my page 1
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Jannat Ke Bare Mein Dilchasp Maloomat | جنت کے بارے میں دلچسپ معلومات

    book_icon
    جنت کے بارے میں دلچسپ معلومات
                
    اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط جنّت کے بارے میں دلچسپ معلومات دُعائے عطّار: یا اللہ پاک !جو کوئی 27 صفحات کا رسالہ ” جنّت کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھ یا سُن لے اُسےماں باپ اورخاندان سمیت جنّت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا پڑوسی بنا۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم

    دُرُود شریف کی فضیلت

    فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس مرتبہ دُرُود ِ پاک پڑھے اللہ پاک اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پرسو مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے اللہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قِیامت شہدا کے ساتھ رکھے گا۔(معجم اوسط، 5/252، حدیث: 2735) تمہارا نام مصیبت میں جب لیا ہوگا ہمارا بگڑا ہوا کام بن گیا ہوگا صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    دوگھر

    اللہ پاک نے اِس دنیا کے علاوہ دو اور عظیمُ الشان گھر پیدا فرمائے ہیں :ایک ’’نعمتوں والاگھر “ ہے،جسے جنّت کہتے ہیں اور دو سرا ” سَزا والا گھر“ ہے جسے دوزخ کہتے ہیں۔ اللہ پاک نے جنّت میں اپنے ایمان والوں کےلئے کئی طرح کی ایسی نعمتیں جمع فرمائی ہیں جنہیں نہ کسی کی آنکھوں نے دیکھا، نہ کانوں نے سنا، نہ کسی آدمی کے دل پر ان کا خیال گزرا ۔ جنت کی تعریف میں جو مثالیں دی جاتی ہیں وہ صرف سمجھانے کے لیے ہیں ورنہ دنیا کی سب سے بہترین شے کو جنت کی کسی چیز کے ساتھ کچھ بھی مُناسَبَت( Relevance) نہیں۔

    جنّت کتنی بڑی ہے؟

    جنّت کے طلبگارو! جنت کو پیدا کرنے والا ہمارا ،خالق و مالک قرآنِ کریم کے پارہ 4 ، سورۂ اٰلِ عمران کی آیت نمبر 133 میں ارشادفرماتا ہے: وَ سَارِعُوْۤا اِلٰى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُۙ-اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِیْنَۙ(۱۳۳) ترجمۂ کنزُالعِرفان : اور اپنے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف دوڑوجس کی وُسْعَت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے ۔ وہ پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔ اِس آیت کی تفسیر میں ہے: گناہوں سے توبہ ، اللہ پاک کے فرائض کو ادا کرکے، نیکیوں پر عمل اور تمام اعمال میں اخلاص پید اکرکے اپنے رب کی بخشش اور جنت کی طرف جلدی کرو۔ پھر جنت کی وُسْعَت اِس طرح بیان فرمائی کہ لوگ سمجھ سکیں کیونکہ لوگ جو سب سے وَسِیع (یعنی بڑی)چیز دیکھتے ہیں وہ آسمان و زمین ہی ہیں،اس سے وہ اندازہ کرسکتے ہیں کہ اگرتمام آسمانوں اور زمینوں کوترتیب سے ایک لائن میں رکھ کرجوڑ دیا جائے تو جو وُسْعَت بنے گی اُس سے جنت کی چوڑائی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ جنت کتنی بڑی ہے ۔ (تفسیر صراط الجنان،پ4، اٰل عمران، تحت الآیۃ: 133، 2/ 53)

    معلوماتی سوال جواب

    اللہ پاک کی عطا سے غیب کی خبریں دینے والے ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں ہِرَقْل بادشاہ نے لکھا کہ جب جنّت اِتنی بڑی ہے کہ آسمان اور زمین اُس میں آجائیں تو پھر دوزخ کہاں ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے جواب میں فرمایا : سُبْحٰنَ اللہ !جب دن آتا ہے تو رات کہاں ہوتی ہے؟ مفسرِقرآن حضرتِ علامہ نعیمُ الدّین مُرادآبادی رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں: اس فَصِیح و بَلِیْغ گفتگو کے معنیٰ بہت باریک ہیں ،ظاہری طورپر معنیٰ یہ ہے کہ دورۂ فَلکی (یعنی آسمان کے گِرد) سے ایک جانِب میں دن حاصل ہوتا ہے تو اس کے دوسری جانب میں شَب ہوتی ہے۔اِسی طرح جنت جانبِ بَالا (یعنی اونچی طرف)میں ہے اور دوزخ نیچے کی طرف۔ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرتِ عمر رضی اللہ عنہ سے یہودیوں نے یہ سوال کیا تو آپ نے بھی یہی جواب دیا تھا ،اس پر انہوں نے عرض کی: توریت میں بھی اسی طرح سمجھایا گیا ہے ۔ مطلب یہ کہ اللہ پاک کی قدرت و اختیار سے کچھ بَعِید(یعنی دور) نہیں جس شَے کو جہاں چاہے رکھے ،یہ انسان کی تنگی ِنَظر ہے کہ کسی چیز کے بڑے ہونے سے حیران ہوکر پوچھنے لگتا ہے کہ ایسی بڑی چیز کہاں سَمائے گی ؟ (تفسیر خزائن العرفان، پ4، اٰلِ عمران، تحت الآیۃ:131، ص120) گدا بھی مُنتظِر ہے خُلد میں نیکوں کی دعوت کا خُدا دن خَیر سے لائے سَخِی کے گھر ضِیافت کا (حدائقِ بخشش، ص37) شرحِ کلامِ رضا: اللہ پاک کی بارگا ہ میں امام ِاہلِ سنّت اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ جنت کی عظیم نعمتوں کا ذکر کرتے ہوئے عرض کرتے ہیں :یا اللہ پاک! جنت میں نیک بندوں کو کئی نعمتوں اوردعوتوں سے نوازاجائے گا ،میں بھی اُس دعوت کا انتظار کررہا ہوں ۔ تیرے فَضْل و کَرَم سے خَیر سے وہ وقت آئے جب ہم ”جنّتی نعمتوں “سے لُطف اَندوز ہوں۔ صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    جنّت کہاں ہے؟

    جنّت کہاں ہے ؟اِس بارے میں علمائے کِرام رحمۃُ اللہ علیہم کے مختلف اِرشادات ہیں البتّہ زیادہ صحیح بات یہ ہے کہ جنت ساتویں آسمان کے اوپر ہے کیونکہ قرآن ِ کریم میں ہے: (عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى(۱۴) عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىؕ(۱۵)) (پ27،النجم:15،14) ترجمۂ کنزُالعِرفان : ” سِدْرَۃُ الْمُنْتَہیٰ کے پاس، اس کے پاس جنّتُ الماویٰ ہے۔“ایک حدیث میں ہے کہ جنّت کی چَھت رحمٰن کا عرش ہے۔ (فردوس الاخبار ،1/449، حدیث :3344) صحابیِ رسول،حضرتِ اَنَس بِن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ جنّت آسمان میں ہے یا زمین میں ؟ فرمایا: کون سی زمین اور کون سا آسمان ایسا ہے جس میں جنّت سما سکے؟عرض کیا گیا :پھر کہاں ہے؟ فرمایا: آسمانوں کے اوپر اور عرش کے نیچے۔ (تفسیر خازن، پ4،اٰل عمران، تحت الآیۃ:133، 1 / 301) پیارے پیارے اسلامی بھائیو! جنّت نہایت عظیمُ الشّان جگہ ہے، اللہ پاک کی رضا اور اس کے دیدارکا مَقام ہے۔ قرآنِ کریم میں جنّت کی عظمت وشان کو کئی باربیان کیا گیا ہے۔ اللہ پاک اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے صدقے ہمیں جنّتُ الفِردَوس میں اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا پڑوس نصیب فرمائے۔ بِلاحساب ہو جنّت میں داخِلہ یارب پڑوس خُلد میں سَروَر کا ہوعطا یارب (وسائلِ بخشش،ص82)

    جنّت کتنی بڑی ہے

    جنَّت کی عظمت کی بھی کیا ہی بات ہے۔جنت کتنی بڑی ہے؟یہ اللہ پاک اوراُس کے بتانے سےاُس کا رسول ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) ہی جانتے ہیں۔ خُلاصہ یہ ہے کہ جنّت میں 100 درجے ہیں،ہر دو درجوں میں اتنا فاصلہ ہےجتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے۔ ”ترمذی شریف“ کی حدیث ِ پاک میں ہے: کہ اگر تمام عالَم ایک درجے میں جمع ہو ں تو سب کے لیے وسیع ہے۔ (ترمذی،4/239، حدیث:2540)

    جنّت کی خوبصورتی

    انسان دنیا میں خوبصورت مَنظَر دیکھ کر بے ساختہ بول اُٹھتاہے کہ جنّت جیسا مَنظَر ہے یعنی ایک عام انسان کے ذہن میں بھی جنّت کا نَقشہ حسین و جمیل ہے ۔لیکن یادرکھئے!دنیا کے سارے خوبصورت مَناظِر جنّت کے سامنے کچھ حیثیت نہیں رکھتے کیونکہ جنّت اتنی خوبصورت ہے کہ اگر جنّت کی ناخُن بَھر چیز دنیا میں ظاہر ہو تو تمام آسمان او رزمین اُس سے آراستہ ہو جائیں اور اگرجنّتی کا کنگن ظاہر ہو تو آفتاب کی روشنی مِٹادے، جیسے آفتاب سِتاروں کی روشنی مٹا دیتا ہے۔ (ترمذی،4/241، حدیث: 2547 مفہوماً)

    جنّت میں داخل ہونے کا بیان

    جنّت کے دروازے اِتنے چَوڑے ہوں گے کہ ایک بازو سے دوسرے تک تیز گھوڑے کی ستّر بَرس کی راہ ہوگی(یعنی ایک تیز رفتار گھوڑاستّرسال تک دوڑتا رہے، اتنے بڑے دروازے ہوں گے) ۔ (مسندامام احمد، 5/475، حدیث:16206ملتقطاً) پھر بھی جنت میں جانے والوں کی اتنی زیادہ تعداد ہوگی کہ کندھے سے کندھا چِھلتا ہوگا بلکہ بھیڑ کی وجہ سے دروازہ چَرچَرانے لگے گا۔ (بہار شریعت، 1/ 154، حصہ:1) پہلا گروہ جو جنّت میں جائے گا، اُن کے چہرے ایسے روشن ہوں گے جیسے چودہویں رات کا چاند اور دوسرا گروہ جیسے کوئی نہایت روشن ستارہ، جنتی سب ایک دل ہوں گے، ان کے آپس میں کوئی اِختِلاف و بُغض نہ ہوگا۔ (بہار شریعت، 1/ 157، حصہ:1)

    جنّت میں درخت کیسے ہوں گے؟

    صحابیِ رسول حضرتِ سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے ایک چھوٹی سی لکڑی اُٹھاکرفرمایا: اگر جنّت میں تم اتنی لکڑی بھی تلاش کرو گےتو تمہیں نظرنہیں آئےگی۔ عرض کی گئی: پھرکھجورکےاوردیگردرخت کہاں ہوں گے؟ فرمایا:اُن کی جڑیں موتی اورسونےکی ہوں گی اوراوپری حصےمیں پھل ہوں گے۔ جنّت میں ایک درخت ہے جس کے سائے میں سو (100) برس تک تیز گھوڑے پر سوار چلتا رہےپھر بھی سایہ ختم نہ ہو۔ (البدورالسافرۃ )اردو(، ص654) (البدور السافرۃ، ص367)

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن