دُرُودِ پاک کی فضیلت
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Islah ka Raaz | اصلاح کا راز

    book_icon
    اصلاح کا راز

    مَدَنی چینل کے ذریعے انقلاب

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مُتَعَدَّدشعبے ہیں جن کے ذَرِیعے دنیا میں اسلام کی سربلندی اور سنّتوں کی اِحیاء کی کوششیں جاری ہیں ، انہیں میں سے ایک شعبہ ’’مَدَنی چینل‘‘ بھی ہے جس کے ذَرِیعے دنیا کے کئی ممالِک میں T.V. کے ذَرِیعے گھروں کے اندر داخِل ہو کر دعوتِ اسلامی اسلام کا پیغام عام کر رہی ہے ۔ مَدَنی چینل دنیا کا وہ واحد چینل ہے جو کہ سو فیصدی اسلامی رنگ میں رنگا ہوا ہے ، اِس میں نہ فلمیں ڈِرامے ہیں نہ گانے باجے اور نہ عورت کی نمائش ہے نہ ہی کسی قسم کی موسیقی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ    مَدَنی چینل کے ذَرِیعے کئی کُفّار دامنِ اسلام میں آ چکے ہیں ، بے شمار بے نَمازی نَمازوں کے پابند بنے ہیں ، کئی بدکردار افراد حسنِ اخلاق کے پیکر بنے، والدین کے نافرمان فرماں بردار بن گئے ہیں اور لاتعداد افراد صغیر ہ و کبیرہ گناہوں سے تائب ہو کر نیکیوں میں مصروف ہوگئے ہیں ۔ مَدَنی چینل کے ذریعے گھر گھر سنّتوں کا پیغام عام ہو رہا ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  ہماری توقع سے زیادہ مَدَنی چینل کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ یقینا یہ بَرَکت تو بچہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ جب تک مَدَنی چینل گھر یا دفتر وغیرہ کے T-V میں آن رہے گا کم ازکم اس وقت تو مسلمان گناہوں بھرے چینلز سے بچے رہیں گے۔ آپ بھی مدنی چینل دیکھئے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی دیکھنے کی بھرپور ترغیب دلائیے۔

            دعوتِ اسلامی کی مجلس ’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ‘‘نے امت کی اصلاح و خیر خواہی کے مُقدس جذبے کے تحت ان بہاروں کو شائع کرنے کا قصد کیا ہے۔ چنانچہ اس سلسلے میں 12 مَدَنی بہاروں پر مشتمل دوسرا رسالہ بنام’ ’اصلاح کا راز‘‘ پیشِ خدمت ہے جبکہ سینکڑوں بہاریں ترتیب کے مراحل میں ہیں ۔ مَدَنی چینل کی بہاروں کے سلسلے میں اس سے قبل17 مَدَنی بہاروں پر مشتمل پہلا رسالہ بنام’’ کرسچین کا قبولِ اسلام‘‘ مکتبۃ المدینہ سے شائع ہو چکاہے۔اللہ  تعالیٰ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدنی اِنعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اوردعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔

    اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

    شعبہ امیرِ اَہلسنّت                  مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ (دعوتِ اسلامی

    ۲۷ذوالقعدۃ۱۴۳۰ھ، 16نومبر2009 ء   

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    دُرُودِ پاک کی فضیلت

           شیخِ طریقت، ا میرِاہلسنّت، بانیٔ دعوت ِاسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ہ اپنے رسالے ’’ناچاقیوں کا علاج ‘‘ میں حدیثِ پاک نقل فرماتے ہیں کہ سرکارِمدینہ، سلطانِ باقرینہ، قرارِ قلب وسینہ ، فیض گنجینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ارشادِ رحمت بنیاد ہے :  ’’اللہ  عَزَّ وَجَلَّ   کی خاطر آپس میں محبت رکھنے والے جب باہَم ملیں اورمُصَافَحَہ کریں اور نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِ پاک بھیجیں تو اُن کے جُداہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیے جاتے ہیں ۔‘‘

    (مُسنَد ابی یعلٰی، مُسنَدانس بن مالِک  ج ۳ ص۹۵ حدیث۲۹۵۱)

    صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

    (1)اصلاح کا راز

           میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو :  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ   مَدَنی چینل کے ذَرِیعے بہت سے ایسے افراد جو کہ بدمذہبوں کی لپیٹ میں آکر حق و باطل کی پہچان سے دور ہو چکے تھے ، آج وہ ان سے پیچھا چھڑا کر راہِ حق اپنا چکے ہیں ۔ مَدَنی چینل کی برکتوں کا اندازہ اس مدنی بہار سے لگائیے چُنانچِہ پنجاب (پاکستان)ضلع بھکر کے قصبہ میبل شریف میں ایک مذہبی خاندان سے تعلق رکھنے والے فرد کے حلفیہ بیان کا خلاصہ ہے :  کچھ عرصہ قبل میں بدمذہبوں کی صحبت میں بری طرح پھنس گیا، حتی کہ اُنہوں نے طرح طرح کے حیلے بہانے بنا کر مجھے اپنے دار العلوم میں داخل کروا دیا۔ جب گھر والوں

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن