دُرُود شریف کی فضیلت
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Jannat Main Mardon Ko Horain Milaingi | جنت میں مردوں کو حوریں ملیں گی تو عورتوں کو کیا ملےگا؟

    book_icon
    جنت میں مردوں کو حوریں ملیں گی تو عورتوں کو کیا ملےگا؟

    پہلے اِسے پڑھ لیجیے !

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی ،  شیخِ طریقت ،  امیرِاہلسنَّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال  محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اپنے مخصوص انداز میں سنتوں بھر ے بیانات ، علم وحکمت سے معمور مَدَ نی مذاکرات اور اپنے تربیت یافتہ مبلغین کے ذریعے تھوڑے ہی عرصے میں لاکھوں مسلمانوں کے دلوں میں مدنی اِنقلاب برپا کر دیا ہے ،  آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی صحبت سے فائدہ اُٹھاتے  ہوئے کثیر اسلامی بھائی وقتاً فوقتاً مختلف مقامات پر ہونے والے مَدَنی مذاکرات میں مختلف قسم کے موضوعات  مثلاً عقائدو اعمال ،  فضائل و مناقب ، شریعت و طریقت ،  تاریخ و سیرت ، سائنس و طِبّ ،  اخلاقیات و اِسلامی معلومات ،  روزمرہ معاملات اور دیگر بہت سے موضوعات سے متعلق سُوالات کرتے ہیں اور شیخِ طریقت امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ انہیں حکمت آموز  اور  عشقِ رسول میں ڈوبے ہوئے جوابات سے نوازتے ہیں ۔      

    امیرِاہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ان عطا کردہ دِلچسپ اور علم و حکمت سے لبریز  مَدَنی پھولوں کی خوشبوؤں سے دُنیا بھرکے مسلمانوں کو مہکانے کے مقدّس جذبے کے تحت  المدینۃ العلمیۃ کا شعبہ’’ فیضانِ مدنی مذاکرہ‘‘ ان مَدَنی مذاکرات کو کافی  ترامیم و اضافوں  کے ساتھ ’’فیضانِ مدنی مذاکرہ‘‘کے نام سے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے ۔  ان تحریری گلدستوں کا مطالعہ کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ عقائد و اعمال اور ظاہر و باطن کی اصلاح ،  محبت ِالٰہی و عشقِ رسول  کی لازوال دولت کے ساتھ ساتھ مزید حصولِ علمِ دین کا جذبہ بھی بیدار ہو گا ۔   

    اِس رسالے میں جو بھی خوبیاں ہیں یقیناً ربِّ رحیم عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے محبوبِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی عطاؤں ، اَولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام کی عنایتوں اور امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شفقتوں اور پُرخُلوص دُعاؤں کا نتیجہ ہیں اور خامیاں ہوں تو  اس میں ہماری غیر اِرادی کوتاہی کا دخل ہے ۔     

     مجلس المدینۃ العلمیۃ  

     شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ

    ۲۴صفر المظفر ۱۴۳۹؁ ھ / 14نومبر2017ء

     

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَط

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط

    جنت میں مَردوں کو حوریں ملیں گی تو عورتوں کو کیا ملے گا ؟

    ( مَع دِیگر دِلچسپ سُوال جواب )

    شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ( ۳۱ صفحات ) مکمل پڑھ لیجیے

     اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا ۔

    دُرُود شریف کی فضیلت

    شہنشاہِ خُوش خِصال ،  پیکرِحُسن وجمال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا: جبریل ( عَلَیْہِ السَّلَام ) میرے پاس حاضِر ہوئے اور مجھے خوشخبری  سُناتے ہوئے عرض کی  کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِرشاد فرماتا ہے : جو آپ ( صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ) پر دُرُودِ پاک پڑھے گا میں اس پر رَحمت نازِل فرماؤں گا اور جو آپ ( صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ) پر سلام بھیجے گا میں اس پر سَلامتی نازِل فرماؤں گا ۔  تو ( یہ سُن کر )میں اللہ عَزَّوَجَلَّ   کا شکر بجا لاتے  ہوئے سجدہ ریز ہو گیا ۔  )[1] )  

    بیکار گفتگو سے مِری جان چھوٹ جائے

    ہر وقت کاش! لب پہ دُرُود و سلام ہو   ( وسائلِ بخشش )

    صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                                                                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    جنَّت میں عورتوں کو کیا ملے گا؟

    سُوال: جنَّت میں مَردوں کو حوریں ملیں گی تو عورتوں کو کیا ملے گا؟

    جواب:عورتوں کو جنَّت میں ان کے وہ  شوہر ملیں گے جن کے نکاح میں وہ تھیں بشرطیکہ شوہر بھی جنَّتی ہوں ۔  اگر کسی عورت کا شوہر جنَّت میں نہ جا سکا تو وہ کسی اور جنَّتی مَرد کے نکاح میں دے دی جائے  گی ۔  اِسی طرح ”جو عورتیں کنواری فوت ہوئیں وہ بھی جنَّت میں کسی مَرد کی زَوجیت میں چلی جائیں گی ۔  اس کے عِلاوہ جنَّت کی نعمتیں مثلاً محلّات ،  لباس ،  غِذائیں اور خُوشبویات وغیرہ  مَرد و عورت میں مُشترک ہیں ،  اَلبتہ دِیدارِ اِلٰہی میں اِختلاف ہے اور صحیح



    [1]    مسندِ  امام احمد ،  حدیث عبدُ الرحمٰن بن عوف الزھری  ، ۱ / ۴۰۷ ،  حدیث : ۱۶۶۴  دار الفکر بیروت  

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن