30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِط
جہنَّم میں کون سے پتھر جائیں گے اور کیوں؟ ([1])
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۲۹صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا ۔
فرمانِ مصطفے ٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم : جسے ىہ پسند ہو کہ اللہپاک کى بارگاہ مىں پىش ہوتے وقت اللہ پاک اس سے راضى ہو اسے چاہىے کہ مجھ پر کثرت سے دُرُود شرىف پڑھے ۔ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
جہنم میں کون سے پتھر جائیں گے اور کیوں؟
سُوال : جہنم میں پتھر بھی جائیں گے اور انسان بھی، پتھروں کا کیا قصور ہے وہ جہنم میں کیوں جائیں گے ؟
جواب : جہنم میں وہ پتھر جائیں گے جن کی دُنیا میں پوجا کی جاتی رہی ہو گی ۔ ([3]) چونکہ کفار ان پتھروں کو پوجتے تھے ، ان کو اپنے نفع و نقصان کا مالک سمجھتے تھے اور خُدا مانتے تھے تو ان پتھروں کو جہنم میں ڈال کر کفار کو حسرت دِلائی جائے گی کہ جن کو تم خُدا سمجھتے تھے آج وہی آگ میں تمہارے ساتھ ہیں ، یہ تو اپنے آپ کو بھی نہیں بچا پا رہے تمہیں کیا بچائیں گے ۔ البتہ پتھروں کو تکلیف نہیں ہو گی کیونکہ وہ تو پتھر ہی ہوں گے ۔ ([4])
اِنسان کو کس چیز سے پیدا کیا گیا؟
سُوال : اِنسان کو کس چىز سے پىدا کىا گىا ہے ؟
جواب : اِنسان کى تخلىق مٹى سے ہوئى ہے کہ حضرتِ سَیِّدُنا آدم عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام مٹى سے پىدا کىے گئے اور قرآن ِکرىم مىں اس کا تذکرہ بھى موجود ہے چنانچہ جب شیطان کو حضرتِ سَیِّدُنا آدم عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا تو اس نے تَکَبُّر کیا اور سجدہ کرنے سے اِنکار کرتے ہوئے کہا : ) خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ(۷۶) ( (پ۲۳، صٓ : ۷۶) ترجمۂ کنز الایمان : تو نے مجھے آ گ سے بنایا اور اسے مٹی سے پیدا کیا ۔
اِحرام اور کفن کس رنگ کا ہونا چاہیے ؟
سُوال : اِحرام اور کفن سفىد رنگ کا پہننا چاہىے ىا کسى رنگ کا بھى پہن سکتے ہىں ؟
جواب : اِحرام اور کفن سفید رنگ کا افضل ہے ([5]) البتہ اگر کسی دوسرے رنگ کا اِستعمال کىا تو بھی جائز ہے جبکہ ممانعت کی کوئی اور وجہ نہ ہو ۔ چونکہ ہمارے ىہاں اِحرام اور کفن سفىد رنگ کا رائج ہے اور افضل بھى ىہى ہے تو اس لىے کسى اور رنگ کا اِستعمال کرنے سے عوام میں باتىں بنىں گى ، غلط فہمیاں پیدا ہوں گی اور یوں تنفیرِ عوام کی صورتیں بھی سامنے آئیں گی لہٰذا اِحرام اور کفن سفید رنگ کا ہی اِستعمال کرنا چاہىے ۔
سُوال : تہجد مىں آنکھ کھل جائے اس کا کوئى طرىقہ اِرشاد فرما دىجیے ۔
جواب : تہجد مىں آنکھ کھلنے کے لىے عشا کى نماز کے بعد جلدى سوئىں اور اگر جلدی سونے کے باوجود بھى آنکھ نہىں کھلتى تو گھڑی میں الارم سىٹ کر لىں بلکہ اب تو موبائل فون مىں بھى الارم کى سہولت ہوتى ہے یا پھر کسی کو کہہ دیں کہ وہ تہجد کے لیے جگا دے اور اس کے ساتھ ساتھ رات کو کھانا کم کھائیں کہ زىادہ کھانے سے گہرى نىند آتی ہے تو یوں اگر کوششىں کرىں گے اور تہجد پڑھنے کا جذبہ ہو گا تو آنکھ کھل جائے گى ۔ اب اگر کوئی تہجد کی نىت کر کے سوىا تھا اور اس نے اُٹھنے کی کوشش بھى کى مگر آنکھ نہ کھل سکی تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ نىت کا ثواب اسے مل جائے گا ۔
حرام جانوروں کى ہڈیوں سے بنی تسبیح اِستعمال کرنا کیسا؟
سُوال : اگر حرام جانوروں کى ہڈىوں سے تسبیح بنائى جائے تو کىا اس سے اَوراد وغىرہ پڑھ سکتے ہىں؟
جواب : خنزیر کے بال، گوشت ، ہڈی وغىرہ ہر چىز ناپاک ہے ([6]) البتہ اس کے علاوہ دِىگر حرام جانور اور وہ حلال جانور جو مُردار ہو گئے ہوں ان کی ایسی ہڈى جس پر کسى قسم کى رطوبت ىعنى
[1] یہ رِسالہ ۲۶شَوَّالُ الْمُکَرَّم ۱۴۴۰ھ بمطابق 29جون 2019 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
[2] فردوس الاخبار، باب المیم، ۲ / ۲۸۴، حدیث : ۶۰۸۳دار الفکر بیروت
[3] تفسير ابن کثیر، پ۱، البقرة، تحت الآیة : ۲۴، ۱ / ۱۱۱ دارالکتب العلمیة بيروت
[4] تفسير قرطبی، پ۱۷، الانبیاء، تحت الآیة : ۹۸، ۶ / ۲۰۳ دار الفکر بیروت
[5] فتاویٰ رضویہ، ۱۰ / ۷۳۱ رضا فاؤنڈیشن لاہور-بہارِ شریعت، ۱ / ۸۱۸، حِصّہ : ۴مکتبۃ المدینہ کراچی
[6] فتاوی رضویہ، ۴ / ۴۷۵ماخوذاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع