my page 1
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Irshadat e Junaid Baghdadi | ارشادات جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ

    book_icon
    ارشادات جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ
                
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی خَاتمِ النّبِیّٖن ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    اِرشاداتِ جنید بغدادی رحمۃُ اللہِ علیہ

    دُعائے اميرِاہل ِسنّت یاربَّ المُصطفٰے جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”ارشاداتِ جنیدبغدادی“ پڑھ یا سُن لے اُسے اولیائے کِرام کی برکات سے حصّہ عطا فرما اور اس کی ماں باپ سمیت بغیر حساب مغفِرت فرما دے ۔امِین بجاہِ خاتَم ِالنّبیّٖن صلّی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلّم

    ہاتھ کی سُوجن دور ہوگئی (واقعہ)

    حضرتِ سیّدُناعبدالرّحمٰن بن احمدرحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: میں حمّام(Bathroom) میں گیا تو گِرگیا،دردکی وجہ سےہاتھ سُوج گیا،(درود پاک پڑھتے پڑھتے) رات کو اِسی تکلیف میں سوگیا،خواب میں اللہ پاک کےپیارے پیارے آخِری نبی ،مکی مَدَنی ،محمدِعربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت ہوئی، میں نےاِلتجا کرتے ہوئے عرض کی:یارسو لَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! توحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےمجھ سے فرمایا: اے میرے بیٹے!(حالتِ تکلیف میں) تیرے دُرود( پڑھنے)نےمجھے بےچین کردیا۔جب صبح ہوئی تو پیارےآقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی برکت سے دَرْد او رسوجن کا نام ونشان تک نہ تھا ۔( القول البدیع،ص328ملتقطاً) مُشکل جو سَر پہ آپڑى تىرے ہى نام سے ٹلى مُشکل کُشا ہے تىرا نام تجھ پر دُرود اور سلام صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    مختصر تعارف

    سلسلۂ قادرِیّہ رَضَوِیّہ عطاّرِیّہ کے عظیم بُزرگ،دُنیائے تَصَوُّف کے روشن چراغ،ابُوالْقاسم جنید بِن محمد بَغدادی رحمۃُ اللہِ علیہ تیسری صدی ہجری کےبہت بڑے ولیِ کامل اور اپنے وقت کے امام تھے۔آپ کے مبارک ارشادات علمِ تصوّف کے انمول ہیرے ہیں۔آپ کا انتقال شریف27 رَجب شریف کو ہوا،اِن شاءَ اللہُ الکریم آپ کے عُرس مبارک کے موقع پر آپ کی سیرت پر مُشتمل رسالہ منظر ِ عام پر آئے گا۔ صُوفیا کے سردار، شریعت و طریقت کے امام حضرت ِجنید بغدادی رحمۃُ اللہِ علیہ کا مزار شریف عُروسُ البلاد (شہروں کی رونق) بغداد شریف میں ہے۔آپ پیرانِ پیر، حضرت غوثِ اعظم شیخ عبدُالقادر جیلانی رحمۃُ اللہِ علیہ کےمشائخ میں سے ہیں۔اللہ کریم ہمیں آپ کے فیضان سے مالامال فرمائے۔امِین بجاہِ خاتم ِالنّبیّٖن صلّی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلّم صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    بارگاہِ الٰہی سے تائید

    بہت بڑے ولیِ کامل، حضرت ِامام عبدُالکریم بن ہَوَازِن قُشَیْری رحمۃُ اللہِ علیہ نے فرمایا کہ حضرت جنید بغدادی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: میں نے خواب دیکھا کہ گویا میں اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضرہوں ۔ اللہ پاک نے مجھ سے ارشاد فرمایا : ’’اے ابُوالقاسم! جو باتیں تم لوگوں کوبیان کرتے ہو کہاں سے حاصل کرتے ہو؟‘‘میں نے عرض کی : ’’میں صرف حق بات ہی کہتا ہوں ۔‘‘ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا : ’’تم نے سچ کہا۔“(الرسالۃ القشیریۃ، ص423)

    اللہ پاک کی تعریف

    حضرت ِ جنید بغدادی رحمۃُ اللہِ علیہ کو یوں دُعا کرتے سناگیا : اللہ پاک کے لیے تمام تعریفیں ہیں، اے میرے معبود! تیرے لیے اتنی حَمد(یعنی تعریفیں ہیں)جتنی تیرے علم میں ہیں۔ (یعنی اے اللہ پاک! ہم تیری تعریف بیان کرہی نہیں سکتے ،جس طرح تیرے علم کی کوئی حَد نہیں ایسے ہی تیری تعریفیں بھی بے حدو بے شمار ہیں ۔)(حلیۃ الاولیاء،10/300)

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن