30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
’’جہنم کے خطرات ‘‘ کے11 حروف کی نسبت سے
اس کتاب کو پڑھنے کی 11 نیّتیں
فرمانِ مصطفیٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِنْ عَمَلِہِ یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہترہے۔‘‘ (المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث : ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
دو مدنی پھول : (۱) بغیر اچھی نیت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
(۲) جتنی اچھی نیتیں زیادہ، اتنا ثواب بھی زیادہ۔
1… رِضائے الٰہی عَزَّ وَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔
2… حتَّی الوسع اِس کا با وُضُو اور
3… قبلہ رو مطالَعہ کروں گا۔
4… قرآنی آیات اور
5… احادیث ِ مبارکہ کی زیارت کروں گا۔
6…جہاں جہاں ’’اللّٰہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّ وَجَلَّ اور
7…جہاں جہاں ’’سرکار‘‘ کا اسمِ مبارک آئے گا وہاں صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پڑھوں گا ۔
8…دوسروں کو یہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔
9… اس حدیثِ پاک ’’ تَھَادُ وْا تَحَابُّوْا ‘‘یعنی ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی۔‘‘ (مؤطا امام مالک ، ج۲، ص۴۰۷، رقم : ۱۷۳۱) پرعمل کی نیت سے (کم از کم ۱۲عددیا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسرں کو تحفۃً دوں گا۔
10…اس کتاب کے مطالعے کا ساری امت کو ایصال ثواب کروں گا۔
11… کتابت وغیرہ میں شرعی غلطی ملی تو ناشِرین کوتحریری طور پر مطلع کروں گا۔ (مؤلف وناشرین وغیرہ کو صرف زَبانی اغلاط بتا دینا خاص مفید نہیں ہوتا ۔)
جہنم کی ہولناکیوں اور عذابات کے بیان پر مشتمل تألیف
جہنم کے خطرات
مؤلف
حضرتِ علامہ عبدالمصطفیٰ اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ القَوِی
پیش کش
مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی )
(شعبہ تخریج )
ناشر
مکتبۃ المد ینہ باب المدینہ کراچی
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
از : شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت ، بانی ٔدعوتِ اسلامی حضرت علّامہ
مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ علٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدَّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس ’’المد ینۃ العلمیۃ ‘‘بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلماء و مُفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللّٰہُ تعالٰی پر مشتمل ہے ، جس نے خالص علمی، تحقیقی او راشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع