Nafarmanon Se Nafrat Karna Aur Is Mutaliq Waqiat
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Insaniyat Ki Sab Say Bari Khidmat | انسانیت کی سب سے بڑی خدمت

    Nafarmanon Se Nafrat Karna Aur Is Mutaliq Waqiat

    book_icon
    انسانیت کی سب سے بڑی خدمت
                
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَـلِیْنط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمطبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمط

    انسانِیت کی سب سے بڑی خدمت()

    (1)

    درود شریف کی فضیلت

    کسی بزرگ نے ایک شخص کوانتِقال کے بعد خواب میں دیکھ کرپوچھا:مَا فَعَلَ اللهُ بِكَ؟ یعنی اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا مُعامَلہ فرمایا؟ کہا: اللہ پاک نے مجھے بخش دیا۔ پوچھا: کس سبب سے؟ بولا: میں ایک مُحدِّث صاحِب کے یہاں حدیثِ پا ک لکھا کرتا تھا ، اُنہوں نے نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَروَر صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر دُرُودِ پا ک پڑھا تو میں نے بُلند آواز سے دُرُودِ پا ک پڑھا نیز حاضِرِین نے سنا تو اُنھوں نے بھی دُرُودِ پا ک پڑھا تواللہ پاک نے اِس کی بَرَ کت سے ہم سب کو بخش دیا ہے ۔(القول البدیع، ص 254) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    نافرمانوں سے لوگ نفرت کرتے ہیں

    پیارے پیارے اسلامی بھائیو!گُناہ کرنا دونوں جہانوں کیلئے باعثِ نقصان و خُسران ہے اورگنہگاروں کیلئے لوگوں کے دلوں سے بھی احترام نکل جاتا ہے،اِس ضِمن میں دعوتِ اسلامی کے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب”جہنّم میں لےجانے والے اعمال(853 صفحات)“جلد اوّل صفحہ 66 تا 67 پر”نیکی کی دعوت“کے مَدنی پھولوں کی خوشبوؤں سے مہکتی 6 رِوایات مُلاحَظہ فرمایئے: ﴿1اُمُّ المُؤمنین حضرت عائشہ صِدِّیقہ رضی اللہُ عنہا نے حضرت امیر مُعاوِیہ رضی اللہُ عنہ کو تحریر بھجوائی: اَمَّا بَعد (یعنی حمدو صلوٰۃ کے بعد)جب بندہ اللہ پاک کی نافرمانی کا کوئی عمل کرتا ہے تو اُس کی تعریف کرنے والے لوگ اُس کی مَذَمَّت کرنے لگتے ہیں۔(کتاب الزہد للامام احمد، ص 186، حدیث: 917 )﴿2حضرت ابو دَرداء رضی اللہُ عنہ فرماتے ہیں:اِس بات سے ڈرو کہ مؤمنین کے دل تم سے نفرت کرنے لگیں اور تمہیں اس کا شُعُور(پتا)بھی نہ ہو(کتاب الزہد لابی داود، ص 205، حدیث: 229) ﴿3حضرت فُضَیل رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:جو بندہ تنہائی میں اللہ پاک کی نافرمانی کرتاہے اللہ پاک مؤمنین کے دلوں میں اُس کے لئے اپنی ناراضی اس طرح ڈال دیتا ہے کہ اُسے اِس کا شُعُور(پتا)بھی نہیں ہوتا﴿4امام محمد بن سِیرِین رحمۃُ اللہِ علیہ جب مقروض ہوئے اور انہیں قرض کے سبب شدید غم لاحِق ہوا تو فرمایا:میں اپنے اِس غم کا سبب چالیس سال پہلے سَر زَد ہونے والے ایک گناہ کو سمجھتا ہوں(حلیۃ الاولیاء،2/307، رقم:2334) ﴿5 حضرت سُلیمان تَیْمی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں:آدَمی پوشیدہ طور پر ایک گناہ کرتا ہے تو ا س کی وجہ سے اس پر ذلّت طاری ہوجاتی ہے(کتاب التوبۃ مع موسوعۃ ابن ابی الدنیا، 3/424، حدیث: 95) ﴿6 حضرت یحییٰ بن مُعاذ رضی اللہُ عنہ فرماتے ہیں:مجھے اُس عاقِل پر تعجب ہے جو اپنی دعا میں تو یہ کہتا ہے کہ یااللہ! مجھے مصیبت میں مُبتَلا کر کے میرے دشمنوں کو خوش نہ کرنا،حالانکہ دشمن کواپنی مصیبت پر خوش کرنے کے اسباب وہ خود ہی پیدا کرتا ہے،آپ رحمۃُ اللہِ علیہ سے پوچھا گیا:وہ کیسے؟ تو جواباً فرمایا:وہ اللہ پاک کی نافرمانی کرتا ہے اوراِس طرح قیامت کے دن اپنے دشمنوں کوخوش کرے گا۔ (الزواجر عن اقتراف الکبائر ،1/29،30) یہاں بھی دے عزّت وہاں بھی دے عزّت الٰہی! پَئے مصطَفٰے جانِ رَحمت صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    انسانیت کی سب سے بڑی خدمت کون سی ہے؟

    پیارے پیارے اسلامی بھائیو! لوگوں کو نیکی کی دعو ت دینااور اُن کو گناہوں سے بچانا بھی یقینا ًبَہُت بڑا نَفع پہنچانے والا کام ہے۔ بیماری،بے روزگاری،قرض داری وغیرہ پریشانیوں کے مواقِع پر پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی دُکھیاری اُمّت کی حاجت بَرآری بھی بیشک نِکوکاری ہے اور اس میں جنَّت کی حقداری ہے مگر انسانیَّت کی سب سے بڑی خدمت یہی ہے کہ اُس کو جہنّم سے بچانے کی تدبیر کی جائے۔یہ انسان کو پہنچایا جانے والا سب سے بڑا نفع ہے۔ منقول ہے:دو خصلتیں ایسی ہیں کہ ان سے افضل کوئی خصلت نہیں ﴿1 اللہ پاک پر ایمان لانا ﴿2مسلمانوں کو نفع پہنچانا اوردو خصلتیں ایسی ہیں کہ ان سے زیادہ بُری کوئی خَصلت نہیں﴿1 اللہ پاک کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ﴿2 مسلمانوں کو تکلیف دینا۔ (المنبہات، ص3)

    صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    دُنیا بھر سے بہتر

    رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حضرتِ عَلیُّ المرتَضیٰ شیرِ خدا رضی اللہُ عنہ سے اِرشاد فرمایا:اے علی !اللہ پاک تمہارے ذَرِیعے کسی شخص کو راہِ راست پر لے آئے تو یہ تمہارے لیے اُن تمام چیزوں سے بہتر ہے جن پر سورج طُلوع ہوتاہے۔(یعنی دنیا کی تمام چیزوں سے بہتر ہے) (معجم کبیر ،1/332، حدیث:994)

    سُرخ اُونٹوں سے بہتر

    پیارے پیارے اسلامی بھائیو! خوب خوب نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچاتے رہئے، آپ کی نیکی کی دعوت سے اگر صِر ف ایک فرد ہی عشقِ رسول کاجام غَٹ غَٹاگیا،راہِ ہدایت پاگیا،اُسے دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول بھا گیا،وہ سنّت کی شاہراہ پر آ گیا،نَمازوں کی لذّتیں پا گیا،اپنے آپ کو نیک بندوں میں کَھپا گیاتو اِن شاءَ اللہُ الکریم آپ کا بھی بیڑا پار ہو جائے گا۔ایک اوررِوایت میں ہے:اللہ پاک کے پیارے پیارے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:اگر اللہ پاک تمہارے ذَرِیعے کسی ایک شخص کوہدایت عطا فرمائے تو یہ تمہارے لئے اس سے اچھاہے کہ تمہارے پاس سُرخ اُونٹ ہوں۔ (مسلم، ص1311، حدیث:2406)

    سُرخ اُونٹوں سے کیا مُراد ہے؟

    حضرت علامہ یحییٰ بن شَرَف نَوَوِی(نَ۔وَ۔وی) رحمۃُ اللہِ علیہ اِس حدیثِ نَبَوی (نَ۔ بَ ۔ وی ) کی شَرح میں لکھتے ہیں:سرخ اونٹ اہلِ عَرَب کا بیش قیمت مال سمجھا جاتا تھا ، اِس لئے ضَرْبُ الْمَثَل(یعنی کہاوت)کے طور پر سُرخ اُونٹوں کا ذکر کیا گیا۔ اُخْرَوی (اُخْ۔رَوی) اُمُور کو دُنیوی چیزوں سے تَشبِیہ(تَش۔بِیہ یعنی مثال)دینا صِرف سمجھانے کے لئے ہے،ورنہ حقیقت یہی ہے کہ ہمیشہ باقی رہنے والی آخِرت(کی نعمت)کا ایک ذرّہ بھی دُنیا اور اِس جیسی جتنی دنیائیں تصوُّر کی جاسکیں،اُن سب سے بہتر ہے۔(شرح مسلم للنووی ،15/178 ) حضرتِ مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہِ علیہ اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں:یعنی ایک کافر کو مسلمان بنانا،دُنیا کی بڑی(سے بڑی)دولت سے بھی بہتر ہے بلکہ کافر کو قتل کرنے سے بہتر(یہ)ہے کہ اُسے رَغبت دے کر مسلمان کرلیا جاوے کہ (اللہ نے چاہا تو)اس سے اس کی(آیَندہ) ساری نسل مسلمان ہوگی۔(مراۃالمناجیح،8/416) مُبلِّغ بنوں کاش! میں سُنّتوں کا سَدا دیں کی خدمت کروں یہ دُعا ہے (وسائل بخشش ،ص332) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد #**

    12ماہ مَدَنی قافلے میں سفر کی نیت کی بَرَکت سے” کینسر “ چلا گیا!

    **# پیارے پیارے اسلامی بھائیو! نیکی کی دعوت کا جذبہ پانے،سنتوں پرعمل کرنے ، نیکیوں کاثواب کمانے،دل میں عشقِ رسول کی شمع جلانے کیلئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وا بَستہ رہئے،اپنے ایمان کی حفاظت کیلئے کُڑھتے رہئے،نَمازوں کی پابندی جاری رکھئے،سنتوں پر عمل کرتے رہئے،” نیک اعمال “ کے مطابِق زندَگی گزاریئے اور اِس پر استِقامت پانے کیلئے ہر روز”جائزہ“کر کے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرتے رہئے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوتِ اسلامی کے ذِمّے دار کو جمع کروادیجئے اور اپنے اِس دینی مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشِش کرنی ہے“کے حُصول کی خاطرپابندی سے ہرماہ کم از کم تین دن کے سنّتیں سیکھنے سکھانے کے مَدَنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ سنّتوں بھرا سفر کیجئے۔آیئے! آپ کی ترغیب و تحریص کیلئے آپ کو ایک مَدَنی بہار سناؤں،لاہور کے ایک اسلامی بھائی کی امّی جان تقریبًا تین سال سے کینسر کے مَرَض میں مُبتَلا تھیں،ہر دو ماہ بعد ان کے ٹیسٹ ہوتے تھے۔امّی جان کے بڑھتے ہوئے مَرَض اور روز روز ڈاکٹر وں کے پاس چکّر لگانے کی پریشانی دیکھی نہیں جاتی تھی۔ ایسے میں رَمَضانُ المُبارَک( 1430ھ )کی تشریف آوری ہوئی ۔ان اسلامی بھائی نے عاشِقانِ رسول کے ساتھ اعتِکاف کرنے کی سعادت حاصل کی ، وہاں اپنی امّی جان کے لیے خوب دُعا کی اور دینی ماحول کی بَرَکت سے عاشقانِ رسول کے ساتھ12ماہ مَدَنی قافلے میں سفر کی نیَّت کرلی۔ 21 رَمضانُ المبارَک کو والِدہ کے ٹیسٹ ہوئے اور دو دن بعد جب رپورٹس ملیں تو پڑھ کر اُن کی خوشی کی انتِہاء نہ رہی کیونکہ رپورٹس بالکل نارمل تھیں اور تین سال سے کینسر کا جو مَرَض امّی جان کی جان نہیں چھوڑرہا تھا ،اَلحمدُ لِلّٰہ ان کا حُسنِ ظن ہے کہ مَدَنی قافلے میں 12 ماہ سفر کی نیَّت کرنے کی بَرَکت سے ختم ہو چکا تھا۔

    کینسر اور بیماری کیلئے مَدَنی نُسخہ

    قسمت میں لاکھ پیچ ہوں سو بَل ہزار کَج
    یہ ساری گُتھی اِک تِری سیدھی نَظر کی ہے (حدائقِ بخشش ، ص 227) شَرحِ کلامِ رضا:اِس شعر میں میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: یارسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! قسمت میں چاہے کتنی ہی اُلجھنیں اور پریشانیاں لکھی ہوں، آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم بس لُطف و کرم کی ایک سیدھی نظر فرما دیجئے اِن شاءَ اللہُ الکریم تقدیر کی ساری گُتھیاں کُھل اور پیچیدگیاں حَل ہو جائیں گی۔ تاجِ شاہی کا میں نہیں طالِب کردو رحمت کی اِک نظر آقا (وسائل بخشش، ص350) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
    1…یہ مضمون” نیکی کی دعوت “ صفحہ 302 تا 310 ، 312 تا 314 اور 332 تا 340 سے لیا گیا ہے۔

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن