴۰۷، حديث : ۱۷۳۱) پر عمل کی نیت سے(ایک یا حسب ِ توفیق)یہ کتاب خریدکر دوسروں کوتحفۃًدوں گا۔ (۱۳)اس کتاب کے مطالَعہ کا ثواب ساری اُمّت کو ایصال کروں گا۔اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے روزانہ فکر ِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کا رسالہ پر کیا کروں گا اور ہرمدنی(اسلامی)ماہ کی10تاریخ تک اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروا دیا کروں گااورعاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میںسفر کیا کروں گا۔ (۱۴)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا (ناشِرین وغیرہ کو کتابوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)۔

    المد ینۃُ العِلمیہ

    از : شیخ طریقت، امیرِ اہلسنّت ،بانی دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطّاؔرقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اَ لْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تبلیغ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعَتِ عِلْمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسن خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس’’ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ ‘‘بھی ہے جودعوتِ اسلامی کے عُلما ومفتیانِ کرام کَثَّرَھُمُ اللہُ السَّلَام پرمشتمل ہے، جس نے خالص علمی، تحقیقی او راشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں : (۱)شعبہ کُتُبِ اعلیٰحضرت (۲)شعبہ تراجِمِ کُتُب (۳)شعبہ درسی کُتُب (۴)شعبہ اِصلاحی کُتُب (۵)شعبہ تفتیْشِ کُتُب (۶)شعبہ تخریج ’’ اَلْمَدِ یْنَۃُالْعِلْمِیَہ ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،عظیم البَرَکت،عظیمُ المرتبت، پروانَۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامی سنّت ، ماحی بِدعت، عالِم شَریعَت، پیر ِ طریقت،باعث ِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسْع سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی ، تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول’’ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ ‘‘کودن گیارہویں اوررات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہرعَملِ خیر کو زیورِ اِخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ہمیں زیرِ گنبد ِخضرا شہادت،جنَّتُ البقیع میں مدفن اور جنَّتُ الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم رمضان المبارک ۱۴۲۵ ھـ

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن