my page 1
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Islah Kay Madani Phool (Part 1) | (اصلاح کے مدنی پھول (جِلد اوّل

    book_icon
    (اصلاح کے مدنی پھول (جِلد اوّل
                

    المدینۃُ العلمیۃ

    عالمِ اسلام کی عظیم دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے مسلمانوں کو درست اسلامی لٹریچر پہنچانے اوراس کے ذریعے اصلاحِ فرد ومعاشرہ کے عظیم مقصد کے لئے 1421ھ مطابق 2001ء کو جامعۃ المدینہ گلستانِ جوہر کراچی میں المدینۃ العلمیۃ (*Islamic Research Centre )کے نام سے ایک تحقیقی ادارہ قائم کیا جس کا بنیادی مقصد اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ کی کتب کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق شائع کروانا تھا۔ 1425ھ مطابق 2005ء میں اسےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پرانی سبزی منڈی،یونیورسٹی روڈ کراچی میں منتقل کر دیا گیا۔ امیراہل سنّت، بانی دعوتِ اسلامی علامہ محمدالیاس عطارقادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے نیکی کی دعوت،اِحیائے سنّت اور اِشاعتِ عِلْمِ شریعت کا عزم پیشِ نظر رکھتے ہوئے یہ ادارہ چھ۶ شعبہ جات میں تقسیم کیا گیا۔ پھر ان میں بتدریج اضافہ ہوتا رہا۔ اس کی کراچی کے علاوہ ایک شاخ مدنی مرکزفیضان مدینہ،مدینہ ٹاؤن فیصل آباد،پنجاب میں بھی قائم ہو چکی ہے، دونوں شاخوں میں 120سے زائدعلما تصنیف و تالیف یا ترجمہ و تحقیق وغیرہ کے کام میں مصروف ہیں اور 2021ء تک اس کے 23شعبے قائم کئے جاچکے ہیں : (1)شعبہ فیضانِ قرآن (2)شعبہ فیضانِ حدیث(3) شعبہ فقہ (فقہ حنفی و شافعی)(4) شعبہ سیرتِ مصطفےٰ(5)شعبہ فیضانِ صحابہ و اہلِ بیت(6)شعبہ فیضانِ صحابیات و صالحات(7)شعبہ فیضانِ اولیاوعلما (8 ) شعبہ کتبِ اعلیٰ حضرت (9) شعبہ تخریج (10) شعبہ درسی کتب (11) شعبہ اصلاحی کتب (12) شعبہ ہفتہ وار رسالہ (13) شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی (14) شعبہ تراجم کتب (15)شعبہ فیضانِ امیر اہل ِ سنّت (16)ماہنامہ فیضانِ مدینہ(17) شعبہ دینی کاموں کی تحریرات و رسائل (18) دعوتِ اسلامی کے شب و روز (19)شعبہ بچّوں کی دنیا(20)شعبہ رسائِلِ دعوتِ اسلامی(21) شعبہ گرافکس ڈیزائننگ (22) شعبہ رابطہ برائے مصنفین ومحققین(23) شعبہ انتظامی امور۔ المدینۃ العلمیۃ کے اغراض و مقاصد یہ ہیں : v باصلاحیت علمائے کرام کو تحقیق ، تصنیف و تالیف کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ۔ v قرآنی تعلیمات کو عصری تقاضوں کے مطابق منظر عام پر لانا۔ v افادۂ خواص و عوام کیلئے علومِ حدیث اور بالخصوص شرح ِ حدیث پر مشتمل کتب تحریر کرنا۔ v سیرتِ نبوی،عہدِنبوی ،قوانینِ نبوی،طبِ نبوی وغیرہ پر مشتمل تحریریں شائع کرنا۔ v اہل بیت وصحابہ کرام اورعلماو بزرگانِ دین کی حیات و خدمات سے آگاہ کرنا۔ v بزرگوں کی کتب و رسائل جدید منہج و اسلوب کے مطابق منظر عام پر لانا بالخصوص عربی مخطوطات (غیر مطبوع) کتب ورسائل کو دورِ جدیدسے ہم آہنگ تحقیقی منہج پر شائع کروانا ۔ v نیکی کی دعوت کا جذبہ رکھنے والوں کو مستند مواد فراہم کرنا۔ v دینی ودنیاوی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو مستند صحت مند مواد کی فراہمی نیز درسِ نظامی کے طلبہ واساتذہ کیلئےنصابی کتب عمدہ شروحات وحواشی کے ساتھ شائع کرکے انکی ضرورت کو پورا کرنا۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! اَمِیْرِ اَہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی شفقت وعنایت ،تربیت اور عطاکردہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا ہی نتیجہ ہے کہ دنیا و آخرت میں کامیابی پانے ، نئی نسل کو اسلام کی حقانیت سے آگاہ کرنے، انہیں باعمل مسلمان اور ایک صحت مند معاشرے کا بہترین فرد بنانے، والدین و اساتذہ اور سرپرست حضرات کو اندازِ تربیت کے درست طریقوں سے آگاہ کرنے اور اسلام کی نظریاتی سرحدوں اور دین و ایمان کی حفاظت کیلئے المدینۃ العلمیۃ نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک جو کام کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اللہ پاک اپنے فضل وکرم سےبشمول المدینۃ العلمیۃ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں ،اداروں اورشعبوں کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تاریخ : 15شوال المکرم 1442ھ/27مئی 2021ء

    پہلے اسے پڑھئے

    بلاشبہ دنیا بھر سے آئے دن ایک تعداد میں مختلف ذہنی صلاحیتوں اور سوچوں کے مالک لوگ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دَعْوَتِ اسلامی کا حِصّہ بن رہے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ایسے لوگوں کا کسی ایک جگہ اکٹھا ہونا تو آسان ہے مگر سب کسی ایک ہی بات پر متفق ہو جائیں یہ مشکل ضرور ہے، مگر ناممکن نہیں۔ چنانچہ سب ایک ہی بات پر متفق ہو جائیں، اس کی تین صورتیں ہو سکتی ہیں: 1 ان میں کوئی شخص لیڈر شپ کی اعلیٰ صلاحیتوں کا مالک ہو اور وہ سب اس کی بات بن سوچے سمجھے فوری طور پر مان لیں۔ 2 وہ لوگ ہم ذہن ہوں، سب کی سوچ ایک جیسی ہو اور وہ بات بھی ان سب کی سوچ کے مطابق ہو۔ 3یا پھر ان کی رائے اس بات سے اگرچہ مختلف ہو یا وہ ان کی سمجھ میں نہ آ رہی ہو تو کوئی شخص ان کی ذہن سازی کرے، انہیں سمجھائے اور بالآخر یہ بھی متفق ہو جائیں۔ اس اعتبار سے دعوتِ اسلامی کا جائزہ لیں تو معلوم ہو گا کہ بلاشبہ ان تینوں قسم کے افراد کی تنظیم سے وابستگی میں روز بروزاضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یعنی شَیْخِ طریقت، اَمِیْرِ اَہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ اپنی لیڈر شپ کی اعلیٰ صلاحیتوں کے باعث کروڑوں دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں، وہ لوگ ان کے الفاظ کو حرفِ آخر سمجھتے ہیں، بلکہ ان کی نظریں تو ہمیشہ اس بات کی منتظر رہتی ہیں کہ وہ کب انہیں کچھ فرمائیں اور یہ حکم بجا لائیں۔ جبکہ ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جو دعوتِ اسلامی کے مشن اور اَمِیْرِ اَہلسنّت کے عطا کردہ وژن (تدبُّر، خیال) سے متفق ہو کر یا پھر کسی کی انفرادی کوشش سے متاثر ہو کر دعوتِ اسلامی کا حِصّہ تو بن گئے مگر بعض اعذار اور تعلقات و رابطوں کے مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے اَمِیْرِ اَہلسنّت کے عطا کردہ وژن و مشن کی تکمیل کے طریقہ کار سے کما حقہ آگاہ نہیں یا اپ ڈیٹ نہیں۔ چنانچہ ایسے اسلامی بھائیوں کی تربیت اور انہیں اَمِیْرِ اَہلسنّت کے عطا کردہ وِژن و مشن کی تکمیل کے لئے اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ تنظیمی طور پر ہر وقت جاری رہتا ہے۔ زیرِ نَظَر کتاب اصلاح کے مدنی پھول جلد دوم 24 بیانات پر مشتمل ایک ایسا مجموعہ ہے جس میں ماہانہ بنیادوں پر تنظیمی ذِمَّہ داران کو تَرْبِیَت کے اہم پہلوؤں سے آگاہ و اپڈیٹ کیا گیا ہے، ان بیانات پر جَمْعِ مواد،ترتیب،نظر ثانی، تخریج و تفتیشِ تخریج، پروف ریڈنگ اور فارمیشن وغیرہ کا کام المدینۃ العلمیۃ (اسلامک ریسرچ سنٹر) کے شعبے دینی کاموں کی تحریرات کے ان پانچ۵ اِسْلَامی بھائیوں نے بِالْخُصُوص فرمایا: ابرار اختر القادری، محمد نواز عطاری مدنی، محمد ساجد سلیم عطاری مدنی اور محمد عرفان عطاری مدنی۔ جبکہ ان کی شرعی تفتیش دارُ الافتاء اَہلسنت کے مفتی محمد انس رضا عطاری زِیْدَ مَجْدُہٗ نے فرمائی۔ اَلحمدُ لِلّٰہ!ان بیانات میں قرآن و سنت سے ماخوذ دلائل کے علاوہ فضائل و فوائد ہی مَوجُود نہیں، بلکہ یہ بیانات شَیخِ طَرِیْقَت، اَمِیْرِ اَہلسنّت حضرت علّامہ مولانا محمد اِلْیَاس عطّار قادِری رَضَوی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے برسہا برس کے ذاتی تجربات کی روشنی میں اِرشَاد فرمائے گئے مدنی پھولوں اور دَعْوَتِ اِسْلَامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں میں طے ہونے والے اصولوں پر بھی مشتمل ہیں۔ اس کِتاب میں جو بھی خوبیاں ہیں وہ یقیناً اللہ پاک کی مَدَد و توفیق، اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی عَطا، اَوْلِیائے کِرام کی عِنَایَت اور اَمِیْرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی نَظَرِ شَفْقَت کا ثَمْرَہ ہیں اور خامیوں میں ہماری کوتاہ فہمی کا دَخْل ہے۔ اللہ پاک سے دُعا ہے کہ وہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کے تمام شعبہ جات بشمول اسلامک ریسرچ سنٹر کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عَطا فرمائے۔ اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم شعبہ دینی کاموں کی تحریرات الـمـدیـنـۃ الـعـلـمـیــۃ Islamic Research Center دعوتِ اسلامی

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن