30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِسلام کی بنیادی معلومات
پیش کش مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اِسلامی) (شعبہ فیضانِ امیرِ اَہلِ سُنّت) ناشِر مکتبۃ المدینہ (کراچی)کچھ اِس کتاب کے بارے میں
اللہ پاک قرآنِ کریم میں اِرشاد فرماتا ہے : ( اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْاِسْلَامُ۫- ) ( پ ۳ ، آل عمران : ۱۹) ( ترجمۂ کنزالعرفان : بیشک اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے)۔ اِس آیت کے تحت تفسیر ’’صِراطُ الجنان‘‘ میں ہے : ہر نبی کا دین اِسلام ہی تھا ، لہٰذا اِسلام کے سِوا کوئی اور دین بارگاہِ اِلٰہی میں مقبول نہیں ، لیکن اب اِسلام سے مُراد وہ دین ہے جو حضرت محمّد مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم لائے ، چونکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو اللہ پاک نے تمام لوگوں کیلئے رسول بنا کر مبعوث فرمایا اور آخری نبی بنایا ، تو اب اگر کوئی کسی دوسرے آسمانی دین کی پیروی کرتا بھی ہو لیکن چونکہ وہ اللہ پاک کے اِس قطعی اور حَتمی دین اور نبی کو مکمل طور پر نہیں مان رہا ، لہٰذااُس کا آسمانی دین پر عمل بھی مَردُود ہے۔ یہود و نصاریٰ وغیرہ کفّار جو اپنے دین کو اَفضل و مقبول کہتے ہیں اِس آیت میں اُن کے دعویٰ کو باطل فرمایا گیا ہے۔ (صراط الجنان ، پ۳ ، سورۃ البقرۃ ، تحت الایۃ : ۱۹ ، ۱ / ۴۴۸) آخری نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمان ہے : ہر بچّہ فطرتِ اِسلام پر پیداہوتاہے مگر اُس کے والدین اُسے یہودی ، نصرانی یا مجوسی بنادیتے ہیں۔ ( بخاری ، کتاب الجنائز ، باب اذا اسلم الصبی فمات … الخ ، ۱ / ۴۵۷ ، حدیث : ۱۳۵۸) معلوم ہوا کہ اسلام ہی سچّا اور اللہ پاک کا پسندیدہ دین ہے۔ بحیثیتِ مسلمان ہر مَرد و عورت پر اِسلام کی ضروری باتوں کا سیکھنا لازِم ہوتا ہے۔ چنانچہ چودھویں صَدی ہجری کے بہت بڑے عالِم اَعلیٰ حضرت اِمام اَحمد رَضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : اَوَّلاً عقائدِ اِسلام و سُنّت پھر اَحکامِ صلوٰۃ و طہارت وغیرہا ضروریاتِ شرعیّہ سیکھنا سکھانا فرض ہے۔ (فتاوٰی رضویہ ، ۲۴ / ۱۴۶- ۱۵۸) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اِسلامی جہاں دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں اِسلام و قرآن و سُنّت کی تبلیغ میں مصروفِ عمل ہے وہاں اِسلام کے دامن سے وابستہ ہونے والے نو مسلموں (New muslims) کی صحیح اِسلامی خُطوط پر تربیت کرنے کا بیڑا بھی اُٹھائے ہوئے ہے۔ آپ کے ہاتھوں میں موجود کتاب ’’اِسلام کی بنیادی معلومات‘‘ بھی اِسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو اِسلام کے بنیادی عقائد و مسائل ، سنتیں اور آداب ، اللہ پاک کی نعمتیں ، پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی شان اور اچھے برے اعمال جیسے عنوانات کے تحت آٹھ ابواب پر مشتمل ہے۔ دُعا ہے کہ اللہ کریم اِس کتاب کو اِسلام سیکھنے اور سکھانے کےلئے فائدہ مند بنائے اور ہمیں اِسلام پر ثابِت قَدَم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع