30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خوشی غمی کے موقعوں کی رسموں کے بارے میں شرعی رہنمائی پر مشتمل مدنی گلدستہ
اِسلامی زندگی
مؤلف
حکیم الامت، مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیّ
پیش کش
مجلس المد ینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی )
(شعبۂ تخریج )
ناشر
مکتبۃ المدینہ باب المد ینہ کراچی
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
’’سادگی مدنی آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنت ہے ‘‘ کے اُنیس حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’19 نیّتیں ‘‘
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:’’ اچھی نیّت بندے کو جنَّت میں داخِل کر دیتی ہے ۔‘‘ (الجامع الصغیر، ص۵۵۷، الحدیث۹۳۲۶، دارالکتب العلمیۃ بیروت)
دو مَدَنی پھول:
{1} بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
{2}جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
{1}ہربارحَمدو{2}صلوٰۃ اور{3}تعوُّذو{4}تَسمِیہ سے آغاز کروں گا (اسی صَفْحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا) {5}اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا {6} حتَّی الامکان اِس کا باوُضُو اور {7}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا{8} قرآنی آیات اور {9}اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا{10}جہاں جہاں ’’اللہ‘‘ کا نام ِپاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور{11} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پڑھوں گا {12})اپنے ذاتی نسخے پر( ’’یادداشت‘‘ والے صَفْحَہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا {13} )اپنے ذاتی نسخے پر( عِندَا لضَّرورت(یعنی ضرورتاً) خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا {14} دوسروں کویہ کتابپڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا {15} اس حدیثِ پاک ’’ تَھَادَوْا تَحَابُّوْا ‘‘ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی )مؤطا امام مالک، ج۲، ص۴۰۷، رقم:۱۷۳۱، دارالمعرفۃ بیروت( پر عمل کی نیت سے )ایک یا حسبِ توفیق تعداد میں ( یہ کتابیں خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا {16}جن کو دوں گا حتَّی الامکان انہیں یہ ہَدَف بھی دوں گا کہ آپ اِتنے (مَثَلاً 26) دن کے اندر اندر مکمَّل پڑھ لیجیے {17}اس کتاب کے مطالَعے کا ساری اُمّت کو ایصالِ ثواب کروں گا {18}ہر سال ایک بار یہ کتاب پوری پڑھا کروں گا {19}کتابت وغیرہ میں شَرعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلَع کروں گا۔ (ناشِرین ومصنّف وغیرہ کو کتابوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا)
اچھی اچھی نیّتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے ، امیر ِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنّتوں بھرا بیان ’’نیّت کا پھل‘‘اورنیتوں سے متعلق آپ کے مُرتّب کردہ کارڈ اور پمفلٹ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدیّۃًطلب فرمائیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع