عشقِ رسول
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Ishq e Rasool | عِشقِ رسُول

    book_icon
    عِشقِ رسُول

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط                                                                                         

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط                                                              

    عشقِ رسول ([1])

    درود شریف کی فضیلت

    نبیِ رحمت، شفیعِ  امت  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ رحمت ہے : جو کوئی مجھ پر ایک مرتبہ دُرودِ پاک پڑھتا ہے اللہ عَزَّ  وَجَلّ    َ  اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے، اس کے دس گناہ مٹا دئیے جاتے ہیں اور دس درجات بلند کردئیے جاتےہیں۔ ([2])

    صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    آزادی ٹھکرانے والا غلام

    اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدتُنا خدیجہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر  صَلَّی  اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمسے نکاح کے بعد اپنے غلام حضرت سیِّدُنا زید بن حارِثَہ  رَضِیَ   اللّٰہُ   تَعَالٰی    عَنْہ کوپیارےآقا صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خِدْمت میں بطورِ تحفہ پیش کردیا، ایک بار ان کے والد اور چچا فِدیہ کی رقم لے کر ان کو غلامی سے چھڑانے کی خاطر مکۂ مکرّمہ آئے اور حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر صَلَّی اللّٰہ تعالٰی  علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خِدْمت میں حاضر ہو کر عرض کی : اے عبدُ المطلب کی اولاد اور سردارِ قوم کے بیٹے!آپ حرمِ پاک کے رہنے والے ہیں، قیدیوں کورہا کراتے اور انہیں کھاناکھلاتے ہیں۔ہمارا بیٹا آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکا غلام ہے اور ہم اسی کے سلسلے میں آپ کے پا س حاضر ہوئے ہیں ہم پر احسان فرماتے ہوئے فِدیہ قبول کریں اور اس کو رِہا کردیں بلکہ جو فدیہ ہو اس سے زِیادہ لے لیں۔محسنِ کائنات، فخر موجودات صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےارشاد فرمایا : اگر یہی بات ہے تو اس کو بلاؤ اور اسی کو اختیار دے دو، اگر وہ تمہارے ساتھ جانا چاہے تو فدیہ دیئے بغیر اسے لے جاسکتے ہو اور اگر وہ میرے پاس رہنا پسند کرےتو بخدا جو مجھے پسند کرے میں اس کے بدلے فدیہ پسند نہیں کروں گا۔اُنہوں نے خوش ہوکر عرض کی : آپ صَلَّی  اللّٰہ  تعالٰی   علیہ   واٰلہ ٖ وسلَّم نے ہمارے ساتھ بہت انصاف فرمایاہے۔اس کے بعد نبیِ اَکْرم، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرت زید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو بلایا اور پوچھا : کیا تم ان دونوں کو پہچانتے ہو؟عرض کی : جی ہاں! یہ میرے والد اور چچا ہیں۔سردارِ دوجہان، رحْمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنے ارشاد فرمایا :  تم یہ بھی جانتے ہو کہ میں کون ہوں اور میری صحبت بھی ملاحظہ کرچکے ہو ، اب تمہیں اِختیار ہے، چاہو تو میرے پاس رہ جاؤ اور چاہو تو ان کے ساتھچلے جاؤ۔   

    سَیِّدُنا زید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی : حُضُور!میں آپ کے مقابلے میںبھلا کس کو اختیار کر سکتا ہوں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم میرے لئے باپ کی جگہ بھی ہیں اور چچا کی جگہ بھی ۔ان کے والد اور چچا نے کہا :  زید !بڑے افسوس کی بات ہے، کیا تم غلامی کو آزادی پر ترجیح دوگے…؟کیا باپ ، چچا اور سب گھر والوں کو چھوڑ کر غلام رہنا پسند کرو گے؟حضرت زیدرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے (حُضُور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام     کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) کہا : میں نے ان میں ایسی خوبی دیکھی ہے کہ میں ان کے مقابلے میں کسی کو بھی پسند نہیں کرسکتا۔جب حُضُورِ اکرم، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے یہ جواب سنا تو زید بن حارثہ رَضِیَ   اللّٰہُ   تَعَالٰی    عَنْہ  کو حطیمِ کعبہ کے پاس لائے اور وہاں موجود لوگوں کے سامنے فرمایا : گواہ ہوجاؤکہ زیدمیرا بیٹاہے۔حضرت زید رَضِیَ    اللّٰہ   ُ تَعَالٰی     عَنْہ  کے والد اور چچا نے یہ منظر دیکھا تو بہت خُوش ہوئے اور انہیں پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے  پاس  ہی چھوڑ کر چلے گئے۔ ([3])

    جنت بھی لینے آئے تو چھوڑیں نہ یہ گلی

        مونھ پھیر بیٹھیں ہم تری دیوار کی طرف       (ذوقِ نعت، ص۹۲)

    صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ حضرت سیِّدُنا زید بن حارثہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بے چین دلوں کے چَین، رَحْمتِ کونین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم     سے بے پناہ محبت کے سبب آپ سے جدائی اور دوری گوارا نہ کی اور  اپنے اہْلِ خانہ  اور عزیز و اَقارب کے بجائے پیارے آقا مدینے والے مصطفےٰصَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی قربت وصحبت اختیار کرنے ہی کو ترجیح دی کیونکہ محبتِ رسول ہے ہی ایسی انمول نعمت کہ جسے نصیب ہوجائے اسے دنیا کی کسی بھی چیز کی طلب نہیں رہتی۔ صرف  زيد بن حارثہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ      ہی نہیں بلکہ سبھی صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سرکارِ دوعالم، نُورِ مجَسَّم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے حددرجہ محبت رکھتے تھے۔ آئیے شَمعِ رسالت کے اُن پروانوں کے عشْقِ نبی اور تعظیْمِ مُصطفوی  کی کچھ جھلکیاں  مُلاحظہ کیجئے۔

    شمعِ رسالت کے پروانے

    صلح حدیبیہ کے سال قریش نے حضرت سَیِّدُنا عُروہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو (جو ابھی ایمان نہ لائے تھے)شہنشاہِ دو عالم، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پاس بھیجا، انہوں نے دیکھا کہ آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم جب وضو فرماتے تو صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان    وضو کا  پانی  حاصل کرنے کے لئے اس قدر تیزی سے بڑھتے کہ یوں معلوم ہوتا جیسے ایک دوسرے سے لڑ پڑیں گے۔جب لعابِ مبارک  ڈالتے یا ناک صاف کرتے تو صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان         اسے ہاتھوں میں لے کر (بطورِ تبرک) اپنے چہرے اور جسم پر مَل لیتے، آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم انہیں کوئی حکم دیتے تو فوراً تعمیل کرتے اور جب گفتگو فرماتے تو آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سامنے خاموش رہتے اور ازراہِ تعظیم آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھتے۔   

     



    [1]         مبلغ دعوتِ اسلامی و نگرانِ مرکزی مجلسِ شوری حضرت مولانا حاجی ابو حامد محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی نے یہ بیان ۳ ذوالقعدۃ الحرام۱۴۳۳ ہجری بمطابق 20 ستمبر2012  عیسوی بروز اتوار  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں فرمایا۔ضروری ترمیم و اضافے کے بعد ۱۵ ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۵ہجری بمطابق12اکتوبر2014 عیسوی کو تحریری صورت میں پیش کیا جارہا ہے۔ (شعبہ رسائلِ دعوتِ اسلامی مجلس المدینۃ العلمیۃ)

    [2]                   سنن نسائی، کتاب السهو، باب الفضل فی الصلاة علی النبی، ص۲۲۲، حدیث : ۱۲۹۴

    [3]      الاصابة فی تمییز الصحابة، زید بن حارثة، ۲/  ۴۹۵

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن